☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا خصوصی رپورٹ متفرق عالمی امور سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا رپورٹ انٹرویوز کھیل خواتین
چاند تو تیرے حوالے کے لئے رکھا ہے ۔۔۔

چاند تو تیرے حوالے کے لئے رکھا ہے ۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

10-06-2019

لوگ کہتے ہیں اُجالے کے لئے رکھا ہے

 

چاند تو تیرے حوالے کے لئے رکھا ہے 

ڈھونڈتا رہتا ہے تو چاند کے ہالے کو کہاں 

وہ تیرے کان کے بالے کے لئے رکھا ہے 

دھوپ اوڑھی ہے کسی زلف کے سائے کے لئے 

پیاس کو ہونٹ کے پیالے کے لئے رکھا ہے

جانتا ہوں کہ تجھے لوٹ کے جانا ہے کہاں 

زندگی تجھ کو حلالے کے لئے رکھا ہے 

عشق کی راہ میں منزل کی تمنا ہے کسے 

یہ سفر پائوں کے چھالے کے لئے رکھا ہے

وقت کی نبض پہ رکھا ہے یہ دستِ دانا

فکر کا پائوں ہمالے کے لئے رکھا ہے 

مطمئن ہو کے کریں مشقِ نشانہ بازی 

یہ جگر آپ کے بھالے کے لئے رکھا ہے 

جاں تو اس شہر کی وحشت کو چلی جانی ہے

دل مگر چاہنے والے کے لئے رکھا ہے 

رُباب کہتی ہیں ’’ زندگی میں محبت ، خلوص اور احترام نہ ہو تو پھر جینے میں کیا رکھا ہے ، یہ انسانیت کے احترام کا نتیجہ اور جذبۂ محبت ہی تو ہے جو ساری دنیا کو ایک برادری ، قبیلے اور خاندان کی طرح جوڑے ہوئے ہے۔ایک لمحے کیلئے سوچیں کہ اگر اس برادری میں محبت نہ ہو ، لڑائی ، نفرت ہو ، مار کٹائی ہو ، خون خرابہ ہو تو دنیا کی کیسی تصویر ابھرے گی

۔ ایک ایسی تصویر ابھرے گی جس میں انسان کہیں نہیں ہونگے ، زندگی ڈھونڈے سے بھی نظر نہیں آئے گی ۔اس لئے زندگی سے ، انسانیت سے پیار کیجئے ، سب کا احترام کیجئے خلوص سے پیش آئیے آپ دیکھیں گے کہ دنیا جنت بن جائیگی ۔ میری زندگی میں محبت کے سوا کچھ نہیں ہے ۔شائد یہی وجہ ہے کہ مجھے زندگی اور دنیا سے بہت پیار ہے اور میں ہر دم پیار بانٹتی ہوں ۔ میرے ملبوسات کے انتخاب میں آپ کو رنگوں سے بھی پیار نظر آئے گا ، آج ’’دنیا ‘‘ سے ملاقات کے ذریعے میں نے آپ سب کیلئے چند خوبصورت رنگوں اور ڈیزائینز کا انتخاب کیا ہے امید ہے آپ کو یہ سب بہت پسند آئیں گے ۔ ‘‘ 

 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں