☰  
× صفحۂ اول (current) عید اسپیشل آزادی اسپیشل فیشن خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل متفرق ادب
پہلے حُسن نکھاریںپھر عید گُزاریں

پہلے حُسن نکھاریںپھر عید گُزاریں

تحریر : نجف زہرا تقوی

08-11-2019

عید چاہے چھوٹی ہو یا بڑی خواتین کی تیاری بھر پور ہوتی ہے۔اس کے لیے وہ پارلرز کے چکر تو لگاتی ہی ہیں لیکن اگر آپ کے پاس پارلر جانے کا وقت نہیں یا بجٹ کم ہے تو ایسے میں گھر پر بھی عید سے پہلے اپنے حُسن کو سنوارا جا سکتا ہے۔

خواتین کے چہروں پر اکثر موسم یا جلد کی کسی بیماری سے داغ دھبے پڑ جاتے ہیں جن کی وجہ سے چہرے کے نقش اپنی جاذبیت کھو دیتے ہیں۔ان کو ختم کرنے کے لیے بلیچ لگائیں۔لیموں کا رس بھی چہرے کے لیے بلیچ کا کام دیتا ہے جو رنگت کو صاف کرنے،داغ دھبے دور کرنے کے لیے مئوثر دوا ہے۔اس کو لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ لیموں کا رس چہرے پر لگا کر اسے خشک ہونے دیں،جب خشک ہو جائے تو منہ ہر گز نہ دھوئیں بلکہ اس کو اسی طرح رہنے دیں،چند روز کے استعمال سے داغ دھبے دور ہونا شروع ہو جائیں گے۔

 

کدو کش کی ہوئی مولی چار کھانے کے چمچ لے کراس میں چند قطرے سرکے کے ملا کر لئی سی بنا لیں۔اسے داغ دھبوں پر لگانے سے جلد ہی یہ غائب ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ مکھن اور دودھ بھی ایک ہلکا بلیچ ہے۔اسے داغ دھبوں پر لگائیے لیکن خشک ہونے سے قبل مت دھوئیے یہ نسخہ روزانہ استعمال کریں۔اپنے چہرے کو داغ دھبوں سے بچانے کے لیے روزانہ کلینزنگ کو اپنا معمول بنائیں تا کہ جلد کی ترو تازگی برقرار رہ سکے۔

گردن ہماری شخصیت کی عکاس اوراس کی حفاظت شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس حوالے سے جس امر کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے وہ یہ کہ چہرے کی حفاظت کے لیے کسی بھی طریقے کو آزماتے ہوئے گردن کو نظر انداز نہ کریں۔اس حوالے سے ان خواتین کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے جو اپنے حسن کی حفاظت کے لیے گھر پر ہی ٹوٹکے آزماتی ہیں۔انہیں چاہیے کہ جو بھی ماسک بنائیںاس کی اتنی مقدار ضرور ہو کہ وہ گردن پر بھی لگ جائے۔اپنی گردن کی صفائی کا خصوصی خیا ل رکھیں اور ہفتے میںکسی بھی اچھے کلینزنگ لوشن کی مدد سے اس کی صفائی کریں۔بصورتِ دیگر گردن اور چہرے کے رنگ میں نمایاں فرق پیدا ہو جاتا ہے جو پُر کشش شخصیت کی حامل خواتین کو مضحکہ خیز بنا دیتا ہے۔گردن کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اس کی ورزش نمایاں کردار کی حامل ہے۔اس مقصد کے لیے کوئی بھی ہلکے وزن کی کتاب کوسر پر پر رکھیں اور سیدھا چلنے کی کوشش کریں ،خیال رہے کہ کتاب سر سے نہ گرنے پائے نیز اس دوران گردن کو بھی سیدھا رکھیں۔اس ورزش سے گردن سڈول اور خوبصورت ہو جاتی ہے۔بعض خواتین کو بہت موٹے تکیے کی عادت ہوتی ہے انہیں چاہیے کہ اس عادت سے پیچھا چھُڑائیں ورنہ گردن میں خم پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو آپ کی خوبصورتی پر اثر انداز ہو گا۔

 

مزید پڑھیں

عیدِ قُرباںکے موقع پر گوشت کو احتیاط سے کھائیں۔دن بھر میں صرف ایک پائو گوشت نقصان نہیں دیتا ،تاہم ذیا بطیس اور امراضِ قلب کے مریض گائے کے ...

مزید پڑھیں

عیدالاضحی ایک اجتماعی تہوار ہے مگر افسوس کہ ہم اجتماعیت سے پرہیز کرتے ہیں تین دن جاری رہنے والے اس تہوار کے اثرات کئی ہفتوں اور اور مہینو ...

مزید پڑھیں

مٹن کٹا کٹ

اجزاء:مٹن گردے دس عدد،مٹں مغز پانچ عدد،مٹن دل آٹھ عدد،مٹن چان ...

مزید پڑھیں

ہم قربانی کیوں کرتے ہیں ؟ اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ ہم قربانی اس لیے کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قربانی کی اور قربانی کرنے کا حکم دیا۔آپ ...

مزید پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ ہے۔سَتَجِدُنِیْ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ مِنْ الصبَّرِیْنَ۔’’اللّٰہ نے چاہاتوقریب ہے کہ آپ مجھے صابر کرنے والوں م ...

مزید پڑھیں

عید الاضحی کا تہوار مسلمانوں کے لیے بڑا اہم ہے۔ استطاعت رکھنے والے مسلمان حج کے لیے جاتے ہیں ۔ حج پہ نہ جانے والے مسلمان اللہ کی راہ میں ج ...

مزید پڑھیں

اس دن قربانی ادا کی جاتی ہے اور مسلمانانِ عالم کو قربانی کا فریضہ سرانجام دے کر اتنی خوشی نصیب ہوتی ہے کہ سارے سال میں کسی اور دن نہیں ہوت ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

عید کیک

اجزاء:۔ماارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے ...

مزید پڑھیں

ہر سال عید کے موقع پر ہم لوگ صاحب ثروت افراد سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ وہ سعید کی خوشیوں میں غریب اور نادار لوگوں کو بھی شریک کریں کیونکہ ...

مزید پڑھیں

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے بعد ’’عید الفطر‘‘ کا مبارک دن بھی آ گیا ہے، حقیقی عید تو آج انہیں خوش نصیب لوگوں کی ہے جنھوں ن ...

مزید پڑھیں