☰  
× صفحۂ اول (current) عید اسپیشل آزادی اسپیشل فیشن خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل متفرق ادب
عید سپیشل ریسپیز

عید سپیشل ریسپیز

تحریر :

08-11-2019

مٹن کٹا کٹ

اجزاء:مٹن گردے دس عدد،مٹں مغز پانچ عدد،مٹن دل آٹھ عدد،مٹن چانپ آٹھ عدد،مکھن ایک چوتھائی کپ،کوکنگ آئل آدھا کپ،پیاز ایک کپ،ٹماٹر ایک کپ،ہری مرچ چار سے پانچ عدد،لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی،ہلدی آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی،نمک حسبِ ذائقہ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،ادرک ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا آدھی گٹھی،کٹا کٹ مصالحہ دو کھانے کے چمچ،کٹا کٹ مصالحے کے لیے،سونف دو کھانے کے چمچ،زیرہ دو کھانے کے چمچ،ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ،لال مرچ دس سے بارہ عدد ثابت،زعفرانی گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،سوکھی میتھی دو کھانے کے چمچ

(کٹا کٹ مصالحے کے لیے)سونف ،زیرہ،ثابت دھنیا،ثابت لال مرچ،زعفرانی گرم مصالحہ اور سوکھی میتھی کے پتوں کو ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔اب اسے برنی میں بھر کر رکھیں۔

ترکیب:گُردے اور دل کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کا ٹ لیں۔مٹن چانپوں کو اتنا اُبالیں کہ آدھی گل جائیں۔ایک پین میں ایک کپ پانی اُبال لیںا ور اس میں مغز ڈال کر دو سے تین منٹ تک اُبالیں۔اب پانی سے نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اب پین میں کٹے ہوئے گردے،دل اور اُبلی ہوئی چانپیں ڈالیں،پھر اس میں پسی لال مرچ،پسی ہلدی،نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے دس منٹ پکائیں۔ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے کٹی پیاز ڈالیں،ساتھ میں ٹماٹر،ران اور فرائی کیے گئے گردوں کا مکسچر شامل کر کے مزید پانچ سے دس منٹ پکائیں۔اب چانپیں گل جائیں تو اس میں اُبلا ہوا مغز شامل کریںساتھ میں کٹا کٹ مصالحہ ڈالیں۔کٹی ادرک اور کٹی ہری مرچ شامل کر کے پانچ منٹ فرائی کرنے کے بعد آنچ سے اُتار لیں۔آخر میں لیموں کا رس شامل کر کے مکس کریں اور پلیٹر میں نکال لیں۔مکھن اور ہرے مصالحے سے گارنش کر کے سرو کریں۔

گوشت کی کری

اجزاء:گائے کا گوشت ہڈی والا1/2کلو،پیاز ایک عدد،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک حسبِ ضرورت،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،بھیگے پسے چاول چار کھانے کے چمچ،املی کا گودا چار کھانے کے چمچ،ٹماٹر ایک عدد،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،زیرہ ایک کھانے کا چمچ،کالی الائچی ایک عدد،لونگ چھ سے سات عدد،دار چینی دو ٹکڑے،ثابت کالی مرچ دس عدد،رائی 1/4چائے کا چمچ،تیل1/2کپ،میتھی دانہ1/4چائے کا چمچ،کڑی پتے چھ سے آٹھ عدد،ہری مرچیں تین عدد

ترکیب:ایک پین میں ثابت دھنیا،زیرہ،ثابت کالی مرچ،لونگ،کالی الائچی،رائی،میتھی دانہ اور دار چینی ڈال کر بھونیں اور پیس لیں۔اب ایک پین میں گوشت،پیاز،پسی لال مرچ،ہلدی،نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں،پھر دو کپ پانی ملا کر ڈھکیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔پانی خشک ہو جائے اور گاشت آدھا گل جائے تو تیل ڈال کر اچھی طرح بھون لیں یہاں تک کہ مصالحہ گاڑھا اور گوشت گل جائے،پھر ٹماٹر شامل کر دیں۔جب ٹماٹر نرم ہو جائے تو چاول کا پیسٹ تھوڑے سے پانی کے ساتھ ڈال کر مکس کریں،پھر اس میں املی کا گودا شامل کر کے چمچ ہلاتے رہیں۔اب ایک کپ پانی،پسا بھُنا مصالحہ،کڑی پتے اور ہری مرچیں ڈال کر دس منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں اور سرو کریں۔

