☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل متفرق غور و طلب فیچر فیشن سنڈے سپیشل کچن کی دنیا خواتین کھیل ادب کیرئر پلاننگ
مِرے لفظوں کے سب جادُو تمہارے ۔۔۔

مِرے لفظوں کے سب جادُو تمہارے ۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

06-23-2019

ثناء کہتی ہیں ’’صرف خوبصورت لباس کا انتخاب ہی کافی نہیں ہوتا ،بہتر اخلاق اور گفتگو کے آداب یہ سب مل کر آپ کی شخصیت کو پُروقار اور ہر دلعزیز بناتے ہیں ۔ موسم گرما ہو یا موسم سرما مجھے ملبوسات میںگہرے رنگ بہت پسند ہیں ، جون ، جولائی کے موسم میں ڈھیلے ڈھالے کُرتے ،

محسن نقوی نے کیا خوب کہا تھا کہ

مِرے لفظوں کے سب جادُو تمہارے

صَدا کے ٹوٹتے گھنگھرو تمہارے

سُنا ہے دُھوپ جب ڈستی تھی مجھ کو

بہت کُھلتے رہے گیسُو تمہارے

کماں دَر دست آ جائو کِسی دن !

مِرے صحرا کے سب آنسو تمہارے

تمہارے لَب پہ میرے قہقہے ہیں !

مِری آنکھوں میں سب آنسو تمہارے

مِری راتوں کے دامن میں بھرے ہیں

سِتاروں کی طرح جُگنو تمہارے

ہَوا سے بولنا لیکن سنبھل کر

چُرا لے گی سُخن خوشبو تمہارے

مِرے مشکیزے کا تَسمہ نہ کھولو

مِری آنکھیں مِرے بازُو تمہارے

بہت روکا تھا محسن سے نہ مِلنا

بہت چرچے ہیں اَب ہر سُو تمہارے

اے لائن شرٹس کیساتھ پاجامہ ، ٹائیٹس یا چوڑی دار پاجامہ سب سے بہترین لباس ہیں ان کے ساتھ میچنگ بارڈر والے دوپٹے خوب جچتے ہیں ۔ شدید گرمی میں اگر آپ کی سلیکشن اچھی ہوتو پھر گرمی زیادہ محسوس نہیں ہوتی ۔ آج ــ ’’دنیا ‘‘ سے ملاقات کے ذریعے میں نے آپ سب کیلئے چند خوبصورت ڈیزائینز اور ٹرینڈز کا انتخاب کیا ہے ، امید ہے یہ آپ کو بھی بہت پسند آئیں گے ۔‘‘

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

قتیل شفائی نے کیا خوب کہا تھا کہ

نگاہوں میں خمار آتا ہوا محسوس ہوتا ہے ...

مزید پڑھیں

ادا جعفری نے کیا خوب کہا تھا کہ

محبت ایک راز ہے !

مزید پڑھیں

سعدیہ کہتی ہیں ’’ جو کلام آپ نے پیش کیا اور جس قدر میں لفظ ، کردار یا وجود ِعورت کو سمجھ پائی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت خدائے بزرگ و برتر ک ...

مزید پڑھیں