☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا رپورٹ فیچر غور و طلب سنڈے سپیشل متفرق فیشن کچن کی دنیا کھیل دنیا کی رائے روحانی مسائل
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

09-15-2019

بیف قورمہ

اجزاء: گائے کا گوشت ایک کلو،دہی ڈیڑھ پائو،تیل ایک کپ،فرائی پیاز ایک کپ،باریک کٹی ادرک حسبِ ضرورت،کٹی ہری مرچ حسبِ ضرورت،تیز پتا ایک عدد،الائچی چھ عدد،کیوڑا ایسنس چند قطرے،زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت کالی مرچ ایک چائے کاچمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ، جاوتری 1/2 چائے کا چمچ،ٹاٹری1/2چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک 1/2 چائے کا چمچ،پسا کھوپرا دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ

ترکیب: گرائینڈر میں زیرہ،ثابت کالی مرچ،پسا کھوپرا اور جاوتری کو پیس لیں۔اب پسا مصالحہ ایک پیالے میں نکال کر ہلدی،نمک،پسی لال مرچ،پسا دھنیا،الائچی،تیز پتا،ٹاٹری اور کیوڑا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،پھراسے گوشت،دہی اور فرائی پیاز میں مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اس کے بعد تیل گرم کر کے گوشت ڈالیں اور ڈھک کر آدھا گھنٹہ پکنے دیں۔گوشت گل جائے تو حسبِ ضرورت پانی شامل کر دیں۔جب دو سے تین اُبال آ جائیں تو باریک کٹی ادرک اور ہری مرچ ڈال کر سرو کریں۔

 

کھڑا مصالحہ دال

اجزاء: مونگ کی دال ایک پائو،ٹماٹر ایک پائو،ثابت لال مرچ چھ عدد،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،الائچی دو عدد،دار چینی ایک ٹکڑا،باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،ہلدی1/4چائے کا چمچ،لہسن کے جوئے چار عدد،تیل چار کھانے کے چمچ،ہری مرچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت

ترکیب: مونگ کی دال کو تیس منٹ بھگو لیں۔اب لہسن اور زیرے کے علاوہ اس میں تمام مصالحے شامل کر کے ٹماٹر ڈالیں اور درمیانی آنچ پر پکا لیں،پھر زیرہ اور لہسن ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں اور سرو کریں۔

چکن میتھی

اجزاء: چکن1/2کلو،میتھی دانہ دو کھانے کے چمچ،کڑی پتے چھ عدد،ٹماٹر1/2کلو،ہری مرچیں چھ عدد،باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،زیرہ ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پودینہ1/2گٹھی،تیل1/2کپ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب: تیل گرم کر کے اس میں میتھی دانہ ڈال دیں۔خوشبو آنے پر چکن شامل کر کے تیز آنچ پر بھون لیں۔پانی خشک ہو جائے تو اس میں باریک کٹے ٹماٹر،ادرک لہسن کا پیسٹ اور تمام مصالحے شامل کر دیں۔اب اسے ڈھک کر پندرہ منٹ پکائیں،پھر اس میں ہری مرچیں اور کڑی پتے ڈال کر بھون لیں۔پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور پو دینہ چھڑک کر سرو کریں۔

آمچور کا رائتہ

اجزاء: آمچور دو کھانے کے چمچ،گول لال مرچ چھ عدد،بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالا نمک ایک چائے کا چمچ،سونٹھ1/2چائے کا چمچ،لہسن چھ جوئے،پودینہ ایک گٹھی،دہی ایک کپ،پانی1/2کپ

ترکیب: بلینڈر میں آمچور،گول لال مرچ،بھنا زیرہ،کالا نمک،سونٹھ،لہسن،پودینہ،دہی اور 1/2 کپ پانی ڈال کر بلینڈ کر کے سرو کریں۔

 

 

چند ن کباب

اجزاء: گائے کا قیمہ ایک پائو،چکن کا قیمہ ایک پائو،پیاز دو عدد،ہری مرچیں چار عدد،پسے بادام دو کھانے کے چمچ،تِل دو کھانے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،چربی1/2کپ،چاندی کے ورق حسبِ ضرورت،لہسن کے جوئے چھ عدد،تیل حسبِ ضرورت

ترکیب: چوپر میں گائے کا قیمہ،چکن کا قیمہ،پیاز،ہری مرچ،لہسن،پسے بادام پائوڈر،پسا گرم مصالحہ،پسی الائچی،نمک،تِل اور چوبی ڈال کر باریک پیس لیں۔اب اس کے کباب بنا کر گرم تیل میں شیلو فرائی کر لیں۔آخر میں چاندی کے ورق سے سجا کر سرو کریں۔

چنا گھوٹالا

اجزاء: اُبلے کالے چنے1/2کلو،ٹماٹر ایک پائو،پیاز ایک عدد،لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی دو چائے کے چمچ،دھنیا پائوڈر دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،سونف دو چائے کے چمچ،ثابت دھنیا ایک کھانے ک چمچ،اجوائن1/2چائے کا چمچ،ہری مرچیں چھ عدد،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،تیل ایک کپ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ

ترکیب: پہلے گرم تیل میں پیاز برائون کریں۔اب اس میں ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر گرائینڈ کر لیں ،پھر اسے دوبارہ تیل میں شامل کر کے اچھی طرح بھونیں۔اس کے بعد اُبلے کالے چنے ڈال کر لکڑی کے چمچے سے اچھی طرح گھوٹ لیں۔آخر میں ہرا دھنیااور ہری مرچیں چھڑک کر سرو کریں۔

سیخ کباب کھچڑی

اجزاء: چکن سیخ کباب ایک پیکٹ،مونگ کی دال ایک کپ،چاول دو کپ،پیاز ایک عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچیں چھ عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر دو عدد،تیل1/2کپ

ترکیب: تیل گرم کر کے پیاز برائون کر لیں۔اب اس میں ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر بھونیں،پھر اس میں چاول اور مونگ کی دال شامل کر کے پکنے دیں۔چاول اور دال گل جائے تو آنچ دھیمی کر دیں۔اس کے بعد چکن سیخ کباب کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور گرم تیل میں فرائی کر لیں۔جب کھچڑی دم پر آ جائے تو کباب کا تڑکا لگا کر سرو کریں۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

دہی بینگن گریوی

اجزاء:چھوٹے بینگن چھ عدد،سرکہ دو کھانے کے چمچ،بھنا زیرہ ...

مزید پڑھیں

دم کی مچھلی

اجزاء:مچھلی ایک کلو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہر ...

مزید پڑھیں

دہی کلیجی

اجزاء:بیف کلیجی1/2کلو،دہی ایک پائو،پیاز دو عدد،پسی لال مرچ ایک ...

مزید پڑھیں