☰  
× صفحۂ اول (current) فیشن کیرئر پلاننگ دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل عالمی امور دین و دنیا کچن کی دنیا روحانی مسائل ادب کھیل رپورٹ خواتین
خرام ِ ناز اور اُن کا خرام ِنازکیا کہنا!۔۔۔۔۔

خرام ِ ناز اور اُن کا خرام ِنازکیا کہنا!۔۔۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

07-14-2019

قتیل شفائی نے کیا خوب کہا تھا کہ

نگاہوں میں خمار آتا ہوا محسوس ہوتا ہے

تصور جام چھلکا تا ہوا محسوس ہوتا ہے

خرام ِ ناز اور اُن کا خرام ِناز ؟کیا کہنا!

زمانہ ٹھوکریں کھاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

تصور ایک ذہنی جستجو کا نام ہے شاید !

دل ان کو ڈھونڈ کر لاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

کسی کی نقرئی پازیب کی جھنکار کے صدقے

مجھے سارا جہاں گاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

قتیل اب دل کی دھڑکن بن گئی ہو چاپ قدموں کی

کوئی میری طرف آتا ہوا محسوس ہوتا ہے

رِچل کہتی ہیں ’’ محبت بڑی قیمتی شے ہے اور وہ جذبہ ہے جس کے بغیر انسانی زندگی نا مکمل ہے لیکن افسوس یہ ہمارے معاشرے میں کم ہوتی جا رہی ہے۔ میری نظر میں محبت وہ جذبہ ہے جو صرف انسان کی زندگی کو ہی نہیں بلکہ اس کے خوابوں ، تصورات اور نظریات کو بھی حسین ، پُر کشش اور قابلِ رشک بنا دیتی ہے ۔ رہی بات پریشانیوں اور نفرتوں کی تو ہماری زندگی میں انکاآنا جانا لگا ہی رہتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ان مسائل کو سر پر سوارکر کے ایک کونے میں چپ چاپ بیٹھ جائیں

ہمیں ہر امتحان میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور آگے بڑھنے کی ہمت کرنی چاہئے اور جس قدر ممکن ہو سکے اپنے رشتوں کو محبت اور دیانتداری سے نبھانا چاہئے ۔ یقین مانئے ایسا کرنے سے آپ کی زندگی سے مشکلات اور نفرتیں آہستہ آہستہ دور ہوتی جائیں گی اور ایک دن بالکل ختم ہو جائیں گی اور پھر ہر طرف محبت ہی محبت نظر آئے گی ۔رہی بات ملبوسات کی تو آج ’’ دنیا ‘‘ سے ملاقات کے ذریعے میں نے آپ سب کیلئے اُن رنگوں اور ڈیزائینز کا انتخاب کیا ہے جو مجھے تو بے حد پسند ہیں اور امید ہے یہ آپ سب کو بھی بہت پسند آئیں گے ۔ ‘‘

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

مرے ہم سفر !تری نذر ہیں مری عمر بھر کی یہ دولتیں

مرے شعر ، میری صداقتیں ...

مزید پڑھیں

عیدالفطر ہو یا عید الاضحی ہر دل سے ایک ہی دعا نکلتی ہے کہ

اللہ کرے کہ تم کو مبارک ہو روز عید

مزید پڑھیں

ناصر کاظمی نے کیا خوب کہا تھا کہ

یوں ترے حُسن کی تصویر غزل میں آئے مزید پڑھیں