☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا فضل الرحیم اشرفی) سپیشل رپورٹ(صہیب مرغوب) رپورٹ(پروفیسر عثمان سرور انصاری) عالمی امور(نصیر احمد ورک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() خواتین( محمدشاہنوازخان) خواتین(نجف زہرا تقوی) خصوصی رپورٹ(ایم آر ملک) شوبز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) دنیا کی رائے(شکیلہ ناز) دنیا کی رائے(تحریم نیازی) دنیا کی رائے(مریم صدیقی)
اِتنے ہجوم میں کوئی چہرہ نیا بھی ہو ۔۔۔۔

اِتنے ہجوم میں کوئی چہرہ نیا بھی ہو ۔۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

03-08-2020

آرائش ِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو 
 

 

وہ درد اب کہاں جسے جی چاہتا بھی ہو 
یہ کیا کہ روز ایک سا غم ایک سی امید 
اس رنج بے خمار کی اب انتہا بھی ہو 
یہ کیا کہ ایک طور سے گزرے تمام عمر 
جی چاہتا ہے اب کوئی تیرے سوا بھی ہو 
ٹوٹے کبھی تو خواب شب و روز کا طلسم 
اتنے ہجوم میں کوئی چہرہ نیا بھی ہو 
دیوانگی ٔ شوق کو یہ دھن ہے اِن دنوں 
گھر بھی ہو اور یہ در و دیوار سا بھی ہو 
جز دل کوئی مکان نہیں دہر میں جہاں 
رہزن کا خوف بھی نہ رہے در کھلا بھی ہو 
ہر ذرہ ایک محمل عبرت ہے دشت کا 
لیکن کسے دکھائوں کوئی دیکھتا بھی ہو 
ہر شے پکارتی ہے پس پردہ سکوت 
لیکن کسے سنائوں کوئی ہم نوا بھی ہو 
فرصت میں سن شگفتگی غنچہ کی صدا 
یہ وہ سخن نہیں جو کسی نے کہا بھی ہو 
بختاور کہتی ہیں ’’ آج میری ’’دنیا ‘‘ سے ملاقات کیلئے ناصر کاظمی صاحب کی جس غزل کا انتخاب کیا وہ اپنی مثال آپ ہے اور اپنے اندر پوری ایک دنیا سموئے ہوئے ہے اور جہاں تک عنوان کا تعلق ہے تو زندگی کا ہر شعبہ اسی لگن اور دھن میں مگن ہے کہ وہ انسانوں کی بستی میں اپنی منفرد شناخت بنائے ۔ فیشن انڈسٹری سے میرے لگائو کا ذکر کیا جائے تو بتاتی چلوں کہ مجھے بچپن سے ہی اچھے اور سب سے الگ کپڑے پہننے کا شوق تھا ، میری یہی عادت یا شوق مجھے ماڈلنگ تک لے آیا ۔
مجھے مشرقی ملبوسات خاص کر ماضی کے ٹرینڈز بہت پسند ہیں ، شارٹ شرٹس کو کڑھائی، تِلے، موتی اور دبکے کے کام سے سجا کر آج کے فیشن کے مطابق بنانا اور متعارف کروانا یہی میری انفرادیت ہے، آج ’’دنیا ‘‘ کے ذریعے میں نے اپنی پسند اور سٹائل کو آپ سب کیلئے جن رنگوں میں ڈھالا ہے امید ہے آپ کو سب پسند آئیگا اور کچھ نیا ضرور محسوس ہو گا ۔ ‘‘    
 
 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بشیر بدر نے شاید یہ غزل آجکل کے حالات کیلئے ہی کہی تھی کہ    

مزید پڑھیں

 عبیداللہ علیم نے کیا خوب لکھا تھا کہ     

مزید پڑھیں