☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل خصوصی رپورٹ دنیا اسپیشل کچن کی دنیا کھیل فیشن متفرق کیرئر پلاننگ دین و دنیا ادب روحانی مسائل
اٹھاتی ہیں بہارِنو کے نذرانے تری آنکھیں ۔۔۔۔ُ

اٹھاتی ہیں بہارِنو کے نذرانے تری آنکھیں ۔۔۔۔ُ

تحریر : طیبہ بخاری

04-07-2019

اسماء کہتی ہیں ’’ شاعری اپنے دل کی بات کہنے کا بہت بہترین اور با ادب قرینہ ہے بالکل اسی طرح آنکھیں آپ کے ذوق اور شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہیں ۔ آنکھوں کی ہماری زندگی میں کیاقدرو قیمت ہے اس کے بارے میں میری رائے تو یہ ہے کہ ہماری زندگی کے اکثر فیصلے ہماری آنکھیں ہی کرتی ہیں اور آنکھوں کے فیصلے بہت اہم ہوتے ہیں جنہیں دوسرے بآسانی سمجھ بھی جاتے ہیں ۔

ساغر صدیقی نے کیا خوب کہا تھا کہ

متاعِ کوثر و زمزم کے پیمانے تری آنکھیں

فرشتوں کو بنا دیتی ہیں دیوانے تری آنکھیں

جہان ِ رنگ و بُو الجھا ہوا ہے اِنکے ڈوروں میں

لگی ہیں کا کُلِ تقدیر سلجھانے تری آنکھیں

اشاروں سے دلوں کو چھیڑ کر اقرار کرتی ہیں

اٹھاتی ہیں بہار نُو کے نذرانے تری آنکھیں

وہ دیوانے زمام ِ لالہ وگُل تھام لیتے ہیں

جنہیں منسوب کر دیتی ہیںویرانے تری آنکھیں

شگوفوں کو شراروں کا مچلتا روپ دیتی ہیں

حقیقت کو بنا دیتی ہیں افسانے تری آنکھیں

ہمیں کیا پہننا ،کیا کھانا ، کسے دیکھنا ، کسے نظر انداز کرنا ، کس سے نفرت کرنا اور کس سے محبت کرنا ہے یہ سب فیصلے آنکھیں ہی تو کرتی ہیں۔ مجھے اپنی شخصیت کو باوقار اورسب سے منفرد بنانے میں اپنی آنکھوں کے فیصلوں پر پورا اعتماد ہے ۔

مجھے جو رنگ اور ڈیزائن دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں میں صرف انہیں ہی اپنے لئے پسند کرتی ہوں یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی میرے ملبوسات کے انتخا ب کی داد دیتا ہے۔ آج ’’ دنیا ‘‘ سے ملاقات کے ذریعے میں نے ملبوسات کیلئے موسم کے اعتبار سے آپ سب کیلئے چند دلفریب رنگوں اور ڈیزائینز کا انتخاب کیا ہے امید ہے آپ کو بھی یہ سب بہت پسند آئیں گے ۔‘‘

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

قتیل شفائی نے کیا خوب کہا تھا کہ

نگاہوں میں خمار آتا ہوا محسوس ہوتا ہے ...

مزید پڑھیں

ادا جعفری نے کیا خوب کہا تھا کہ

محبت ایک راز ہے !

مزید پڑھیں

سعدیہ کہتی ہیں ’’ جو کلام آپ نے پیش کیا اور جس قدر میں لفظ ، کردار یا وجود ِعورت کو سمجھ پائی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت خدائے بزرگ و برتر ک ...

مزید پڑھیں