 

 

کلیجی

اجزاء:کلیجی ایک کلو،لال مرچ پائوڈر ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کاچمچ،گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ،میتھی دانہ چند دانے،ہری مرچ چار عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،سویا باریک کٹا ہوا دو گٹھی،پیاز پسی ہوئی دو عدد،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک گٹھی،تیل ایک پیالی

ترکیب:سب سے پہلے کلیجی کو دھوئے بغیر اس میں ایک ڈلی لہسن چھلکے سمیت کُچل کر اچھی طرح مل کر پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں،پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔اس طریقے سے بساند دور ہو جائے گی۔اب ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں میتھی دانہ ڈال کر دو منٹ بعد پسی ہوئی پیاز ڈال دیں۔جب پیاز ہلکی گلابی ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں،پھر کلیجی ،سویا ،ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں۔بھوننے کے بعد کلیجی کو پانچ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔سب سے آخر میں نمک ڈال کر مکس کر لیںا ور اوپر سے ہرا دھنیاشامل کر دیں۔مزیدار کلیجی کو گرم گرم تناول فرمائیں۔

سپائسی سیخ کباب

اجزاء:مٹن ایک کلو،نمک حسبِ ذائقہ،بیسن پانچ گرام،کوکونٹ دس گرام،ادرک پانچ گرام، ہری پیاز پچاس گرام،چربی ایک سو پچاس گرام،لال مرچ پانچ گرام،سفید مرچ دس گرام،کچری دو گرام،لہسن پانچ گرام،ہری مرچ دس گرام،پیاز سو گرام،مکھن بیس گرام

ترکیب:مٹن کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیںا ور ایک چھلنی کے اندر رکھ دیں تا کہ تمام پانی نکل جائے۔اب ایک صاف کنٹینر کے اندر چربی،پیاز،ہری پیاز،لال مرچ،نمک،مسٹرڈ ،کوکونٹ پائوڈر،سفید مرچ ،ادرک لہسن اور کچری پائوڈر کا مکس کر لیں۔اب قیمے کو مصالحوں کے ساتھ مشین میں ڈالیں تا کہ مزید باریک ہو جائے۔اب اسے روم ٹمپریچر پر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں،پھر اسے ڈیپ فریزر میں رکھ دیں اس وقت تک جب تک اسے پکانا ہو،پھر ہاتھوں کی مددسے اسے گول یا بیضوی شکل دے دیں اور گرل میں کباب پرو لیں پھر کوئلوں پر بھونیں جب تک کہ کباب سرخی مائل نہ ہو جائیں۔آپ کی لذیذ سپائسی سیخ کباب ڈش تیار ہے۔

 

 

ربڑی ملائی رول

اجزاء:دودھ1/2لیٹر،ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد،چینی ایک کپ،الائچی پائوڈر 1/2کھانے کا چمچ،خشک دودھ ایک کپ،کھویا ایک پائو،کٹے بادام اور پستے پچاس گرام،چاندی کے ورق حسبِ ضرورت،باریک کٹا ناریل پچاس گرام،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ،مکھن پچاس گرام،چاکلیٹ چپس حسبِ ضرورت

ترکیب:پہلے دودھ میں چینی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکا لیں۔جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو اس میں خشک دودھ ،کارن فلور اور تھوڑا الائچی پائوڈر ڈال کر مکس کر لیں۔اس کے بعد دوسرے برتن میں کھویا،الائچی،چاکلیٹ چپس،ناریل اور تھوڑے سے بادام پستے شامل کر لیں۔اب ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ کر اوپر مکھن لگائیں اور کھوئے کا آمیزہ ڈال کر رول کر لیں،پھر ایک ٹرے پر رکھ کر اوپر سے دودھ کا مکسچر ڈالیں اور بادام پستے سے گارنش کرنے کے بعد فریج میں ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔

 

 

کھوپرا پراٹھا

اجزاء:پراٹھے ایک پیکٹ، (فلنگ کے لیے اجزاء)کھویا ایک کپ، چینی دو کھانے کے چمچ، الائچی پائوڈر 1/2 چائے کا چمچ،پسا ناریل دو کھانے کے چمچ،باریک کٹے بادام ایک کھانے کا چمچ، باریک کٹے پستے ایک کھانے کا چمچ، انڈا ایک عدد

