☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ عید اسپیشل غور و طلب فیشن صحت دین و دنیا کیرئر پلاننگ ادب
عید الفطر انعام کا دن

عید الفطر انعام کا دن

تحریر : مولانا مجیب الرحمن انقلابی

06-02-2019

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے بعد ’’عید الفطر‘‘ کا مبارک دن بھی آ گیا ہے، حقیقی عید تو آج انہیں خوش نصیب لوگوں کی ہے جنھوں نے رمضان المبارک کی رحمت و بخشش اور مغفرت کے مہینہ میں دن کو روزے رکھے رات کوتراویح میں قرآن مجید کو پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی، سحری و افطاری کے وقت اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے ’’انوار و برکات‘‘ کو خوب سمیٹا، اور پھر کتنے خوش نصیب اور حقیقی مبارکباد اور عید کی خوشیوں کے مستحق ہیں

وہ لوگ جنھوں نے اس رمضان المبارک میں روزے رکھنے کے ساتھ ’’اعتکاف‘‘ میں بھی بیٹھے اور ’’شبِ قدر‘‘ جیسی بخشش و مغفرت کی عظیم رات کو پا کر اپنے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کو حاصل کرتے ہوئے اپنے آپ کوجنت کا مستحق بنا لیا۔کتنے لوگوں کی آنکھیں آج رمضان المبارک کی جدائی میںپرنم ہیں کہ وہ رمضان المبارک کا حق ادا نہ کر سکے اور اس مہینہ میں بارش کی طرح برسنے والی رحمت و بخشش اور مغفرت کو اپنی غفلت و کوتاہی کی وجہ سے سمیٹ نہ سکے اور کتنے ہی سینے اس مقدس مہینہ کی جدائی میں پرغم ہیں جو نہ پروانہ مغفرت حاصل کر سکے اور نہ ہی انہیںسچی توبہ کی توفیق نصیب ہوئی۔

نہ جانے اب زندگی میں دوبارہ اس مقدس مہینہ کو پانے کی بھی مہلت ملتی ہے کہ نہیں۔حضور اقدس ﷺ کا ارشاد ہے کہ’’ رمضان المبارک کی آخری رات میںآپ ؐ کی امت کی مغفرت کر دی جاتی ہے‘‘۔ صحابہؓ کرام نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ کیا یہ شب ’’شبِ قدر‘‘ ہے؟ فرمایا کہ’’ نہیں۔۔بلکہ بات یہ ہے کہ عمل کرنے کا اجر اس وقت پورا دے دیا جاتا ہے جب بندہ کام پورا کر دیتا ہے اور آخری شب میں عمل پورا ہو جاتا ہے لہٰذا بخشش کر دی جاتی ہے‘‘۔اس رات کو آسمانوں پر ’’لیلۃ الجائزۃ‘‘ یعنی ’’انعام کی رات‘‘ کہا جاتا ہے۔

ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا (رمضان المبارک کے بعد) جب عید کی صبح ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو تمام شہروں میں بھیجتے ہیں۔ وہ زمین پر اتر کر تمام گلیوں اور راستوں کے سروں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور ایسی آواز سے جس کو جنات اور انسانوں کے سوا ہر مخلوق سنتی ہے، پکارتے ہیں کہ متقیوں ،اسکی طرف چلو جو بہت زیادہ عطا فرمانے والا ہے، پھر جب لوگ عیدگاہ کی طرف نکلتے ہیں تو حق تعالیٰ جل شانہ‘ فرشتوں سے دریافت فرماتے ہیں کہ! کیا بدلہ ہے اس مزدور کا جو اپنا کام پورا کر چکا ہو۔ وہ عرض کرتے ہیں کہ یا اللہ ،ہمارے معبود اور ہمارے مالک، اس کا بدلہ یہی ہے کہ بخشش کر دی جائے۔ تو حق تعالیٰ جل شانہ‘ ارشاد فرماتے ہیں کہ’’ میں نے ان کو رمضان المبارک کے روزوں اور تراویح کے بدلہ میں اپنی رضا اور مغفرت عطا کر دی ہے۔

عید کے دن سے پہلے ہی اپنی طرف سے اور اپنی نابالغ اولادکی طرف سے ’’صدقہ فطر‘‘ ادا کرنا چاہیے اگر پہلے ادا نہیں کر سکے تو عید کے دن میں اس کو ضرور ہی ادا کریں اس کے دو فائدے ہیں ایک یہ کہ رمضان المبارک کے روزوں کی کوتاہیوں کی معافی کا ذریعہ ہے اور دوسرا یہ کہ غرباء و مساکین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا سبب ہے۔ حضرت عبد اللہ ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے ’’صدقہ فطر‘‘ مقرر فرمایا روزوں کو لغو اور گندی باتوں سے پاک کرنے کیلئے اور مساکین کو روزی دینے کیلئے۔

عید کے روز تیرہ چیزیں مسنون ہیں

(۱) شرع کے موافق اپنی آرائش کرنا (۲) غسل کرنا (۳) مسواک کرنا (۴) عمدہ سے عمدہ کپڑے جو پاس ہوں پہننا (۵) خوشبو لگانا (۶) صبح کو بہت سویرے اٹھنا (۷) عید گاہ بہت جلدی جانا (۸) عید گاہ جانے سے قبل کوئی میٹھی چیز کھجور، چھوہارے وغیرہ کھانا (۹) عید گاہ جانے سے قبل ہی صدقہ فطر ادا کرنا، (۱۰) عید کی نماز عید گاہ میں جا کر پڑھنا (۱۱) ایک راستہ سے عید گاہ جانا اور دوسرے راستہ سے واپس آنا (۱۲) عید گاہ پیدل جانا (۱۳) عید گاہ جاتے ہوئے راستہ میں ’’اللہ اکبر، اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ واللہ اکبر، اللہ اکبر وللہ الحمد‘‘ آہستہ آواز سے پڑھتے ہوئے جانا‘‘

