☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا غور و طلب دنیا اسپیشل سپیشل رپورٹ سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا متفرق رپورٹ کھیل انٹرویوز خواتین دنیا کی رائے
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

اسلام امن پسند مذہب ہے لیکن اسے دنیا بھر میں دہشت گردی اور تشدد کا سامنا ہے ،بھارت سے لے فلسطین اور عرق سے لیبیا تک ہر جگہ غیر ملکی مداخلت کے باعث مسلمانوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے،اسلام کی امن پسندی کے بارے میں ارشاد نبوی ﷺ ہے،

مزید پڑھیں

انسان سراپا محبت ہے،اللہ تعالیٰ نے اسے محبت کا پتلا بنا کر دنیا میں بھیجا ،حقوق العباد کی اہمیت بھی اسی لئے قائم رکھی کہ وہ ایک دوسرے کے کام آنا سیکھے ،شاعر نے کبھی اس محبت اور ایک دوسرے کا بوجھ اٹھانے کے جذبوں کو یوں بیان کیا،

مزید پڑھیں

ممی ڈیڈی گندم

ہم من حیث القوم دراصل اتنے سست ہیں کہ ممی ڈیڈی بچوں والی شکل اختیار کر چکے ہیں،

یہ ممی ڈیڈی کیا ہے ؟

مزید پڑھیں

ماہرین کہتے ہیں،بادل سبزے کو دیکھ کر برستے ہیں ۔۔۔

مزید پڑھیں

٭:بھارتی معیشت ڈول رہی ہے ۔۔۔۔؟

مزید پڑھیں

اُسے کہنا !

کسی بھی خوبصورت شام میں ملنے چلا آئے

مزید پڑھیں

چاکلیٹ اورنج پڈنگز

اجزاء:پگھلا مکھن دس گرام،کاسٹر شوگر1/4کپ،اورنج ایک عدد،ڈارک چاکلیٹ200 گرام، مکھن 150 گرام، برائون شوگر1/3کپ،انڈے چار عدد،اورنج کا چھلکا1/2چائے کا چمچ،میدہ1/4 کپ، مار ملیڈ 1-1/2 کھانے کا چمچ،کریم(سرو کے لیے)1/2کپ

مزید پڑھیں

گزشتہ دو دہائیوں سے وطن عزیز دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا۔ایک طرف سے بھارت آنکھیں دکھا رہا تھا تو دوسری طرف سے افغان حکومت بھی ظالم ساس کا کردار اداکر رہی تھی اور اسے پٹیاں پڑھانے والی بھارتی لابی تھی جو امریکی قبضہ کے بعد سے آج تک افغانستان میں قدم جمائے بیٹھی ہے۔ بھارتی دہشت گردوں کا زور سندھ خاص طورپر کراچی اور بلوچستان میں تھا کیونکہ کلبھوشن یادیو بھی بلوچستان اور کراچی کے چکر لگاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

انسانی حقوق کا عالمی منشور 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کیا۔ جسے Universal Declearation of Humam Rights کہتے ہیں۔ یوں 10 دسمبر کا دن پوری دنیا میں انسانی حقوق کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کا دورہ آسٹریلیا ایک لحاظ سے منفرد اور بدترین قرار دیا جاسکتا ہے ۔ منفرد اس لئے کہ اس میں پاکستان نے نئے اور پرانے کھلاڑیوں کو آزمایا اور بدترین اس لئے کہ قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز دونوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بدترین شکست اس لئے کہیں گے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی مزاحمت یا مقابلہ بازی کہیں بھی نظر نہیں آئی اور آسٹریلیا کی ٹیم تمام شعبوں پر حاوی دکھائی دی۔ یہ دورہ 3نومبر کو شروع ہوا اور 2دسمبر کو ختم ہوا جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی ۔

مزید پڑھیں

بہت کم ایسے فنکار گزرے ہیں جو نوعمری میں ہی شوبز دنیا میں جلوہ گر ہوکر نامور ہوگئے ،شہرت کے ساتھ دولت و عزت بھی کمائی ، ملکی شوبز انڈسٹری پر نظر ڈالی جائے تو احسن خان نمایاں نظر آتے ہیں ،9 اکتوبر 1981 ء میں برطانیہ کے شہر لندن میں جنم لینے والے اس فنکار نے اپنے والدین کے ساتھ پاکستان واپس آکر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا ، 17 برس کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ان کی پہلی فلم نکاح 1998 ء میں نمائش پذیر ہوئی اسی برس انہوں نے ٹی وی ڈرامہ ’’ہنس کی چال‘‘کیا۔