ترکیب: پہلے تیل گرم کر کے پراٹھے فرائی کر لیں۔فلنگ کے لیے ایک برتن میں تمام اجزاء مکس کریں۔اب فلنگ کو پراٹھوں میں بھر کر رول کر لیں اور اوون پروف ڈش میں ڈال کر انڈے سے برش کر دیں۔آخر میں انہیں دس منٹ بیک کر کے سرو کریں۔

شملہ مرچ تکہ بوٹی

اجزاء:تکہ بوٹی ایک پیکٹ،شملہ مرچ ایک کلو،ہری مرچ دو عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،تیل حسبِ ضرورت

ترکیب: پین میں تیل گرم کر کے تمام اجزاء مکس کریں،پھر اچھی طرح پکا کر دَم دیں۔آخر میں چولہا بند کر کے سرو کریں۔

 

 

بلوچی ران

اجزاء: بکرے کی ران ڈیڑھ کلو،سرکہ آدھا کپ، دہی تین سو گرام،پیاز ایک عدد،ہری مرچ چار عدد،کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،باریک کٹی ہوئی ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا،لہسن جوئے باریک کٹے ہوئے آٹھ سے دس عدد،بھنا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،زعفران ایک چُٹکی، سرسوں کا تیل حسبِ ضرورت،نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب: زعفران کو سرکے میں بھگو دیں۔ران پر چھُری سے کٹ لگا لیں۔اب اس پر نمک لگا لیں،پھر اس پر کالی مرچ اور گرم مصالحہ لگا کر دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب ایک مکسنگ بائول میں دہی،کٹی ہوئی ادرک،کٹا ہوا لہسن،سرسوں کا تیل،کُٹی ہوئی لال مرچ،زیرہ اور زعفران سرکے کے ساتھ ملا ہوا شامل کر کے آمیزہ تیار کر لیں،پھر اسے ران پر لگا دیں اور ران کو رات بھر کے لیے رکھ دیں۔اوون کو 180ڈگری پر گرم کریں۔بیکنگ ٹرے کو گریس کر لیں اور اس پر ران رکھ دیں،ساتھ ہی پیاز اور ہری مرچ رکھ کر اوون میں پکنے رکھ دیں۔جب اچھی طرح پک جائے تو اسے سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

مٹن کڑاہی

اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو،نمک حسبِ ذائقہ،لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد،ادرک دو انچ کا ٹکڑا،پیاز ایک عدد،ٹماٹر چوپ کیے ہوئے دو عدد،ثابت کالی مرچ دس سے بارہ عدد،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،ہری مرچیں چار سے چھ عدد،ہرا دھنیا آدھی گٹھی،سویا باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ،دہی آدھی پیالی،کوکنگ آئل آدھی پیالی

ترکیب:ادرک لہسن ،پیاز،کالی مرچ ،زیرہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو موٹا موٹا پیس لیں اور اس میں دہی اور نمک شامل کر لیں ۔اس مصالحے سے گوشت کو اچھی طرح میری نیٹ کر لیں اور دو سے تین گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ گرم کریں اور مصالحہ ملا ہوا گوشت ڈال کر ڈھک دیں۔شروع میں تین سے چار منٹ آنچ تیز رکھیں،پھر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔آنچ تیز کر کے اتنی دیر بھونیں کہ آئل الگ ہو جائے۔ٹماٹر اور سویا ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔مٹن کڑاہی کا مزہ دو بالا کرنے کے لیے آپ گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریں۔

کدو گوشت

اجزاء:اُبلا گائے کا گوشت1/2کلو،کدو ایک کلو،پسے ٹماٹر250گرام،تیل ایک کپ،بڑی ہری مرچ چھ عدد،کڑی پتے چھ عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،ہلدی ایک چائے کا چمچ،سونف ایک چائے کا چمچ، رائی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،گُڑ ایک کھانے کا چمچ،کلونجی 1/2 چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ، چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،کُٹا ہوا لہسن دو چائے کے چمچ،املی کا رس چار کھانے کے چمچ

