☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل عالمی امور کیرئر پلاننگ سنڈے سپیشل فیشن کھیل کچن کی دنیا شوبز خواتین دنیا کی رائے روحانی مسائل طنزومزاح ادب
نگاہ جس کی دید کی نہ تاب لائے عمر بھر ۔۔۔۔

نگاہ جس کی دید کی نہ تاب لائے عمر بھر ۔۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

07-07-2019

ادا جعفری نے کیا خوب کہا تھا کہ

محبت ایک راز ہے !

وہ راز ۔۔ روح میں رہے جو حسن بن کے جلوہ گر

نگاہ جس کی دید کی نہ تاب لائے عمر بھر

 شعور سے بلند تر

محبت ایک راز ہے !

محبت ایک ناز ہے !

وہ ناز جو حیات کو نشاط جاوداں کرے

زمیں کے رہنے والوں کو جو عرش آشیاں کرے

یہ فرقِ ایں وآں کرے

محبت ایک ناز ہے

محبت ایک خواب ہے !

وہ خواب جس کی سر خوشی پہ جنتیں نثار ہوں

فسانہ ساز زندگی کی عشرتیں نثار ہوں

حقیقتیں نثار ہوں

محبت ایک خواب ہے

محبت اک گناہ ہے !

لٹے نہ کاروانِ بو، رہے جو غنچہ میں نہاں

صدف سے باہر آکے پھر گہر کی آبرو کہاں

ہوئی جو محرمِ زباں

محبت اِک گناہ ہے !

محبت اک نگار ہے !

تمام صدق و سادگی، تمام حسن و کافری

تمام شورش و خلش ، مگر بطرزِ دلبری

شکست جس کی برتری

محبت اک نگار ہے !

رُباب کہتی ہیں ’’ زندگی میں محبت کے سوا کوئی جذبہ خالص ، پاک اور با اعتبار نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ ۔ اب یہ محبت کی شدت اور پاکیزگی پر منحصر ہے کہ اسے اس کی تمام خاصیتوں اور خوبیوں کے ساتھ کس سے کیا جائے ۔۔۔مجھے اپنے والدین ، بہن بھائیوں ، دوست احباب سب سے والہانہ محبت ہے اور اس محبت نے مجھے وہ سب کچھ دیا ہے جس کی زندگی میں صرف تمنا ہی کی جا سکتی ہے ۔

یہ بھرپور محبت کا ہی نتیجہ ہے کہ جن لوگوں سے میں محبت کرتی ہوں مجھے ان کے سوا کسی اور کی طرف دیکھنے کی فرصت اور طلب ہی نہیں ہوتی ، نفرت کس شے کا نام ہے مجھے نہیں معلوم ۔ میں تو بس اتنا جانتی ہوں کہ زندگی ایک مختصر کتاب ہے اس میں محبت کے سوا کوئی باب نہیں ہونا چاہئے ۔آج آپ سب سے ملاقات کیلئے میرا سب کیلئے پیغام ہے کہ آپ محبت سوچ سمجھ کر کریں اور جن سے کریں بھرپور کریں اس محبت میں کوئی کھوٹ اور ملاوٹ نہیں ہونی چاہئے ۔ رہی بات ملبوسات کی دنیا کی تو آج ’’دنیا ‘‘ سے ملاقات کے ذریعے میں نے آپ سب کیلئے جن رنگوں اور ڈیزائینز کا انتخاب کیا ہے وہ میری پسند ہیں اور محبت بھی ۔۔۔اور مجھے یقین ہے کہ میری پسند آپ کو بھی بہت پسند آئے گی ۔ ‘‘

گذشتہ شماروں سے پڑھیں