☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل دین و دنیا کھیل کچن کی دنیا ادب فیشن خواتین صحت کیرئر پلاننگ متفرق
حسین چہرہ قتیل آنکھیں۔۔۔۔

حسین چہرہ قتیل آنکھیں۔۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

04-21-2019

سونیا کہتی ہیں ’’حیا آنکھو ں کا لباس ہے ، قدرت کا عطا کردہ یہ انمول پہناوا جس قدر شرمیلا ، با حیا اور باوقار ہو گا اس قدر آپ کی زندگی شاندار اور شخصیت جاندار ہو گی ۔

عاطف جاوید عاطف نے کیا خوب کہا تھا کہ

حسین چہرہ قتیل آنکھیں

دلیل ، منطق ، وکیل آنکھیں

یہ تشنہ کاموں کی خانقاہیں

ہیں آبِ خُم کی سبیل آنکھیں

مجاورِ آبِ انگبیں ہیں

سبُو، سمندر، یہ جھیل آنکھیں

میں خواب بن کے گُزر رہا ہوں

وہ لاکھ کرلے فصیل آنکھیں

پرائے زخموں کی پرورش میں

لو ہو گئیں خود کفیل آنکھیں

ہیں اس اندھیرے میں کہکشائیں

میں دے رہا ہوں دلیل، آنکھیں

ہر کوئی اپنے لباس اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے کیا کیا جتن نہیں کرتا، چہرے کو خوبصورت اور فیئر بنانے کیلئے نت نئی کریمز ، ٹانک اور غذائیں استعمال کی جاتی ہیں ، ملبوسات کی خوبصورتی کیلئے ڈیزائینرز اور بوتیکس کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جبکہ آنکھوں کی خوبصورتی اور حیا میں اضافے پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے ۔

آج ’’دنیا ‘‘ سے ملاقات کیلئے میں نے آپ سب کیلئے چند خوبصورت رنگوں اور دلکش ڈیزائینز کا انتخاب کیا ہے جو نہ صرف آپ کی شخصیت کے وقار میں اضافے کا باعث بنیں گے بلکہ فیشن کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہیں ۔ رہی بات آنکھوں کی تو صرف اچھا دیکھیں اوراچھا بیان کریں آپ کی شخصیت میں حیا خود بخود آ جائے گی ۔‘‘ ٭٭٭

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

مرے ہم سفر !تری نذر ہیں مری عمر بھر کی یہ دولتیں

مرے شعر ، میری صداقتیں ...

مزید پڑھیں

عیدالفطر ہو یا عید الاضحی ہر دل سے ایک ہی دعا نکلتی ہے کہ

اللہ کرے کہ تم کو مبارک ہو روز عید

مزید پڑھیں

ناصر کاظمی نے کیا خوب کہا تھا کہ

یوں ترے حُسن کی تصویر غزل میں آئے مزید پڑھیں