ترکیب:تیل گرم کر کے کُٹا ہوا لہسن فرائی کریں۔اب اس میں رائی،کلونجی،زیرہ،لال مرچ،ہلدی ،نمک اور سونف ڈالیں،ساتھ ہی کڑی پتے بھی شامل کر دیں۔خوشبو آنے لگے تو اُبلا گائے کا گوشت اور کدو باریک کاٹ کر ڈالیں اور خو ب اچھی طرح بھون لیں۔اس کے بعد دوسری پتیلی میں پسے ٹماٹر اور گُڑ شامل کر کے دھیمی آنچ پر پندرہ منٹ کے لیے ڈھک دیں۔اب اسے بھون کر ہرا دھنیا اور املی کا رس ملائیں،پھر بڑی ہری مرچیں چاک کر کے اُن میں چاٹ مصالحہ بھر دیں۔آخر میں انہیں کدو گوشت میں ڈال کر دس منٹ دَم پر رکھیں اور چولہا بند کر دیں۔

آم کا میٹھا

اجزاء:آم چار عدد، کنڈینسڈ مِلک ایک ٹِن،ونیلا آئس کریم1/2لیٹر،بسکٹ دو رولز،کریم ایک پیکٹ،یلو فوڈ کلر ایک چُٹکی،مینگو ایسنس چند قطرے،جیلیٹن پائوڈر ایک چائے کا چمچ،آم کے ٹکڑے گارنش کے لیے،چیری اور پودینہ گارنش کے لیے

ترکیب:کنڈینسڈ مِلک،مینگو ایسنس،آم کا گودا،گھُلا ہوا جیلیٹن اور ونیلا آئس کریم اور فوڈ کلر کو مکس کر لیں۔اب گلاس میں بسکٹ توڑ کر شامل کریں،پھر تیار مکسچر ڈال دیں،اوپر کریم بھی ڈال لیں۔اس کے بعد آم کے ٹکڑے،چیری اور پودینہ سے گارنش کریں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔

 

 

مرچی قیمہ

اجزاء:قیمہ1/2کلو،شملہ مرچ دو عدد،کٹے ٹماٹر تین عدد،پیاز سلائس دو کپ،تیل1/2کپ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،ہلدی1/4چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ چھ عدد،لیموں کا رس1/4کپ

ترکیب:پہلے1/2کپ تیل گرم کر کے اس میں دو کپ پیازسلائس فرائی کریں ،یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے۔اب آدھی پیاز نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔اب بچی ہوئی پیاز کو فرائی کر کے گولڈن کر لیں،پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ،ایک چائے کا چمچ نمک،ایک کھانے کا چمچ پسی لال مرچ،1/4چائے کا چمچ ہلدی،ایک کھانے کا چمچ پسا دھنیا،ایک چائے کا چمچ پسا زیرہ اور1/2کلو قیمہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں ،یہاں تک کہ تیل اوپر آ جائے۔اب آدھا قیمہ نکال کر ایک طرف رکھیں۔اس کے بعد دو عدد شملہ مرچ اور تین عدد ٹماٹر کو ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔اب ٹماٹروں کو قیمے میں شامل کر کے اس پر نکالی ہوئی پیاز ڈال دیں۔اس کے بعد دو عدد شملہ مرچ ڈالیں،اوپر سے بچا ہوا قیمہ ایک چائے کا چمچ پسا گرم مصالحہ،چھ عدد ہری مرچ،ہرا دھنیا اور1/4کپ لیموں کا رس ڈال کر دھکیں اور ہلکی آنچ پر پکا لیں۔

 

 

چپلی کباب

اجزاء:قیمہ ایک کلو،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،انار دانہ دو کھانے کے چمچ،پانی حسبِ ضرورت،انڈے چار عدد،پسی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ،مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچ،ہری مرچ چار عدد باریک کُٹی ہوئی،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی،پودینہ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا،کُٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،تیل حسبِ ضرورت،ٹماٹر حسبِ ضرورت

ترکیب:ایک بڑے برتن میں قیمہ ڈالیں۔اب ثابت دھنیا اور سفید زیرے کو بھون کر موٹا پیس لیں۔اب ایک انڈہ،پسی لال مرچ،مکئی کا آٹا،باریک کٹی ہری مرچ،انار دانہ،کُٹی کالی مرچ،باریک کٹا ہوا پودینہ،کُٹی لال مرچ،نمک اور پسے ہوئے مصالحے قیمے میں ملا کر گوندھیں اور آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں تا کہ اناردانے کی کھٹاس آ جائے۔باقی انڈوں کو فرائی کر کے بیٹر میں شامل کر لیں۔اس کے بعد ایک بڑے فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر لیں۔چپلی کباب کبھی بھی زیادہ تیل میں نہ تلیں۔جب تیل گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر دیں،پھر ذرا زیادہ قیمہ ہاتھ میں لے کر پھیلائیں اور درمیان میں ٹماٹر کا ایک ٹکڑا رکھ کر چاروں طرف سے اُٹھا کر ذرا بڑے سائز کا کباب بنائیں اور پھر تَل لینے کے بعد اسے کاغذ پر رکھ دیں تا کہ چکنائی جذب ہو جائے۔آخر میں دہی کے رائتے،چٹنی اور گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

