☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(حاجی محمد حنیف طیب) خصوصی رپورٹ(ایم آر ملک) خصوصی رپورٹ(محمد رمضان) عالمی امور(صہیب مرغوب) صحت(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) فیچر(پروفیسر عثمان سرور انصاری) کچن کی دنیا() انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) خواتین(روہاب لطیف) خواتین() خواتین() خواتین() رپورٹ(طاہر محمود) متفرق(آسیہ پری ) متفرق(آمنہ وحید)
نگاہوں میں خمار آتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔۔۔۔

نگاہوں میں خمار آتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

01-26-2020

قتل شفائی نے کیا خوب کہا تھا کہ

نگاہوں میں خمار آتا ہوا محسوس ہوتا ہے 

تصور جام چھلکاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

خرامِ ناز اور ان کا خرام ناز ؟ کیا کہنا !

زمانہ ٹھوکریں کھاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

تصور ایک ذہنی جستجو کا نام ہے شاید !

دل ان کو ڈھونڈ کر لاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

کسی کی نقرئی پازیب کی جھنکار کے صدقے 

مجھے سارا جہاں گاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

قتیل اب دل کی دھڑکن بن گئی ہو چاپ قدموں کی 

کوئی میری طرف آتا ہوا محسوس ہوتا ہے

ماہم کہتی ہیں ’’ مشکلات اور تکالیف آتی جاتی رہتی ہیں انہیں زندگی نہیں بلکہ زندگی کا حصہ سمجھنا چاہئے اور جہاں تک ہو زندگی کو ہنسی خوشی گزارنا چاہئے کیونکہ یہ قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو بار بار نہیں ملتا۔ میں زندگی کو کسی کے تجربے یا نظر سے نہیں دیکھتی بلکہ زندگی کو اپنی سب سے بڑی دولت سمجھتی ہوں اور اس کی ایسے حفاظت کرتی ہوں جیسے کہ اپنی قیمتی اشیاء اور سرمائے کی حفاظت کی جاتی ہے ۔ جو مجھے پسند ہے وہ کھاتی ہوں ، جو رنگ اور سٹائل اچھا لگتا ہے ویسا ہی لباس پہنتی ہوں ، مجھے کسی کی رائے اور تنقید کی کوئی پرواہ نہیں ۔

ایسا نہیں کہ میں خودغرض ہوں اور مجھے اپنے سوا کوئی نظر نہیں آتا ، میں بس اپنے بارے میں فیصلے خود کرتی ہوں ، کسی کو مشکل یا مصیبت میں ہرگز نہیں دیکھ سکتی، دوستوں کی مدد بھی کرتی ہوں اور میرے دوست بھی اچھے بُرے وقت میں میرا ساتھ دیتے ہیں۔ رہی بات فیشن کی تو میرا فیشن سٹائل بھی میرا اپنا ہے ، کبھی کسی کو کاپی نہیں کیا آج ’’دنیا ‘‘ سے ملاقات کیلئے میں نے آپ سب کیلئے ملبوسات میں اپنے انداز اور اپنی پسند کے چند خوبصورت ٹرینڈز کا انتخاب کیا ہے امید ہے آپ کو بھی یہ سب بہت پسند آئیں گے ۔ ‘‘

 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں