☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل دنیا اسپیشل عالمی امور صحت کیرئر پلاننگ خواتین کچن کی دنیا دین و دنیا فیشن انٹرویوز ادب
غصے پر قابوپایئے

غصے پر قابوپایئے

تحریر : ڈاکٹر آصف محمود جاہ

03-24-2019

غصہ جذباتی تکلیف کی علامت ہے۔ اس سے جذبات میں برانگیختی پیدا ہوتی ہے۔ اس کی وجہ خود ساختہ بھی ہو سکتی ہے یا پھر ایسی کسی شے یا شخص کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے جس کو آپ پسند نہیں کرتے اور جسے دیکھتے ہی طبیعت خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

ایک نارمل اور صحت مند نوجوان لڑکی یا لڑکے کے لیے غصے کے جذبات پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔ نرمی و شفقت، ہمدردی، باہمی پیار اور یگانگت وغیرہ کے جذبات محبت کی علامت ہیں جبکہ غصہ ان سب کے بالکل الٹ ہے۔

دوسروں کے ساتھ باہمی رابطے اور میل ملاپ سے غُصے کے جذبات پر قابو پا کر اس کے نقصان دہ اثرات کو مٹایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اکثر اوقات غصے میں آ جاتی ہیں اور اس پر قابو نہیں پا سکتے تو غصے پر قابو پانے اور مزاج کو ٹھنڈا رکھنے کا ایک سادہ نسخہ حاضرِ خدمت ہے۔ (i) ہمارے نبی پاک ﷺنے غصے پر قابو پانے کا بہت اچھا طریقہ بتایا ہے۔

آپ ﷺکے ارشاد کا مفہوم ہے: ’’غصہ اسلام میں حرام ہے، جب کبھی کسی کو غصہ آئے یا مزاج بے قابو ہو جائے تو وہ اسے قابو کرنے کی کوشش کرے۔ اگر کھڑا ہو تو بیٹھ جائے اور بیٹھا ہو تو لیٹ جائے۔‘‘ اس خوبصورت حدیث میں بہت وزن ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ غصے اور بدمزاجی کے وقت جسم میں خون کا بہائو کیسے تبدیل ہوتا ہے اور اسے کیسے ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے۔

حقیقتاً غصے اور بدمزاجی کے دورے کے وقت خون کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور نتیجتاً آدمی کا چہرہ سرخ ہو کر لال بھبھو کا ہو جاتا ہے اور غصے میں تمام جسم کانپنے لگتا ہے۔ اگر اس لمحے آپ بیٹھ جائیں تو خون کا بہائو ایک دم دھیما پڑ جائے گا،

اس میں ٹھہرائو آ جائے گا اور یوں غصہ کے جذبات بھی ماند پڑ جائیں گے۔ کوشش کریں آپ محسوس کریں گے کہ یہ واقعی مؤثر اور کارآمد طریقہ ہے۔ (ii)

وہ لوگ جو اپنے روزمرہ کے کاموں کو منصوبہ بندی کے تحت کرتے ہیں کبھی غصے میں نہیںآتے۔ اس طرح وہ نوعمری کے مسائل اور زیادہ دبائو کے باوجود کامیاب رہتے ہیں۔ایک بنیادی عنصر جو بدمزاجی اور غصے کو ہوا دیتا ہے وہ تذبذب اور بروقت کسی فیصلے پر پہنچنے کا فقدان ہے جو کامیابی کی شاہراہ پر چلنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

آپ کو کوشش کرنا چاہیے کہ صحیح وقت پر صحیح، مناسب اور فوری فیصلہ کریں۔ اپنے فیصلے ہمیشہ خود کریں۔جب کبھی آپ کو کوئی فیصلہ کرنا ہو تو سب سے پہلے اس کا بغور جائزہ لیں۔ ا س کے موافق اور مخالف پہلوئوں کو پرکھیں۔

اللہ کی مدد اور رہنمائی مانگیں اور بالآخر اپنا فیصلہ کریں اور جب ایک فیصلہ حتمی ہو جائے تو اس پر قائم رہیں۔ انشاء اللہ آپ بالآخر کامیاب ٹھہریں گے۔ وقتی پریشانیوں کے دوران صبر کریں۔ صبر بہت سے معرکوں کو سر کر لیتا ہے اور صبر کرنے سے بہت سے مشکل مسائل پر باآسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

انسانی زندگی بہت قیمتی ہے ۔ اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ انسان کوساری زندگی میں کئی طرح کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ رہتا ہے ۔کئی بی ...

مزید پڑھیں

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ عمر کیساتھ ساتھ انسان بوڑھا ہوجاتاہے،جسمانی عضاء کمزور پڑنا شروع ہوجاتے ہیں اورآخر کار اس کی زندگی کا خاتمہ ہوج ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

آنکھیں بڑی نعمت ہیں ،اس ایک عام سے جملے کی اہمیت سے دنیا میںبینائی کی کمزوری کا سامنا کرنے والے ایک ارب باشندے ہی جانتے ہیں۔مگر ہم جنہیں ...

مزید پڑھیں

بطور سرجن مجھے دن میں ایسے مریضوں سے بھی واسطہ پڑتا ہے جو خود اپنی موت کو دعوت دیتے ہیں ،میں انہیں تویہ بات کھل کر نہیں بتا سکتا کہ جناب آ ...

مزید پڑھیں

پاکستان میں ڈینگی بخار پھر سر اُٹھا سکتا ہے۔ اگست 2019ء کے مہینے میں کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے سینکڑوں کیس رپورٹ ہوئے ہ ...

مزید پڑھیں