☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ عید اسپیشل غور و طلب فیشن صحت دین و دنیا کیرئر پلاننگ ادب
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

06-02-2019

عید کیک

اجزاء:۔ماارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے چھلکے برادہ دو چائے والے چمچ،آدھی چمچ میٹھا سوڈا،دودھ ایک کپ،دو کھانے والے چمچ لیمن جوس،بیکنگ پائوڈر دو چائے کے چمچ،پستہ،بادا م اور اخروٹ ہر ایک1/4کپ،باریک چینی2-1/2کپ،انڈے چھ عدد،میدہ تین کپ،(ٹوپنگ کے لیے اجزاء)چاولوں کی طرح کٹے بادام،اخروٹ،پستہ اور چینی ہر ایک1/4کپ ترکیب:۔حسب ِ معمول چینی،مکھن پھینٹ کر انڈے ایک ایک کر کے ملائیں اور پھر میدہ چھان کر آدھا ملائیں۔آدھا دودھ،آدھا میدہ اور پھر دودھ ،لیموں کی چھال اور جوس کے ساتھ آخر میں سارے میوے بھی ملا دیں اور بارہ کے ایک گول سانچے میں چکنائی اور کاغذ لگا کر کیک کا آمیزہ ڈال دیں۔پہلے سے گرم شدہ اوون میں آدھا گھنٹہ بیک کرنے کے بعد سانچے کو اوون سے نکال کر اس پر ٹوپنگ مکس کر کے بکھیر دیں اور سانچے کو دوبارہ اوون میں رکھ دیں۔(میوہ جات کو قدرے دبا بھی دیں تا کہ چپک جائیں)۔اب مزید بیس پچیس منٹ پکائیں یا پھر اتنی دیر کے کیک میں تنکا ڈالنے سے صاف نکلے۔

بوٹی کباب مصالحہ

اجزاء:۔ابڈر کٹ(بڑی بوٹیاں) ایک کلو،لیموں تین عدد،چھوٹی الائچی چھ عدد،دہی1/2پیالی،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،خشخاش ایک کھانے کا چمچ،ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،کُٹی لال مرچ 1/2کھانے کا چمچ،کچے پپیتے کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،سرسوں کا تیل دو کھانے کے چمچ،بہاری کباب مصالحہ تین کھانے کے چمچ،تیل حسب ضرورت،نمک حسب ذائقہ ترکیب: ۔پہلے ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ،ایک کھانے کا چمچ خشخاش اور چھ عدد چھوٹی الائچی کو ملا کر باریک پیس لیں۔ایک کلو انڈر کٹ کی بڑی بوٹیوں کو اچھی طرح دھو کر ایک پیالے میں ڈالیں،ساتھ ہی ایک کھانے کا چمچ ادرک کا پیسٹ،1/2پیالی دہی،تین کھانے کے چمچ بہاری کباب مصالحہ،تین عدد لیموں کا رس،دو کھانے کے چمچ کچے پپیتے کا پیسٹ،پسا گرم مصالحہ اور حسب ذائقہ نمک اچھی طرح ملا کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں،پھر اس میں دو کھانے کے چمچ سرسوں کا تیل ملا دیں۔اس کے بعد ایک بڑی دیگچی میں تیار بوٹیاں پھیلا کر ڈالیں تا کہ ان کا پانی خشک ہوجائے۔اب گرلر گرم کر کے ذرا سی چکنائی لگائیں اور اس میں بوٹیا ں پھیلا کر رکھ دیں۔تھوڑا تیل اوپر بھی لگا کر رکھیں۔جب وہ اچھی طرح سنک جائیں تو انہیں پیاز کی سلاد اور گر م گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

شاہی ٹکڑے

اجزاء: ۔دودھ دو کپ،شکر چار کھانے کے چمچ،ڈبل روٹی سلائس پانچ عدد،مکھن تیس گرام،ونیلا ایسنس چند قطرے،انڈے دو عدد،الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ،بادام پستہ حسب پسند ترکیب: پہلے دودھ میں چینی ملا کر گرم کریں ،پھر اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں اور ساتھ ہی ونیلا ایسنس بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ڈبل روٹی کے سلائس مکھن میں فرائی کریں،کسی برتن میں کٹے ہوئے سلائس رکھیں اور اوپر سے دودھ ڈالیں تا کہ سلائس ڈوب جائیں۔اس کے اوپر بادام،پستہ اور الائچی پائوڈر چھڑک دیں۔اب برتن کو اوون میں یا ہلکی آنچ پر گرم کریں ۔جب دودھ خشک ہو جائے تو اتا ر لیں ،شاہی ٹکڑے تیار ہیں۔بادام اور پستہ موٹا موٹا کوٹ کر اوپر ڈال کے سرو کریں۔

سپیشل گولا کباب کڑاہی

اجزاء: ۔قیمہ آدھا کلو،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،بھنا ہوا بیسن دو کھانے کے چمچ،پسی مرچ ایک چائے کا چمچ،لہسن ادرک ایک چائے کا چمچ،(کڑاہی بنانے کے لیے)پسی ہوئی پیاز آدھا کپ،پسے ہوئے ٹماٹر ایک کپ،لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،کٹی مرچ ایک کھانے کا چمچ،کتا ہوا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کٹی ہوئی ہری مرچ ایک چئاے کا چمچ،تیل ایک چوتھائی کپ ترکیب: ۔کباب بنانے کے تمام اجزاء ملا کر مشین میں پیس لیں اور آخر میں بیسن ملا کرکبا ب بنا لیں۔نان سٹک فرائی پین میں درمیانی آنچ پر تلنے کے بعد الگ رکھ لیں۔کڑاہی کا مصالحہ تیار کرنے کے لیے تیل گرم کریں۔پہلے پیاز ڈالیں،تھوڑی دیر بھوننے کے بعد ٹماٹر اور تمام مصالحے ملا کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو تیار کیے ہوئے کباب ڈال کر دم پر رکھیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے نان کے ساتھ پیش کریں۔

