☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل عالمی امور متفرق سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا طب کھیل رپورٹ کیرئر پلاننگ روحانی مسائل ادب
وہ رنگ، وہ آواز، وہ سج اور وہ صورت ۔۔۔۔۔

وہ رنگ، وہ آواز، وہ سج اور وہ صورت ۔۔۔۔۔

تحریر : طیبہ بخاری

07-21-2019

ناصر کاظمی نے کیا خوب کہا تھا کہ

پردے میں ہر آواز کے شامل تو وہی ہے

ہم لاکھ بدل جائیں مگر دل تو وہی ہے

موضوع ِسخن ہے وہی افسانہ شیریں

محفل ہو کوئی رونق ِمحفل تو وہی ہے

محسوس جو ہوتا ہے دکھائی نہیں دیتا

دل اور نظر میں حد فاصل تو وہی ہے

ہر چند ترے لطف سے محروم نہیں ہم

لیکن دل ِبے تاب کی مشکل تو وہی ہے

گرداب سے نکلے بھی تو جائیں گے کہاں ہم

ڈوبی تھی جہاں نائو یہ ساحل تو وہی ہے

لٹ جاتے ہیں دن کو بھی جہاں قافلے والے

ہشیار مسافر کہ یہ منزل تو وہی ہے

وہ رنگ وہ آواز وہ سج اور وہ صورت

سچ کہتے ہو تم پیار کے قابل تو وہی ہے

صد شکر کہ اِس حال میں جیتے تو ہیں ناصر

حاصل نہ سہی کاوشِ حاصل تو وہی ہے

سعدیہ کہتی ہیں ’’ میری نظر میں دل اور پیار کا آپس میں وہی تعلق ہے جو جسم اور روح کا ہوتا ہے ۔رشتوں کی پاکیزگی اور مضبوطی کیلئے دل اور پیار دونوں میں ہم آہنگی بہت ضروری ہے اور جہاں یہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے وہ رشتے جان سے بھی پیارے اور زندگی کا مقصد بن جاتے ہیں ۔ میں بناء جانے پہچانے ہر کسی سے میل جول بڑھانے کے حق میں نہیں ہوں ، بہن ، بھائیوں ، رشتہ داروں اور سہیلیوں کے بعد صرف ان لوگوں سے میل جول بڑھانا چاہئے جنہیں آپ کا دل بغیر کسی مفاد اور لالچ کے قبول کرے وگرنہ اپنے حال میں مست رہنا چاہئے۔

رہی بات کام کاج میں مصروف رہنے کی تو فیشن انڈسٹری سے جڑے رہنا میرا شوق ہے ،اپنی مرضی اور پسند کا کام کرتی ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ ملبوسات کی سلیکشن اور ڈیزائننگ میں میرے انتخاب کو سند کا درجہ حاصل ہے ۔ آج ’’دنیا ‘‘ سے ملاقات کے ذریعے میں نے آپ سب کیلئے موسم کی مناسبت سے اپنے پسندیدہ چند خوبصورت ٹرینڈز اور کلرز کاانتخاب کیا ہے امید ہے یہ سب آپ کو بہت پسند آئیں گے ۔ ‘‘

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

مرے ہم سفر !تری نذر ہیں مری عمر بھر کی یہ دولتیں

مرے شعر ، میری صداقتیں ...

مزید پڑھیں

عیدالفطر ہو یا عید الاضحی ہر دل سے ایک ہی دعا نکلتی ہے کہ

اللہ کرے کہ تم کو مبارک ہو روز عید

مزید پڑھیں

ناصر کاظمی نے کیا خوب کہا تھا کہ

یوں ترے حُسن کی تصویر غزل میں آئے مزید پڑھیں