مزید پڑھیں

آپ کا چہرہ آپ کی صحت اور زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔خراب نظامِ ہضم سے لے کر جسم میں آئرن کی کمی کی مقدار تک سب چہرے سے عیاں ہوتا ہے۔ہونٹوں کے گرد پڑی لائنیں آپ کی عمر ظاہر کرتی ہیں۔ہونٹوں پر باقاعدگی سے بام لگانے سے انہیں مندمل کیا جا سکتا ہے۔دہانے کے ارد گرد اور کونوں پر بنے دُکھنے والے زخم وٹامن بی کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

آج اتوار تھا، معمول کے مطابق اساتذہ کی قیمتی نصیحتیں سننے گھر سے صبح صبح ہی نکل پڑا۔ تقریباََ 10 منٹ کی مسافت پر مرکزی شاہراہ ہے، اسی درمیان ایک بازار بھی پڑتا ہے، روڈ کی طرف جاتے ہوئے اپنے خیالوں میں گم سم بازار سے گزررہا تھا، اتنے میں محسوس ہوا کہ پیچھے سے کوئی موٹرسائیکل والا ہارن کے ساتھ ساتھ مجھے آوازیں بھی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں

حکایت شیخ سعدیؒ

خون ناحق

ایک بادشاہ ایک ایسے ہولناک مرض میں مبتلا تھا جس کے ذکر کا اعادہ نہ ہی کرنا بھلا۔ سب یونانی طبیب مل جُل کر اس فیصلے پر پہنچے کہ اس مرض کا علاج سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ بادشاہ اس آدمی کا پتہ کھائے جس میں یہ چند خاص صفتیں ہوں۔ بادشاہ نے تلاش کرنے کا حکم دیا۔ آخر ایک دہقان کا بیٹا ہاتھ لگا جس میں وہ صفتیں موجود تھیں، بادشاہ نے اس کے ماں باپ کو بلوایا اور بے شمار مال و دولت دیکر انہیں راضی کر لیا۔ قاضی نے بھی فتوی دیدیا کہ ظل الٰہی کی سلامتی کے لیے رعیت کے ایک فرد کا خون جائز ہے۔ جلاد تلوار سونت کر آگے بڑھا۔ لڑکا آسمان کی طرف دیکھ کر مسکرایا۔ بادشاہ نے پوچھا اس حال میں تمہارے ہنسنے کا بھلا کیا مقام؟ لڑکے نے عرض کی : جہاں پناہ اولاد کو ماں باپ پر ناز ہوتا ہے، غلط فیصلے کا دعویٰ قاضی کی عدالت میں دائر کرتے ہیں اور بادشاہ کے حضور عدل وانصاف کی دہائی دیتے ہیں۔ ماں باپ دنیاوی ایندھن کے لالچ میں میرے قتل پر راضی ہو گئے، قاضی نے قتل کا فتوی دیدیا اور حضور کو اپنی سلامتی بھی میری ہلاکت ہی میں نظر آتی ہے۔ لہٰذا اب سوائے خدا کی ذات کے کوئی پناہ گاہ نظر نہیں آتی۔ اے بادشاہ تیرے خلاف کس سے فریاد کروں، میں حضور کے خلاف حضور ہی سے داد مانگتا ہوں۔

ان باتوں سے بادشاہ کا دل بھر آیا، آنکھوں میں آنسو ڈبڈبا آئے، کہنے لگا ایک بیگنا ہ ومعصوم کا خُون بہانے سے تو میرا ہی مرجا نا بہتر ہے۔ لڑکے کو پیار سے گلے لگایا، اس کے سر اور آنکھوں کو چوما اور بے شمار انعام واکرام دے کر آزاد کر دیا، کہتے ہیں اسی ہفتے میں اس نے شفا پائی۔

مزید پڑھیں

سنہری دھوپ کے جیسا ترا رنگ روپ اُجلا سا ۔۔۔۔۔۔

دنیا فیشن

ماڈل : صائمہ اظہر
فوٹو گرافی : عامر چشتی
میک اپ : K R CREW