☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا شخصیت عالمی امور سنڈے سپیشل یوم عاشور کچن کی دنیا صحت تحقیق غور و طلب تاریخ
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

09-08-2019

مچھلی کا سالن

اجزاء:سرمئی مچھلی ایک کلو،کڑی پتے چھ عدد،چھوٹی ہری مرچیں چھ عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا1-1/2چائے کا چمچ،پسی اجوائن ایک چائے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،فرائی پیاز ایک پائو،دہی ایک پائو،تیل1/2کپ،کوئلہ ایک عدد ترکیب:ایک بائول میںتیل ڈالیں۔اب اس میں فرائی پیاز،ہری مرچیں،نمک،ہلدی،پسا دھنیا،اجوائن،لہسن،کڑی پتے اور پسا گرم مصالحہ ڈا ل کر اچھی طرح ہاتھ سے مکس کریں کہ پیاز چورا ہو جائیں۔اب اس میں مچھلی ڈال کر مکس کریں اورآدھا گھنٹہ چھوڑ دیں۔ایک پین میں ایک کپ پانی ڈالیں۔جب اُبلنے لگے تو مچھلی ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو دہی پھینٹ کر ڈال دیں،پھر ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھیں۔آخر میں کوئلے کا دھواں لگائیں۔

 

چکن بائٹس

اجزاء:بون لیس چکن1/2کلو،بریڈ کرمبز ایک کپ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،لال مرچ ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ،مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،دار چینی1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،مایونیز دو کھانے کے چمچ،ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ،تیل تلنے کے لیے،انڈے دو عدد

ترکیب:چکن پر لیموں کا رس،لال مرچ،زیرہ،مسٹرڈ پیسٹ،نمک،کالی مرچ،دار چینی،گرم مصالحہ،مایونیز اور ادرک لہسن لگا کر آدھا گھنٹہ رکھیں۔اب انڈوں کو پھینٹ کر ان میں چکن کوٹ کریں اور بریڈ کرمبز میں رول کر لیں،پھر دوبارہ انڈوں میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز میں کوٹ کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔

 چنا میتھی

اجزاء:اُبلے چنے1/2کلو،ہری میتھی1/2کلو،ٹماٹر1-1/2پائو،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہری مرچیں چھ عدد،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،تیل1/2کپ،آمچور ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:تیل گرم کر کے ادرک لہسن فرائی کر لیں۔اب ٹماٹر،نمک،ہلدی،ہری مرچیں،لال مرچ،پسا گرم مصالحہ اور آمچور ڈال کر بھون لیں،پھر باریک کٹی میتھی شامل کر کے بھونیں او ر خوشبو آنے پر اُبلے چنے ملا کر دس منٹ دم دیں۔جب پانی خشک ہو جائے اور تیل اوپر آ جائے تو چولہا بند کر دیں۔

 آلو سبزی

اجزاء:آلو1/2کلو،لوبیا پھلی1/2کلو،دہی ایک پائو،کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،کُٹا ہوا زیرہ دو چائے کے چمچ،سونف ایک کھانے کا چمچ،گول لال مرچ چارعدد،تیل1/2کپ،پیاز ایک پائو،ہری مرچ دو عدد

ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے اس میں لوبیا اور باریک کٹے آلو فرائی کر لیں۔جب وہ گولڈن برائون ہو جائیں تو چولہا ہلکا کر دیں،پھر اس میںا درک،گول لال مرچ،نمک،ہلدی،کُٹا ہوا زیرہ،سونف،کالی مرچ،ہری مرچیں اور پیاز ڈال کر دس منٹ ڈھک دیں۔جب تمام سبزیاں گل جائیں تو ان میں پھینٹی ہوئی دہی شامل کر لیں۔اس کے بعد پانچ منٹ دم دے کر پیش کر یں

 

 سیخ کباب سینڈوچ

اجزاء:سیخ کباب ایک پیکٹ(چکن)،پیٹا بریڈ چار عدد،ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،مایونیز دو کھانے کے چمچ،اوریگانو1/2چائے کا چمچ،چیز ایک کپ،کٹی شملہ مرچ ایک عدد

ترکیب: پہلے سیخ کباب فرائی کریں۔اب پیٹا بریڈ پر ٹومیٹو کیچپ،مایونیز،اوریگانو،فرائی کباب ،چیز اور کٹی شملہ مرچ ڈال کر بیک کر لیں۔

افغانی گوشت

اجزاء:بکرے کا گوشت1/2کلو،چربی1/2کلو،ٹماٹر 1/2کلو،آلو چار عدد،کُٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،کُٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ،کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،ہری مرچیں حسبِ ضرورت

ترکیب:پریشر کُکر میں چربی کو بچھائیں۔اب اس پر گوشت کے ٹکڑے اور ثابت آلو رکھیں،پھر اس میں ٹماٹر،ہری مرچ،کٹی ادرک،لہسن،کالی مرچ اور نمک ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔گوشت ہڈی سے الگ ہو جائے تو ہرا دھنیا اور ہری مرچ چھڑک کر سرو کریں۔

 آم آڑو کا شربت

اجزاء:آم ایک عدد،آڑو ایک عدد،برف ایک کپ،کالا نمک ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ،پانی ایک گلاس،گڑ کا شیرہ 1/2کپ

ترکیب: بلینڈر میں تمام اجزاء ڈال کر بلینڈ کر لیں اور ٹھنڈا شربت نوش کریں۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

پنیری چکن

 

اجزاء:چکن بون لیس ایک کلو، کریم1/2کپ،پیاز دو عدد، ٹماٹر ...

مزید پڑھیں

بیف قورمہ

اجزاء: گائے کا گوشت ایک کلو،دہی ڈیڑھ پائو،تیل ایک کپ،فرائی پی ...

مزید پڑھیں

اینکوچلی ونگز

اجزاء:سویا ساس3/4کپ،اورنج جیم3/4کپ،اورنج جوس3/4کپ،کٹے دھنیے ...

مزید پڑھیں