☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا( مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) دنیا اسپیشل( سید ظفر ہاشمی/ اسلام آباد ) متفرق(احمد صمد خان ) سپیشل رپورٹ(ایم آر ملک) رپورٹ(ایم ابراہیم خان ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() کھیل(طیب رضا عابدی ) خصوصی رپورٹ(محمد ندیم بھٹی) صحت(حکیم قاضی ایم اے خالد) غور و طلب(امتیازعلی شاکر) شوبز(مرزا افتخاربیگ) خواتین(نجف زہرا تقوی) دنیا کی رائے(ظہور خان بزدار)
کورونا وائرس۔۔فنکاروں کے مشورے

کورونا وائرس۔۔فنکاروں کے مشورے

تحریر : مرزا افتخاربیگ

04-26-2020

 جہاں دنیا بھر کی شوبز انڈسٹریز متاثر ہوئی ہیں وہاں ہماری انٹر ٹینمنٹ انڈسٹریز بھی کورونا وائرس کے باعث گونا گوں مسائل کا شکار ہوئے۔
 

 

اس صنعت سے وابستہ فنکاروں سمیت دیگر افراد لام نہ ہونے کے باعث گھروں میں بیٹھے ہیں کچھ صف اول کے فنکار کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اپنے مداحین کے ساتھ عوام الناس کو اپنے مشوروں سے فیض یاب کررہے ہیں۔ جسکے لئے انہوں نے کمرشلز اور سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ!کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صو رتحال سے عام پیشہ ور طبقہ ہی نہیں فنکار بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اگر آپ تعلیم یافتہ یا ایسے طاقتور ہیں کہ آپ بغیر کسی کام کے گزار سکتے ہیں تولڑا ئی کسی اور کے لئے نہیں بلکہ آپ ہی کے لئے ہے۔ہمیں ان لوگوں کا خیال رکھنا چا ہئے جو ایسی طاقت نہیں رکھتے ہیں، انھیں آگاہی فراہم کریں اور اجرت کے ساتھ چھٹی دے کر ان کی زندگی آسان بنا ئیں۔ اداکار ہمایوں سعید نے کہا! کورونا وائرس کی علا مات ظاہر ہونے کی صورت میں گھبرائیں نہیں بلکہ اپنے گھروں میں رہیں۔ حکومت کی ٹیلی میڑیسن ہیلپ لا ئن پر فون کرکے اپنی طبیعت سے آگاہ کریں کیونکہ میں بھی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قرنطینہ میں وقت گزار چکا ہوں۔ ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ نے کہا! کورونا کے باعث موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ماوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مصروف رکھنے کے لئے انھیں اردو کی کہانیاں دیں اس سے بچوں کی کتابیں پڑھنے کی عادت ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تا ئید کرتے ہوئے ان کے مشوروں کو سراہا۔ اداکارہ عا ئزہ خان نے کہا ہے کہ! سڑک پر کتے، بلیوں اور پرندوں کو کھانا کھلا ئیں یہ جانور بھی بھوک سے پریشان اور اکیلے ہیں۔ ان کی دعا ئیں بھی اللہ سنتا ہے۔ 

