☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا فضل الرحیم اشرفی) خصوصی رپورٹ(صہیب مرغوب) صحت(محمد ندیم بھٹی) رپورٹ(افتخار شوکت ایڈوکیٹ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() دلچسپ دنیا(انجنیئررحمیٰ فیصل) دلچسپ دنیا() دلچسپ دنیا() دلچسپ دنیا() طنزومزاح(ممتاز مفتی) طنزومزاح(علی رضا احمد) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) خواتین(نجف زہرا تقوی) تاریخ(محمد سعید جاوید) روحانی مسائل(مولانا محمد یونس پالن پوری)
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھی۔۔۔۔

کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھی۔۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

10-20-2019

پروین شاکرنے کیا خوب کہا تھا کہ

کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھی 

دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی 

بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی 

چاند بھی عین چیت کا اُس پہ ترا جمال بھی 

سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا 

ایک دفعہ تو رُک گئی گردشِ ماہ و سال بھی 

دل تو چمک سکے گا کیا پھر بھی تراش کے دیکھ لیں 

شیشہ گرانِ شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی 

اُس کو نہ پا سکے تھے جب دل کا عجیب حال تھا 

اب جو پلٹ کے دیکھیے بات تھی کچھ محال بھی 

میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر 

ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی 

اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں 

اُس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی 

گاہ قریب شاہ رگ گاہ بعید وہم و خواب 

اس کی رفاقتوں میں رات ہجر بھی تھا وصال بھی 

شام کی نا سمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اِک پتا 

موج ہوائے کوئے یار کچھ تو مرا خیال بھی 

سونیا کہتی ہیں ’’زندگی کے موسم بھی بڑے نرالے ہیں کبھی خوشی کبھی غم ، کبھی رونقوں کی بہار تو کبھی غموں کی خزاں ۔ ۔ ۔ بس اتنا خیال رہے کہ سبھی موسموں میں جینا ہے ہمت نہیں ہارنا کیونکہ جو ہمت ہار جاتے ہیں زندگی اُن سے روٹھ جاتی ہے ، بوجھ بن جاتی ہے ۔ میری نظر میں زندگی ایک ایسا نایاب تحفہ ہے جس کی قدر کرنی چاہئے ،پیار سے گزارنی چاہئے ایک دوسرے کا احساس کرنے سے گزارنی چاہئے اپنوں کے قریب رہ کر گزارنی چاہئے ۔

مجھے اپنے کام اور دیگر سرگرمیوں سے جب کبھی فرصت ملتی ہے تو دوستوں اور گھر والوں کو وقت دیتی ہوں اُن کیساتھ ہنسنا ، کھیلنا ، نت نئے کھانے کھانا ، سیر اور شاپنگ کرنا یہ سب میرے معمولات ہیں ۔ رہی بات ملبوسات کے انتخاب کی تو مجھے جو اچھا لگتا ہے پہنتی ہوں ، پرانا ہو یا نیا انداز شخصیت پر جو بھائے وہی فیشن کہلاتا ہے ۔ آج ’’دنیا ‘‘ سے ملاقات کے ذریعے میں نے آپ سب کیلئے فراک ، اے لائن اور لانگ شرٹس میں چند خوبصورت رنگوں اور ٹرینڈز کا انتخاب کیا ہے امید ہے آپ کو یہ سب بہت پسند آئیں گے ۔ ‘‘ 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

حال اس کا تیرے چہرے پہ لکھا لگتا ہے

...

مزید پڑھیں

وہی گلیاں وہی کوچہ وہی سردی کا موسم ہے

...

مزید پڑھیں