لائٹ سپائسڈ پُلائو

اجزاء:اُبلے چاول1/2کلو،ٹماٹر ایک پائو،مٹر ایک پائو،آلو دو عدد،گاجر دو عد،ہری پیاز ایک پائو،کوٹیج چیز200گرام،کُٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچ دس عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،کڑی پتے دس عدد،پیاز ایک عدد،تیل1/2کپ ترکیب: چار کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے سبزیوں کو فرائی کریں۔اب کوٹیج چیز کو بھی فرائی کر لیں،پھر ایک کپ پانی اور1/2چائے کا چمچ نمک سبزیوں میں ڈال کر ڈھک دیں۔سبزیاں گل جائیں تو سلائس میں کٹے ٹماٹر،کالی مرچ،کوٹیج چیز،اُبلے چاول اور1/2چائے کا چمچ نمک ڈال کر مکس کریں اور دس منٹ دَم پر رکھ دیں،پھر چولہا بند کر کے ڈش میں نکا ل لیں۔آخر میں تیل گر م کر کے کڑی پتے اور پیاز برائو ن کر کے تڑکا لگا دیں۔

مزیدار شیر خورمہ

اجزاء:۔دودھ تین لیٹر،بادام پستہ1/2کپ،چھوہارے ایک کپ(چھوہاروں کو رات بھر بھگو کر آدھا لیٹر دودھ اور ایک چائے کا چمچ چینی میں اتنا پکا لیں کہ اچھی طرح گل جائیں)،سویاں ایک کپ،چینی1/4کپ،الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ،کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن،زعفران ایک چُٹکی،گھی دو کھانے کے چمچ ترکیب: ۔ایک پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور الائچی پائوڈڑ ڈال دیں۔جب الائچی کی خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال کر ہلکا سا بھو ن لیں اور چولہے سے اُتار لیں۔اب دوسرے پین میں دودھ ڈال کر پکنے کے لیے رکھیں،جب دیکھیں کہ دودھ آدھا رہ گیا ہے تو فرائی کی ہوئی سویاں ڈال کر ایک منٹ پکائیں،پھر چینی،کنڈینسڈ ملک،آدھا بادام ،پستہ اور زعفران ڈال کر مکس کریں اور اتنا پکائیں کہ آمیزہ تھوڑا سا گاڑھا ہو جائے۔ڈش میں ڈال کر پکے ہوئے چھوہارے بھی ڈال دیں اور اوپر باقی کٹے ہوئے بادام،پستہ کے ساتھ سجا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔چاہیں تو ٹھنڈا کھائیں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں۔

مزید پڑھیں

ہر سال عید کے موقع پر ہم لوگ صاحب ثروت افراد سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ وہ سعید کی خوشیوں میں غریب اور نادار لوگوں کو بھی شریک کریں کیونکہ ...

مزید پڑھیں

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے بعد ’’عید الفطر‘‘ کا مبارک دن بھی آ گیا ہے، حقیقی عید تو آج انہیں خوش نصیب لوگوں کی ہے جنھوں ن ...

مزید پڑھیں

عید مسلمانوں کے دو تہواروں کا نام ہے۔ یہ خوشی اور فرحت کے لوٹ آنے کا موسم ہے۔ ابن منظور نے لسان العرب میں لکھا ہے کہ عید سے مراد وہ دن ہے ج ...

مزید پڑھیں

یوں تو پاکستان بھر میں عیدالفطر جسے میٹھی عید کہا جاتا ہے بڑے جوش اور جذبے سے منائی جاتی ہے مگر دوسرے صوبوں یا علاقوں کی طرح سرائیکی خطے م ...

مزید پڑھیں

مہنگائی کے بھنور میں پھنسے مفلوک الحال عوام کی عید کیا ہو گی ۔

غربت کی دلدل میں دھنسے عوام کی عید کیا ہو گی ۔۔۔

لبوں پہ رنگ تبسم ن ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

عید چاہے چھوٹی ہو یا بڑی خواتین کی تیاری بھر پور ہوتی ہے۔اس کے لیے وہ پارلرز کے چکر تو لگاتی ہی ہیں لیکن اگر آپ کے پاس پارلر جانے کا وقت ن ...

مزید پڑھیں

عیدِ قُرباںکے موقع پر گوشت کو احتیاط سے کھائیں۔دن بھر میں صرف ایک پائو گوشت نقصان نہیں دیتا ،تاہم ذیا بطیس اور امراضِ قلب کے مریض گائے کے ...

مزید پڑھیں

عیدالاضحی ایک اجتماعی تہوار ہے مگر افسوس کہ ہم اجتماعیت سے پرہیز کرتے ہیں تین دن جاری رہنے والے اس تہوار کے اثرات کئی ہفتوں اور اور مہینو ...

مزید پڑھیں