☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ عید اسپیشل غور و طلب فیشن صحت دین و دنیا کیرئر پلاننگ ادب

تحریر : حکیم قاضی ایم اے خالد

06-02-2019

غصّہ ایک فطری نفسیاتی کیفیت ہے لیکن جب یہ بار بار پیدا ہوتی ہے تو اس سلسلے میں پیدا ہونے والے کیمیاوی اجزا ء کی مقدار بدن میں مستقل بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میںضغط الدم قوی(Hypertension)اورخفقان ‘حرکت قلب کا بڑھ جانا (Trachycardia)نیز مختلف امراض کلیہ پیدا ہو جاتے ہیں ۔

غصّہ کے بنیادی اسباب

غصّہ کے چند بنیادی اسباب درج ذیل ہیں۔ ۱۔نیند کا پورا نہ ہونا،کسی کام میں ناکامیابی،معاشی تنگی،تناؤ بھری زندگی،لگاتار لمبی بیماری،مایوسی‘ناامیدی،شور زدہ ماحول

علامات

انسان چھوٹی چھوٹی باتوںکو اپنی انا پر لیتا ہے اور ذرا ذرا سی بات پر لڑنے مرنے اور گالی گلوچ پر اتر آتا ہے۔غصّہ کی کیفیت سے باہر آنے پرتھکاوٹ اور اعضاء شکنی محسوس ہوتی ہے۔

غصّہ سے پیدا ہونے والی امراض و نقصانات غصہ سے خلیاتی استحالہ بھی متاثر ہوتا ہے اور مختلف امراض استحالیہ مثلاً ذیابیطس(Diabeties mellitus)وغیرہ پیدا ہوتے ہیں۔

غصہ پر تحقیقات کرنے والوں کے مطابق غصہ مندرجہ ذیل امراض کا باعث بن سکتاہے۔

٭اس سے السر یا تبخیر کی شکایت ہوجاتی ہے۔

٭خون میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

٭صفراوی مزاج والوں میں غصہ یرقان پیدا کرسکتاہے۔ ٭خون کی نالیوں میں رکاوٹ آجاتی ہے اور وہ سکڑ کر کئی دیگر امراض پیدا کر سکتی ہیں۔

٭دل کی امراض پیدا ہوسکتی ہیں۔

٭غصے سے امعاء پر بھی برا اثر پہنچتا ہے۔

٭قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔

٭غصہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔

٭غصہ ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے۔

٭اس سے سر کا درد بڑھ جاتا ہے۔

٭غصہ نظام اعصاب کو انتہائی نقصان پہنچاسکتا ہے۔

٭غصہ زیادہ کرنے سے انسان قوت یادداشت کھوکر بیہوش ہوسکتا ہے۔

٭غصہ سے فالج کا خطرہ بھی رہتا ہے۔

اصول علاج غصہ کے علاج کے حوالہ سے درج ذیل اصول اختیار کرنا چاہئیں۔

۱۔ماحول میں تبدیلی پیدا کریں یعنی اشتعال پیدا کرنے والے ایسے حالات سے مریض کو دور رکھنے کی کوشش کریںجو مریض کی طبیعت کے خلاف ہوں۔

گھریلو کشیدگی اگر اس کا باعث ہو تو گھر والوں کو سمجھائیں اور مریض کو دوستانہ ماحول فراہم کریں۔

۲۔مریض کی سوچ اور عادات میں تبدیلی پیدا کریں۔غصہ کے مریض کو سمجھایا جائے کہ وہ اکیلے بیٹھ کر اپنی منفی سوچوں کو اس کے الٹا یعنی مثبت سوچوں میں تبدیل کرے۔اگر وہ احساس برتری کا شکار ہے تو اسے دوسرے لوگوں کو کمتر سمجھنے سے احتراز برتنا ہوگا۔

