☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل سنڈے سپیشل خصوصی رپورٹ کھیل فیشن خواتین دین و دنیا کچن کی دنیا طنزومزاح ادب کیرئر پلاننگ
سکارف اور عبایا خواتین کی اولین پسند

سکارف اور عبایا خواتین کی اولین پسند

تحریر : طیبہ بخاری

05-19-2019

کبھی آپ سب نے غور کیا کہ بڑھتی ہوئی مغربی ثقافتی یلغار کے باوجود خواتین میں سکارف اور حجاب پہننے کی عادت تیزی سے فروغ پانے کی وجوہات آخر کیا ہیں؟ صاف ظاہر ہے کہ جس لباس میں آپ کی شخصیت کو سکون اور وقار محسوس ہو گا آپ اسے اپنائیں گی بالکل ایسا ہی سکارف اور عبایا کیساتھ ہے

رمضان المبارک میں تو خواتین عبادت کیلئے سکارف اور عبایا کو خصوصی اہمیت دیتی ہیں ۔سکارف اور عبایا آج ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی اولین پسند بن چکے ہیں یہاں تک کہ سکول جانیوالی بچیاں اور کالج و یونیورسٹی جانیوالی طالبات بھی سکارف اور عبایا کو اپنے لئے بہترین اور محفوظ لباس سمجھتی ہیں۔

فیشن کے نام پر خواتین میں جہاں مغربی کلچر کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے وہیں کم سن بچیوں، گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین ، نرسنگ ،وکالت، ٹیچنگ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین میں برقعہ، عبایا، حجاب اور سکارف پہننے کی عادت تیزی سے بڑھی ہے۔ اسے مغربی ثقافت سے بیزاری نہیں بلکہ مشرقی ثقافت سے رغبت قرار دینا چاہئے ۔

حجاب اور سکارف کے استعمال میں اضافے کی ایک بڑی وجہ مختلف مغربی ممالک میں حجاب کے استعمال پر پابندی کا پہلو بھی ہے۔ گذشتہ چند دہائیوں میں تیزی سے فیشن کے نام پر خواتین کے پہناوؤں میں مغربی کلچر کی جھلک نمایاں ہورہی تھی آج دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے علاوہ طالبات بھی فیشن کی دوڑ میں شامل ہونے کے باوجود سکارف یا حجاب اوڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

احمد ندیم قاسمی صاحب نے کیا خوب کہا تھا کہ

...

مزید پڑھیں

عروج خان کہتی ہیں ’’مجھے سمجھ نہیں آتی بعض مغربی ممالک میں حجاب کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جا تاہے جبکہ خواتین حجاب میں خود کو مح ...

مزید پڑھیں