☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل طب رپورٹ فیشن سنڈے سپیشل کچن کی دنیا متفرق کھیل خواتین روحانی مسائل
کبھی نظر میں بلا کی شوخی ،کبھی سراپا حجاب آنکھیں۔۔۔۔

کبھی نظر میں بلا کی شوخی ،کبھی سراپا حجاب آنکھیں۔۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

10-27-2019

گلاب آنکھیں شراب آنکھیں

یہی تو ہیں لاجواب آنکھیں

انہیں میں اُلفت انہیں میں نفرت

سوال آنکھیں عذاب آنکھیں

کبھی نظر میں بلا کی شوخی

کبھی سراپا حجاب آنکھیں

کبھی چھپاتی ہیں راز دل کے

کبھی ہیں دل کی کتاب آنکھیں

کسی نے دیکھیں تو جھیل جیسی

کسی نے پائی شراب آنکھیں

وہ آئے تو لوگ مجھ سے بولے

حضور آنکھیں جناب آنکھیں

عجب تھا یہ گفتگو کا عالم

سوال کوئی جواب آنکھیں

یہ مست مست بے مثال آنکھیں

نشے سے ہر دم نڈھال آنکھیں

اُٹھیں تو ہوش و حواس چھینیں

گریں تو کر دیں کمال آنکھیں

کوئی ہے انکے کراہ کا طالب

کسی کا شوق ِوصال آنکھیں

نہ یوں جلیں نہ یوں ستائیں

کریں تو کچھ یہ خیال آنکھیں

ہیں جینے کا اِک بہانہ یارو

یہ روح پرور جمال آنکھیں

درّاز پلکیں وصال آنکھیں

مصوری کا کمال آنکھیں

ہزاروں ان سے قتل ہوئے ہیں

خدا کے بندے سنبھال آنکھیں

انمول نور کہتی ہیں ’’موسم تیزی سے بدل رہا ہے شادی بیاہ کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو نیوالا ہے ان تقریبات میں ہر چہرے اور ہر شخصیت کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سب سے منفرد اور خوبصورت نظر آئے ۔ لباس کے رنگ کے انتخاب سے لیکر جیولری کے ڈیزائنز تک ، بالوں کے اندازاور میک اپ یہ سب ایسے شعبے ہیں جو آپ کی بھرپور توجہ چاہتے ہیں ، جو خواتین ان سب پر توجہ دیتی ہیں وہ محفل کی جان بن جاتی ہیں مرکزِ نگاہ ہوتی ہیں اور جو اِن پر توجہ نہیں دیتیں کمپرومائز کرتی ہیں دراصل وہ اپنی خوبصورتی کو اپنے ہاتھوں برباد کر لیتی ہیں ۔

شادی بیاہ کی تقریبات روز روز نہیں ہوا کرتیں ، یہ خوشیوں بھرے مواقع روز روز نہیں ملا کرتے ان میں شرکت کیلئے خاص اہتمام کیا کریں اپنے لباس ، میک اپ اور جیولری کے انتخاب پر خوب سوچ بچار کے بعد فیصلہ کریں ۔ آپ کی ذرا سی محنت آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا سکتی ہے ۔ آج ’’دنیا ‘‘ سے ملاقات کے ذریعے میں نے آپ سب کیلئے جیولری ، میک اپ ، بالوں کے انداز اور لباس کے انتخاب کے حوالے سے چند دلفریب ٹرینڈز کو چُنا ہے امید ہے آپ کو میری سلیکشن ضرور پسند آئے گی ۔ ‘‘

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

وہاں پر کون ہو گا

زرد دھوپوں میں مرے ہمراہ بیٹھا سوچتا ہو گا

...

مزید پڑھیں

تابش خورشید نور ماہ پانی کی جھلک

...

مزید پڑھیں