☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل سنڈے سپیشل خصوصی رپورٹ کھیل فیشن دین و دنیا ادب کیرئر پلاننگ
تِرے ملنے کا اِک لمحہ …بکھر جائے تو موسم ہے

تِرے ملنے کا اِک لمحہ …بکھر جائے تو موسم ہے

تحریر : طیبہ بخاری

04-14-2019

عائشہ کہتی ہیں ’’موسم تیزی سے بدل رہا ہے موسم بہار تمام موسموں کی جان اور قدرت کا سب سے حسین تحفہ ہے ۔ بہار میں چہرے پھولوں کی طرح کھِل اُٹھتے ہیں ۔ میرا مشورہ ہے کہ اس موسم میں سیر و تفریح ضرور کریں کیونکہ اس سے صحت اور خوبصورتی پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

تِرے ملنے کا اِک لمحہ !

بس اِک لمحہ سہی …لیکن

بکھر جائے تو موسم ہے

وفا کا بے کراں موسم !

اَزل سے مہرباں موسم!

یہ موسم آنکھ میں اُترے

تو رنگوں سے دہکتی روشنی کا

عکس کہلائے !

یہ موسم دل میں ٹھہرے تو

سنہری ،سوچتی صدیوں کا

گہرا نقش بن جائے !

ترے ملنے کا اِک لمحہ

مقدر کی لکیروں میں

دھنک بھرنے کا موسم ہے!

یہ موسم ،

خوبصورت شاعری کرنے کا موسم ہے !

قدرتی طور پر آپ کی رنگت نکھرجاتی ہے اور آپ کو سب کچھ دُھلا دُھلا ، صاف ستھرا ، رنگین اور ترو تازہ نظر آتا ہے ۔ بہار کے موسم میں آپ خواہ کوئی بھی رنگ اور کیسا ہی لباس زیب تن کر لیںآپ کو سوٹ کریگا کیونکہ یہ خوبصورتی اور اسے محسوس کرنے کا موسم ہے ۔

اس بار موسم گرما کی آمد ذرا تاخیر سے ہوئی ہے اس لئے موقع غنیمت جانیں اور شام کی خوبصورتی کو انجوائے کریں ، ماہ اپریل میں آپ کو کن رنگوں کو ترجیح دینی چاہئے اور کون سا سٹف استعمال کرنا چاہئے اس کیلئے میں نے ’’دنیا ‘‘ کے ذریعے چند خوبصورت ڈیزائینز اور کلرز کا انتخاب کیا ہے ۔ اِن ملبوسات کے ذریعے آپ موسم کی شدت سے محفوظ رہ سکتی ہیں اور فیشن کے تقاضے بھی پورے کر سکتی ہیں ۔ ‘‘ ٭٭٭

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

اُسے کہنا !

کسی بھی خوبصورت شام میں ملنے چلا آئے

...

مزید پڑھیں

نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں

...

مزید پڑھیں

بدن میں آگ ہے چہرہ گلاب جیسا ہے

...

مزید پڑھیں