☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا فضل الرحیم اشرفی) سپیشل رپورٹ(صہیب مرغوب) رپورٹ(پروفیسر عثمان سرور انصاری) عالمی امور(نصیر احمد ورک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() خواتین( محمدشاہنوازخان) خواتین(نجف زہرا تقوی) خصوصی رپورٹ(ایم آر ملک) شوبز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) دنیا کی رائے(شکیلہ ناز) دنیا کی رائے(تحریم نیازی) دنیا کی رائے(مریم صدیقی)
کھجور کی غذائی افادیت

کھجور کی غذائی افادیت

تحریر : تحریم نیازی

03-08-2020

 کھجور ایک قسم کا پھل ہے یہ زیادہ تر عرب ممالک اور گردونواح میں پائی جاتی ہے دنیا میں سب سے اعلی کھجورعجوہ ہے جو سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔

 

جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھجور ایک مکمل غذا ہے جس کے ذریعے ہم تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں حاصل کر سکتے ہیں ۔ کھجور کی غذائی افادیت کا اندازہ اس حدیث نبویؐ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ’’ رات کا کھانا نہ چھوڑو خواہ دو تین کھجوروں پر ہی مشتمل کیوں نہ ہو۔‘‘
غذائی اعتبار سے کھجور میں پروٹین کی موجودگی مدافعاتی نظام کو بہتر کر کے مضبوط بناتی ہے۔ اس میں وٹامنز بی 1،بی 2،بی 3اور بی 5اور دیگر وٹامنز کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم کی بہت بڑی مقدار بھی بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم مختلف قسم کے سٹروکٹس (Strokes)سے محفوظ رکھتا ہے۔اس میں سوڈیم قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے خواص میں سب سے عمدہ بات اس میں چکنائی کی برائے نام مقدار کا ہونا ہے، جس کے سبب دل اور کولیسٹرول کے مریض اسے بلا خطر استعمال کر سکتے ہیں۔کھجور فائبر (ریشہ) سے لبریز پھل ہے جو معدے کو تقویت دیتا ہے۔ قبض سے بچاتا ہے اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔کھجور ان حضرات کے لئے بہت مفید سمجھی جاتی ہے جو کمزوری کے باعث دبلے پتلے ہو چکے ہوتے ہیں ان کے لئے عموماً ڈاکٹرز کھجور کا ملک شیک تجویز کرتے ہیں۔ 
کھجور ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کا باعث بنتی ہے کیونکہ اس میں میگنیشیم مقدار بھی پائی جاتی ہے جو جسم میں موجود کیلشیم کی مقدار کو جذب کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوتی ہے۔چونکہ اس میں وٹامنز، پروٹینز، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور دیگر اہم غذائی اجزاء بدرجہ اتم کثرت سے پائے جاتے ہیں اس لئے یہ جلد کی حفاظت میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ اس سلسلے میں عرب کی ایک قدیم روایت ہے کہ ’’ کھجور کھانے سے بڑھاپے کے آثار چہرے سے چھٹ جاتے ہیں‘‘۔جہاں جسم کے باقی حصوں کے لئے کھجور اکسیر کا درجہ رکھتی ہے وہاں کھجوریں بالوں کی افزائش میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی۔
کھجورمیں چونکہ میگنیشیم، مینگانیز(Manganese)اور سیلینیم (Seleniam)وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کے کینسر سے بہت حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔کھجور کا پھل اگرچہ مٹھاس سے پر ہوتا ہے لیکن آپ حیران ہونگے کہ اس میں موجود گلیسمک (glesmic)انڈیکس کی شرح حیران کن حد تک انتہائی قلیل ہوتی ہے ۔ مختلف طبی تحقیقات کے مطابق ایک یا دو عدد کھجور کبھی کبھار کھانے سے بلڈ شوگر لیول نہیں بڑھتا۔ تاہم شوگر کے مریضوں کو زیادہ مقدار میں کھجور کھانے سے اجتناب برتنا چاہیے۔موسم گرماکا آغاز ہو چکا ہے اس موسم میں بھی اس کا استعمال کئی بیماریوں میں نہایت موثر سمجھا جاتا ہے۔
 

 

مزید پڑھیں

غربت انسانی زندگی سے خوشیاں اور سکون کسی دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے۔
 

 

...

مزید پڑھیں

میں کچھ تکلیف دہ حالت سے بیدا رہوا، اپنے ارد گرد ہلکی ہلکی آوازیں میرے کانوں میں آ رہی تھیں، کچھ ملی جلی تھیں۔ کبھی بہنوں کی سسکیاں سن ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

عورت اور مرد دونوں زندگی کے ساتھ اور گاڑی کے دو پہیے کہلاتے ہیں اور کسی ایک کے بغیر زندگی کا تصور بہت روکھا پھیکا سا لگتا ہے اور یہ بات بھی سو فیصد درست ہے کہ زندگی کو بڑھانے اور قائم رکھنے میں عورت کا بہت بڑا حصہ ہے    

مزید پڑھیں

پاکستان بنے چند سال ہوئے تھے، لاہور کی ایک گلی جو سراج بلڈنگ سے سوری بلڈنگ تک جاتی تھی نماز ظہر کے بعد ایک بابا جی مسجد میں سے نکلتے سفیدلباس ، سفید داڑھی اور سفید ہی سر کے بال، چہرے پر شرافت اور بزرگی سونے پر سہاگہ ۔    

مزید پڑھیں

پاکستانی ثقافت میں چائے کو مرکزی اہمیت حاصل ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ چائے تمام مشروبات کی’’ مرشد ‘‘ہے تو غلط نہ ہوگا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب چائے ہی ہے۔

مزید پڑھیں