لوگوں سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال میں اپنے ارد گرد رہنے والوں کا بھی خیال رکھیں۔ اداکارہ سوہائے علی ابڑو کہتی ہیں! زندگی میں نا گہانی آفات سے خوفزدہ ہونے کے بجائے انھیں سمجھنے کی کوشش کا کورونا وائرس کی شکل میں موقع دیا ہے اور مثبت سوچیں اور گھر میں رہتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو بچا ئیں۔یہ وقت بھی گزر جا ئے گا۔ حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ! عوام حکومت کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ اداکار احمد علی بٹ نے کہا! کورونا وائرس تاریک بادل ہے۔ ہمیں روشن سوچ رکھنے کی ضرورت ہے۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ تاریخ سے ثابت ہے دنیا میں جان لیوا وبا ئیں پھیلی ہیں اور ان سے نجات حاصل کی گئی۔ ہاتھوں کو صاف رکھیں ، جراثیم کش ادویات کا اسپرے کریں، رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک سے منہ چھپالیں دیکھیں کتنا سکون ملے گا اور کوئی نہیں پہچانے گا کہ آپ کون ہیں؟ 
گلوکار سجاد علی نے کورونا کی وجہ سے آن لا ئن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں اپنے مداحوں کومخاطب کرتے ہو ئے کہا! کہ دنیا کے موجودہ حالات کے پیش نظر آئیے کمرشل شوز آن لا ئن کر کے ایک انقلاب لانے کی تاریخ رقم کرتے ہیں۔
ادکارہ صاحبہ اور جان ریمبو نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اللہ سے توبہ کی جا ئے ، اللہ نے ری سیٹ کا بٹن دبایا ہے لوگوں کو بتادیا ہے کہ کہ جب وہ بندوں سے ناراض ہوتا ہے تو سب دروازے بند کر دیتا ہے ، سب بدل دیتا مگر بندوں کے لئے توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔ توبہ استغفار کرکے اپنے رب کومنا لیں۔
اداکارہ سونیا حسین نے کورونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا انسان تو انسان اپنے پالتو جانوروں سے بھی محبت کریں مگر فاصلہ رکھیں تاکہ کورونا جیسی خطرناک وبا کو شکست دی جا سکے۔زندگی اللہ کا خوب صورت تحفہ ہے لہٰذا اس کی حفاظت کریں۔ حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی ہر ہدایات کو اپنے عمل کا حصہ بنا لیں۔ اس لئے میں نے اپنے پالتو کتے کو بھی حفاظتی ماسک پہنا دیا ہے۔
گلوکار سلیم جاوید نے کہا یہ رب کو پکارنے اور اپنی اصلاح کا وقت ہے۔ ہم گنہگار ہیں مگر مدد کے طلبگار صرف اللہ سے ہیں۔ کورونا سے بچنے کے لئے احتیاط کو لازمی اپنائیں۔اپنی اور اپنے ملک کی حفاظت کرنے کے لئے جنگ کا آغاز سب سے پہلے خود سے کریں۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا بیرونی مصروفیات ترک کردیں۔ خدارا سنجیدہ ہونے کا وقت ہے پیاروں کی خود حفاظت کریں۔ بچوں کو گھر میں ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے بھی دور رکھنا ہوگا۔یہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کیونکہ بزرگ کمزور ہوتے ہیں بیماری ان پر جلد حملہ آور ہوسکتی ہے۔
 

مزید پڑھیں

کورونا وبا ء سے ہر شخص کو نقصان ہواہے۔ پوری دنیا فکرمند ہے کہ آگے کیا ہوگا؟ ہر سیکٹر اور بزنس لا یعنی مستقبل سے خوفزدہ ہے، اگر پاکستان کی پھر سے بحال ہوتی فلم انڈسٹری کی بات کی جائے تو یہ صنعت موجودہ کورونا وباء سے پہلے ہی دلدل میں دھنسی جارہی تھی، 2019ء میں پچھلے سال 18ء کے مقابلے میں کم تعداد میں فلمیں ریلیز ہوئیں،
 

 

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

 عید خوشی کا موقع ہے حالات سب کے سامنے ہیں مگر اللہ سے اچھے کی امید رکھیں، ان لوگوں کو نہ بھولیں جنہیں صحیح معنوں میں ہماری توجہ کی ضرورت ہے: ہمایوں سعید

مزید پڑھیں

سال تو دور کی بات، مہینہ بھر پہلے بھی اندازہ نہیں تھا کہ دنیا بالکل اچانک ہی بدل جائے گی، ہمارے فون یا کمپیوٹر میں وائرس آ جائے تو ہم کس قدر پریشان ہوجاتے ہیں، سب سے زیادہ فکر Data بچانے کی ہوتی ہے مگر یہ وائرس تو انسانی جان کے درپے ہے،
 

 

مزید پڑھیں

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو اور اس کے پھیلائو کے خلاف جنگ کے لیے اداکاروں اور گلوکاروں نے قوم کے نام اپنے پیغامات میں اپیل کی ہے کہ عوام اپنے گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں۔
 

 

مزید پڑھیں
`