حضور ﷺ سے دونوں عیدین میں غسل کرنا ثابت ہے۔ حضرت خالد بن سعیدؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ عید الفطر، یوم النحر اور یوم عرفہ میں غسل فرمایا کرتے تھے۔حضور ﷺ عید کے دن خوبصورت اور عمدہ لباس زیب تن فرماتے، حضور ﷺ کی یہ بھی عادت مبارکہ تھی کہ عید الفطر کے دن عید گاہ جانے سے قبل چند کھجوریں تناول فرماتے تھے اور ان کی تعداد طاق ہوتی یعنی تین، پانچ، سات وغیرہ (بخاری و طبرانی)۔ حضورپاک ﷺ عید کی نماز عید گاہ (میدان) میں ادا فرماتے (بخاری و مسلم)۔حضرت ابوہریرہؓ سے مرفوعاً روایت ہے کہ اپنی عیدوں کو بکثرت تکبیر سے مزین کرو۔ حضور ﷺ عید گاہ پیدل تشریف لے جاتے تھے (سنن ابن ماجہ) ۔حضورپاک ﷺ جب عید گاہ پہنچ جاتے تو فوراً نماز شروع فرماتے، نہ آذان اقامت نہ الصلوٰۃ جامعہ وغیرہ کی ندا، کچھ نہ ہوتا، حضورا قدس ﷺ جس راستہ سے عید گاہ تشریف لے جاتے تو واپس اس راستہ سے تشریف نہ لاتے بلکہ دوسرے راستہ سے تشریف لاتے (بخاری و ترمذی)

حضورپاک ﷺ نماز عید، خطبہ سے پہلے پڑھتے اور جب نماز سے فارغ ہو جاتے۔تو لوگوں کے مقابل (سامنے) کھڑے ہو جاتے، لوگ صفوں میں بیٹھے ہوتے تو آپ ﷺ ان کے سامنے وعظ فرماتے، وصیت کرتے اور ’’امرونہی‘‘ فرماتے، اگر لشکر بھیجنا چاہتے تو اسی وقت بھیجتے یا کسی بات کا حکم کرنا ہوتا تو حکم فرماتے۔عید گاہ میںمنبر نہ ہوتا بلکہ آپ ﷺ زمین پر کھڑے ہو کر تقریر فرماتے تھے،

عید اہلِ زمین کے نزدیک عید صرف خوشی ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی تکبیر و تہلیل اور عبادت کا خاص دن ہے، جس میں عبادت کی چھٹی نہیں بلکہ مزید ایک عبادت کا اضافہ کیا گیا ہے چنانچہ اس روز نمازِ عید کو واجب قرار دیا گیا ہے۔حضورپاک ﷺ نے فرمایا کہ ترجمہ ’’جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھے اور اس کے بعد چھ روزے ’’شوال‘‘ کے رکھے تو اسے پورے سال کے روزے رکھنے کا ثواب ہو گا اور اگر ہمیشہ ایسا ہی کیا کرے تو گویا اس نے ساری عمر روزے رکھے‘‘حقیقی عید اسی خوش قسمت کی ہے جس نے رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کے احکامات کو مانا، توبہ و استغفار اور رو دھو کر، آہ و زاری کر کے اپنے گزشتہ گناہوں کا ’’کھاتہ‘‘ صاف کر لیا، اب اس کا نامہ اعمال گناہوں کی سیاہی سے پاک ہو چکا ہے اور اب اس کے قلب پر گناہوں کا کوئی داغ دھبہ باقی نہیں رہا۔

مزید پڑھیں

عید کیک

اجزاء:۔ماارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے ...

مزید پڑھیں

ہر سال عید کے موقع پر ہم لوگ صاحب ثروت افراد سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ وہ سعید کی خوشیوں میں غریب اور نادار لوگوں کو بھی شریک کریں کیونکہ ...

مزید پڑھیں

عید مسلمانوں کے دو تہواروں کا نام ہے۔ یہ خوشی اور فرحت کے لوٹ آنے کا موسم ہے۔ ابن منظور نے لسان العرب میں لکھا ہے کہ عید سے مراد وہ دن ہے ج ...

مزید پڑھیں

یوں تو پاکستان بھر میں عیدالفطر جسے میٹھی عید کہا جاتا ہے بڑے جوش اور جذبے سے منائی جاتی ہے مگر دوسرے صوبوں یا علاقوں کی طرح سرائیکی خطے م ...

مزید پڑھیں

مہنگائی کے بھنور میں پھنسے مفلوک الحال عوام کی عید کیا ہو گی ۔

غربت کی دلدل میں دھنسے عوام کی عید کیا ہو گی ۔۔۔

لبوں پہ رنگ تبسم ن ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

عید چاہے چھوٹی ہو یا بڑی خواتین کی تیاری بھر پور ہوتی ہے۔اس کے لیے وہ پارلرز کے چکر تو لگاتی ہی ہیں لیکن اگر آپ کے پاس پارلر جانے کا وقت ن ...

مزید پڑھیں

عیدِ قُرباںکے موقع پر گوشت کو احتیاط سے کھائیں۔دن بھر میں صرف ایک پائو گوشت نقصان نہیں دیتا ،تاہم ذیا بطیس اور امراضِ قلب کے مریض گائے کے ...

مزید پڑھیں

عیدالاضحی ایک اجتماعی تہوار ہے مگر افسوس کہ ہم اجتماعیت سے پرہیز کرتے ہیں تین دن جاری رہنے والے اس تہوار کے اثرات کئی ہفتوں اور اور مہینو ...

مزید پڑھیں