☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل عالمی امور رپورٹ خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا صحت کھیل کیرئر پلاننگ متفرق خواتین ادب
تابشِ خورشید نورِ ماہ پانی کی جھلک ۔۔۔

تابشِ خورشید نورِ ماہ پانی کی جھلک ۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

06-30-2019

سعدیہ کہتی ہیں ’’ جو کلام آپ نے پیش کیا اور جس قدر میں لفظ ، کردار یا وجود ِعورت کو سمجھ پائی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت خدائے بزرگ و برتر کی انتہائی قابل احترام اور خصوصی صفات سے مزین تخلیق ہے ۔

شاد عارفی نے ’’عورت ‘‘ کی تخلیق کے بارے میں کیا خوبصورت الفاظ کا استعمال کیا کہ

تابش خورشید نور ماہ پانی کی جھلک

خندۂ قلقل صدا کوئل کی غنچوں کی چٹک

لرزش سیماب بجلی کی تڑپ شاخوں کا لوچ

عقل کی تیزی طبیعت کی اپچ شاعر کی سوچ

اضطراب موج کانٹوں کی خلش ناگن کا بل

تیر کی سرعت کماں کا عجز شمشیر وںکے پھل

دامن کہسار کے منظر نوائے آبشار

شور دریا کروٹیں لہروں کی ساحل کا قرار

زمزمے کا عطر کیف نغمہ لے کی پختگی

شورش مے ، لغزش مے نوش ، جوش بے خودی

وادیٔ کشمیر کی نزہت گلوں کا رنگ و بُو

سرو کا قد کبک کی رفتار قمری کا گلو

ظلمت شام اودھ صبح بنارس کا نکھار

آگرے کے تاج کی عظمت ہمالہ کا وقار

تلخی انجام جب سب کوششیں ناکام ہوں

خوش نما سیبوں کی ہلکی ترشیاں جب خام ہوں

دیکھ کر یہ اقتباس کار گاہ انس و جاں

کار پروازان قدرت میں ہوئیں سرگوشیاں

ایک بولا امتزاج ان کا قیامت ساز ہے

دوسرا کہنے لگا خاموش کوئی راز ہے

یہ عناصر ایک مدت تک رہے گرم عمل

آخری تحریک عصمت سے ہوئے آپس میں حل

صبح دم جب گوشہ گوشہ مطلع انوار تھا

ذرہ ذرہ عالم نیرنگ کا سرشار تھا

اعتدال عنصری پر پا لیا جب اقتدار

عین فطرت کے مطابق شکل کی اک اختیار

دیکھ کر شاعر نے اس کو نکتۂ حکمت کہا

اور بے سوچے زمانے نے اسے ’’عورت ‘‘ کہا

معاشرے کی تمام تر قدریں اور رعنائیاں وجودِ زن سے ہیں تہذیب یافتہ معاشروں میں خواتین کوعزت اور وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جدید دور میں اعلیٰ تعلیم اور ہنر مندی کے باعث خواتین نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں اور آج وہ زندگی کے ہر شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں ۔

فیشن کی ’’دنیا ‘‘ کا دارومدار اورمشرقی ملبوسات کی سج دھج ہی خواتین سے ہے خواتین نے اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ آج ’’دنیا‘‘ سے ملاقات کے ذریعے میں نے آپ سب کیلئے ملبوسات کے چند دلفریب ٹرینڈزکا انتخاب کیا ہے امید ہے آپ سب کو یہ بہت پسند آئیں گے ۔‘‘

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

قتیل شفائی نے کیا خوب کہا تھا کہ

نگاہوں میں خمار آتا ہوا محسوس ہوتا ہے ...

مزید پڑھیں

ادا جعفری نے کیا خوب کہا تھا کہ

محبت ایک راز ہے !

مزید پڑھیں

ثناء کہتی ہیں ’’صرف خوبصورت لباس کا انتخاب ہی کافی نہیں ہوتا ،بہتر اخلاق اور گفتگو کے آداب یہ سب مل کر آپ کی شخصیت کو پُروقار اور ...

مزید پڑھیں