☰  
× صفحۂ اول (current) عید اسپیشل آزادی اسپیشل فیشن خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل متفرق ادب
عید پہ کھائیں،مگر احتیاط سے

عید پہ کھائیں،مگر احتیاط سے

تحریر : نجف زہرا تقوی

08-11-2019

عیدِ قُرباںکے موقع پر گوشت کو احتیاط سے کھائیں۔دن بھر میں صرف ایک پائو گوشت نقصان نہیں دیتا ،تاہم ذیا بطیس اور امراضِ قلب کے مریض گائے کے گوشت،کلیجی ،مغز اور گردوں کے کھانے سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ ان تینوں میں مکمل کولیسٹرول ہوتا ہے جو دل اور ذیا بطیس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ایسے مریض چکن اور مچھلی کا گوشت کھا سکتے ہیںجبکہ صحت مند افراد دن میں ایک پائو گوشت کھا سکتے ہیں۔باربی کیو بناتے وقت اچھی طرح گوشت کی صفائی کر لیں۔گوشت میں بالکل خون باقی نہ رہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق عیدِ قُرباں کے گوشت کے ساتھ سبزی کا استعمال ضرور کریں اور دہی بھی انتہائی مفید ہوتی ہے۔ان کے مطابق مسلسل گوشت کھانے سے پیٹ بھی مُتاثر ہو سکتا ہے،لہٰذا گوشت کا استعمال احتیاط سے کریں اور بچوں کی صحت کو بھی زیادہ گوشت کھانے سے نُقصان ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق صحت کے مسائل کی بڑی وجہ مرچوں کا استعمال ہے۔

ہمارے ہاں بیشتر گھرانوں میں چٹ پٹے اور تیز مرچ مصالحے کھانے پسند کیے جاتے ہیں جو صحت کے لیے نُقصان دہ ہوتے ہیں۔ عید کے کھانوں میں تیز مصالحے جات کا استعمال تیزابیت کرتا ہے،لہٰذا کھانوں میں تیز مصالحے استعمال کرنے سے پرہیز کریں تا کہ معدے مُتاثر نہ ہوں۔ ہمارے ہاں عام تصور یہ ہے کہ کولڈ ڈرنک پینے سے کھانا جلد ہضم ہوجاتا ہے لیکن تجربات سے یہ بات ثابت ہو چُکی ہے کہ کولڈ ڈرنکس صرف وقتی تسکین دیتی ہیں۔اسے پیتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہمارے معدے کی گرانی میں کچھ کمی آئی ہے لیکن گوشت کے ساتھ کولڈ ڈرنکس کا استعمال مزید تیزابیت پیدا کر سکتا ہے لہٰذا کوشش کریں کہ کولڈ ڈرنکس کا استعمال بھی کم سے کم کیا جائے۔ماہرینِ طب کی رائے کے مطابق کولڈ ڈرنکس کی بجائے گرین ٹی کا استعمال صحت کے لیے زیادہ مُفید ہے۔گرین ٹی کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔اس لیے خاص طور پر عید الاضحی کے موقع پر دن میں کئی بار اسے ضرور پئیں یا کم از کم کھانے کے بعد گرین ٹی کا ایک کپ ضرور لیں۔اس سے ہاضمے کی رفتار تیز ہو گی اور یہ آپ کا کولیسٹرول لیول مناسب سطح پر رکھنے میں مددد ے گی۔

کسی بھی معاملے میں وقت کی پابندی نہ کرنا ہماری طرزِ معاشرت کی بڑی خامیوں میں سے ایک ہے۔خاص طور پر کھانے کے معاملے میں وقت کی پابندی نہ کرنے کی عادت صحت کو نہایت نُقصان پہنچاتی ہے۔تہواروں کے موقعے پر بے قاعدگی برتنے کی ہماری یہ عادت ہمیشہ عروج پر ہوتی ہے جبکہ عیدالاضحی جیسے موقع پر خاص طور سے وقت پر کھانا چاہیے کیونکہ گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے۔وقت بے وقت کھانے سے نظامِ ہضم بگڑ جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ بیمار پڑ سکتے ہیں۔

دو کھانوں کے درمیان ہمیشہ کم سے کم چھ گھنٹوں کا وقفہ ہونا ضروری ہے۔اس وقفے کی کمی بیشی سے آپ کی اور آپ کے اہلِ خانہ کی صحت بُری طرح مُتاثر ہو سکتی ہے،لہٰذا عید جیسے خوشی کے موقع پر اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ گھر بھر کی صحت اچھی رہے تا کہ آپ اپنی خوشیوں سے جی بھر کرلُطف اندوز ہو سکیں۔

مزید پڑھیں

عید چاہے چھوٹی ہو یا بڑی خواتین کی تیاری بھر پور ہوتی ہے۔اس کے لیے وہ پارلرز کے چکر تو لگاتی ہی ہیں لیکن اگر آپ کے پاس پارلر جانے کا وقت ن ...

مزید پڑھیں

عیدالاضحی ایک اجتماعی تہوار ہے مگر افسوس کہ ہم اجتماعیت سے پرہیز کرتے ہیں تین دن جاری رہنے والے اس تہوار کے اثرات کئی ہفتوں اور اور مہینو ...

مزید پڑھیں

مٹن کٹا کٹ

اجزاء:مٹن گردے دس عدد،مٹں مغز پانچ عدد،مٹن دل آٹھ عدد،مٹن چان ...

مزید پڑھیں

ہم قربانی کیوں کرتے ہیں ؟ اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ ہم قربانی اس لیے کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قربانی کی اور قربانی کرنے کا حکم دیا۔آپ ...

مزید پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ ہے۔سَتَجِدُنِیْ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ مِنْ الصبَّرِیْنَ۔’’اللّٰہ نے چاہاتوقریب ہے کہ آپ مجھے صابر کرنے والوں م ...

مزید پڑھیں

عید الاضحی کا تہوار مسلمانوں کے لیے بڑا اہم ہے۔ استطاعت رکھنے والے مسلمان حج کے لیے جاتے ہیں ۔ حج پہ نہ جانے والے مسلمان اللہ کی راہ میں ج ...

مزید پڑھیں

اس دن قربانی ادا کی جاتی ہے اور مسلمانانِ عالم کو قربانی کا فریضہ سرانجام دے کر اتنی خوشی نصیب ہوتی ہے کہ سارے سال میں کسی اور دن نہیں ہوت ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

عید کیک

اجزاء:۔ماارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے ...

مزید پڑھیں

ہر سال عید کے موقع پر ہم لوگ صاحب ثروت افراد سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ وہ سعید کی خوشیوں میں غریب اور نادار لوگوں کو بھی شریک کریں کیونکہ ...

مزید پڑھیں

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے بعد ’’عید الفطر‘‘ کا مبارک دن بھی آ گیا ہے، حقیقی عید تو آج انہیں خوش نصیب لوگوں کی ہے جنھوں ن ...

مزید پڑھیں