تکہ مصالحہ بالز

اجزاء:چکن کا قیمہ1/2کلو،پیاز دو عدد،لہسن چار جوئے،ادرک کا ٹکڑا ایک عدد،ہرا دھنیا1/2 کپ، انڈا ایک عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ٹومیٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ،بریڈ کرمبز ایک کپ، (مصالحہ بنانے کے لیے)پسی پیاز دو عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،رائی ایک چائے کا چمچ،لال مرچ چھ عدد،پسی دار چینی1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ،پسے ٹماٹر دو کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،چینی ایک چائے کا چمچ،کوکونٹ مِلک1/2کپ،تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:چوپر میں چکن کا قیمہ،پیاز،لہسن ،ادرک کا ٹکڑا،ہرا دھنیا،نمک،کالی مرچ اور بریڈ کرمبز ڈال کر باریک پیس لیں۔اب انہیں نکال کر انڈا اور ٹومیٹو کیچپ شامل کر کے مکس کریں اور چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں۔مصالحہ بنانے کے لیے تیل گرم کر کے اس میں پسی پیاز ڈالیں۔پانی خشک ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ،رائی،لال مرچ،پسی دار چینی،پسا دھنیا،پسے ٹماٹر،نمک اور چینی ڈال دیں۔اب اس میں کوفتے ڈال کر اچھی طرح پکا لیں،پھر کوکو نٹ مِلک شامل کر کے دھیمی آنچ پر رکھیں۔گاڑھا ہو جائے تو چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

مزید پڑھیں

عید چاہے چھوٹی ہو یا بڑی خواتین کی تیاری بھر پور ہوتی ہے۔اس کے لیے وہ پارلرز کے چکر تو لگاتی ہی ہیں لیکن اگر آپ کے پاس پارلر جانے کا وقت ن ...

مزید پڑھیں

عیدِ قُرباںکے موقع پر گوشت کو احتیاط سے کھائیں۔دن بھر میں صرف ایک پائو گوشت نقصان نہیں دیتا ،تاہم ذیا بطیس اور امراضِ قلب کے مریض گائے کے ...

مزید پڑھیں

عیدالاضحی ایک اجتماعی تہوار ہے مگر افسوس کہ ہم اجتماعیت سے پرہیز کرتے ہیں تین دن جاری رہنے والے اس تہوار کے اثرات کئی ہفتوں اور اور مہینو ...

مزید پڑھیں

ہم قربانی کیوں کرتے ہیں ؟ اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ ہم قربانی اس لیے کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قربانی کی اور قربانی کرنے کا حکم دیا۔آپ ...

مزید پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ ہے۔سَتَجِدُنِیْ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ مِنْ الصبَّرِیْنَ۔’’اللّٰہ نے چاہاتوقریب ہے کہ آپ مجھے صابر کرنے والوں م ...

مزید پڑھیں

عید الاضحی کا تہوار مسلمانوں کے لیے بڑا اہم ہے۔ استطاعت رکھنے والے مسلمان حج کے لیے جاتے ہیں ۔ حج پہ نہ جانے والے مسلمان اللہ کی راہ میں ج ...

مزید پڑھیں

اس دن قربانی ادا کی جاتی ہے اور مسلمانانِ عالم کو قربانی کا فریضہ سرانجام دے کر اتنی خوشی نصیب ہوتی ہے کہ سارے سال میں کسی اور دن نہیں ہوت ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

عید کیک

اجزاء:۔ماارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے ...

مزید پڑھیں

ہر سال عید کے موقع پر ہم لوگ صاحب ثروت افراد سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ وہ سعید کی خوشیوں میں غریب اور نادار لوگوں کو بھی شریک کریں کیونکہ ...

مزید پڑھیں

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے بعد ’’عید الفطر‘‘ کا مبارک دن بھی آ گیا ہے، حقیقی عید تو آج انہیں خوش نصیب لوگوں کی ہے جنھوں ن ...

مزید پڑھیں