۳۔مسکنات اور مبردات ادویہ سے طبیعت بدن میں تسکین اور ٹھنڈک پیدا کریں۔ ۴

۔نظام ہضم خصوصاً استحالہ جگر پر توجہ دیں۔

غصہ کا علاج اور جدید تحقیقات

اگر کسی وقت آپ کو شدید غصہ آجائے تو ایک گلاس پانی میں لیموں کے ساتھ ایک چمچہ چینی ملا کر پی جائیں ۔ امریکامیں ایک حالیہ مطالعاتی تحقیق سے یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ غصے کی حالت میں ایک گلاس لیموں کے شربت میں ایک چمچہ چینی ملا کر پینے سے انتہائی کم وقت میں طبیعت کی اشتعال انگیزی دور ہوجاتی ہے۔محققین کے مطابق چینی ملا شربت خون میں فوراشامل ہو کر دماغ کو توانائی پہنچاتا ہے ۔کیونکہ غصے کی حالت ‘مزاج کی برہمی یا اشتعال کی صورت میں خون میں شامل گلوکوز میں کمی ہوجاتی ہے جس سے دماغ کو توانائی نہیں ملتی۔

غصہ کے علاج میں مفید‘مذہبی و اخلاقی تدابیر مذہبی و اخلاقی حوالے سے درج ذیل تدابیر جوزیادہ تر احادیث مبارکہ سے اخذ شدہ ہیںغصہ کے علاج میں انتہائی مفید ہیں۔جدید سائنس بھی ان کی افادیت کی تصدیق کرتی ہے۔ ٭ غصہ کی حالت میں جگہ تبدیل کرلیں کمرہ میں بیٹھے ہیں تو صحن میں چلے جائیں۔

٭ کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں۔ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ غصہ آئے تو بیٹھ جائے اگر زیادہ غصہ آئے تو لیٹ جائے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ غصہ میں خاص قسم کے ہارمونز پیدا ہوتے ہیں جو انسانی افعال میں تبدیلی لاتے ہیں اور اس کو کنٹرول کرنے میں (System-Sympathetic & Parasympathetic System Antonomic Nervous) بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور دماغ کے اہم حصے (Cerebral Cortex, Limic System and Reticular Formation HHypothalamus) اہم کام سر انجام دیتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ غصے کا فوری علاج بیٹھ جانے اور لیٹ جانے سے Body Changes کے ساتھ Neurotransmittersمیں ٹھہرائو پیدا ہوتا ہے جس سے درج ذیل میں اعتدال آنا شروع ہوجاتا ہے۔

(1) Physilogical Change (2) Motivational Behaviour (3) Emotion Evolution اور غصہ ٹھنڈا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔جب انسان غصے میں ہوتا ہے تو Sympathetic part اہم رول ادا کرتا ہے۔ اس لئے حدیث مبارکہ کی رو سے غصہ کی حالت میں بیٹھ جانے یا لیٹ جانے سے دل کی دھڑکن میں کمی آجاتی ہے۔ بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے۔ Endocrine Screetion اعتدال پر آنا شروع کردیتے ہیں۔ یقینا Parasympathetic Partاہم رول ادا کرتا ہے۔جس کی وجہ سے انسان Relaxationمحسوس کرتا ہے۔ بلاشبہ فرمان نبویﷺ سچا ہے۔ جس کی تائیدآج جدید میڈیکل سائنس نے کردی ہے۔ ٭ پانی پی لیں غصہ آگ ہے آگ کو بجھانے کیلئے پانی کافی ہے۔

٭ وضو کرلیں وضو اندرونی آگ کو خودبخود بجھا دے گا۔ ٭تعوذ پڑھیں جب شیطان سے اللہ کی پناہ مانگیں گے تو غصہ خودبخودختم ہوجائیگا۔ …………

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

آنکھیں بڑی نعمت ہیں ،اس ایک عام سے جملے کی اہمیت سے دنیا میںبینائی کی کمزوری کا سامنا کرنے والے ایک ارب باشندے ہی جانتے ہیں۔مگر ہم جنہیں ...

مزید پڑھیں

بطور سرجن مجھے دن میں ایسے مریضوں سے بھی واسطہ پڑتا ہے جو خود اپنی موت کو دعوت دیتے ہیں ،میں انہیں تویہ بات کھل کر نہیں بتا سکتا کہ جناب آ ...

مزید پڑھیں

پاکستان میں ڈینگی بخار پھر سر اُٹھا سکتا ہے۔ اگست 2019ء کے مہینے میں کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے سینکڑوں کیس رپورٹ ہوئے ہ ...

مزید پڑھیں