☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا خصوصی رپورٹ متفرق عالمی امور سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا رپورٹ انٹرویوز کھیل خواتین
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

10-06-2019

دم کی مچھلی

اجزاء:مچھلی ایک کلو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہری مرچ دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،پسی اجوائن ایک چائے کا چمچ،کوئلہ دھواں دینے کے لیے (مصالحہ بنانے کے اجزاء)تلی پیاز ایک کپ،ٹماٹر دو عدد،پیاز دو عدد،ہری مرچ چار عدد،مکھن سو گرام،دہی250گرام،نمک1/2چائے کا چمچ

ترکیب:پہلے مچھلی پر ادرک لہسن کا پیسٹ،پسی ہری مرچ،پسا گرم مصالحہ،نمک، زیرہ،لیموں کا رس اور پسی اجوائن لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب مصالحہ بنانے کے لیے بلینڈر میں تلی پیاز،ٹماٹر،پیاز،ہری مرچ،دہی اور نمک ڈال کر بلینڈ کر لیں،پھر مکھن گرم کر کے اس میں پسا مصالحہ ڈالیں اور بھو ن لیں۔جب یہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں دو کپ پانی شامل کر دیں۔دو سے تین اُبال آ جائیں تو اس میں مچھلی شامل کریں اور دس منٹ پکا لیں۔آخر میں چولہا بند کر کے کوئلے کا دھوا ں دیں۔

 

پالک چاول

اجزاء:چکن1/2کلو،پالک ایک کلو،چاول ایک کلو،ٹماٹر ایک پائو،دہی ایک کپ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچیں چھ عدد،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،تیل ایک کپ،میتھی ایک پائو،مکھن پچاس گرام،ہرا دھنیا ایک گٹھی

ترکیب:ایک پین میں تیل گرم کر کے ادرک لہسن پیسٹ اور چکن ڈال کر بھون لیں۔اب ٹماٹر،دہی اور تمام مصالحے شامل کر کے ڈھکیں اور چکن گلنے تک پکائیں،پھر اس میں پالک اور میتھی باریک کاٹ کر شامل کر لیں اور تیس منٹ دھیمی آنچ پر بھونیں۔اس کے بعد اس میں پسا گرم مصالحہ اور ہری مرچیں ڈال دیں۔چاولوں کو اُبال کر نمک شامل کر لیں۔اب اس میں مکھن،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ دَم دیں اور پالک کے ساتھ سرو کریں۔

آئس کریم کھیر

اجزاء:دودھ1-1/2لیٹر،مکس خشک میوے فرائی1/2کپ،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،چینی 1-1/2کپ،کھویا ایک پائو،پسے چاول ایک کپ،چاندی کے ورق چار عدد،ہرا رنگ ایک چٹکی،آئس کریم حسبِ ضرورت

ترکیب:پہلے دودھ میں پسے چاول ڈال کر دھیمی آنچ پر پکا لیں۔جب وہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں پسی الائچی،چینی اور ہرا رنگ شامل کر کے پکائیں۔چینی کا پانی خشک ہو جائے تو اسے ڈش میں نکال کر اوپر کھویا ڈالیں اور اچھی طرح ٹھنڈاکر لیں،پھر اس میں آئس کریم اور میوے شامل کر دیں۔آخر میں چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔

بیف چنا پُلائو

اجزاء:بیف اُبلا 1/2کلو،اُبلے چنے1/2کلو،چاول1/2کلو،پیاز دو عدد،سلائس میں کٹی پیاز ایک عدد،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،نمک دو چائے کے چمچ،ہری مرچ چھ عدد،تیل1/2کپ،ہرا دھنیا ایک گٹھی

ترکیب:تیل گرم کر کے پیاز برائون کر لیں۔اب اس میں سلائس میں کٹی پیاز،کُٹی لال مرچ،باریک کٹی ادرک،ثابت دھنیا،پسی لال مرچ،کالی مرچ،زیرہ ،نمک اور ہری مرچ،چنے اور گوشت ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں۔پھر اس میں دو کپ پانی شامل کر لیں۔گوشت اور چنے گل جائیں تو بھیگے ہوئے چاول ڈالیں۔پانی خشک ہو جائے تو دم پر رکھ دیں۔آخر میں ہرا دھنیا شامل کر دیں۔

گجراتی دہی کڑاہی

اجزاء:دہی1/2کلو،بیسن1/2کپ،کٹی ہری مرچ چھ عدد،باریک کٹی ادرک ایک چائے کا چمچ،چینی یا گڑ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،رائی ایک چائے کا چمچ،ہینگ ایک چٹکی،سونف1/2چائے کا چمچ،میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،کڑی پتے چھ عدد،سوکھی لال مرچ چھ عدد،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،تیل1/2کپ،ہلدی ایک چائے کا چمچ

ترکیب:ایک پیالی میں بیسن،دہی،باریک کٹی ہری مرچ،لال مرچ،نمک،ہلدی،چینی یا گڑ اور باریک کٹی ادرک ڈال کر مکس کریں۔اب دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے زیرہ،رائی،میتھی دانہ اور سونف ڈال دیں،پھر دہی کے تیار مکسچر میں چار کپ پانی مکس کریں اور گرم تیل میں ڈال کر پکنے دیں۔کڑھی گاڑھی ہو جائے تو ہینگ ،کڑی پتے اور سوکھی لال مرچ کا تڑکا دیں۔آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر سرو کریں۔

گلاب جامن کھیر

اجزاء:دودھ ایک لیٹر،کنڈینسڈ ملک ایک کپ،چینی1/2کپ،ڈبل روٹی سلائس دو عدد،کھویا ایک پائو،گلاب جامن چھ عدد،الائچی پائوڈر1/2چائے کا چمچ،مکس ڈرائی فروٹ 1/2کپ،چاندی کے ورق حسبِ ضرورت

ترکیب:دودھ کو پکنے کے لیے رکھ دیں۔اب اس میں الائچی پائوڈر اور چورا کیے ہوئے ڈبل روٹی کے سلائس شامل کر کے دھیمی آنچ پر پکا لیں۔گاڑھا ہو جائے تو چینی،کنڈینسڈ ملک اور کھویا ملا کر چمچ چلاتے رہیں۔چینی حل ہو جائے اور آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اسے ڈش میں نکال لیں،اوپر گلاب جامن اور مکس ڈرائی فروٹ ڈالیں۔آخر میں چاندی کے ورق سے گارنش کر کے سرو کریں۔

چکن مصالحہ

اجزاء:چکن1/2کلو،نمک ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی پیاز دو عدد،ٹماٹر چار عدد،دہی1/2کپ،باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،کڑی پتے آٹھ عدد،تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:چکن پر ہلدی،نمک اور پسی لال مرچ اچھی طرح لگا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔اب تیل گرم کر کے میری نیٹ کی ہوئی چکن فرائی کر کے نکال لیں۔اب اس میں ٹماٹر،نمک،ادرک لہسن،کُٹی لال مرچ اور کڑی پتے ڈال کر پانچ منٹ ڈھک دیں۔اس کے بعد چکن ،دہی،لیموں کا رس،باریک کٹی ادرک اور ہرا دھنیا شامل کر کے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بیسن کا سالن

اجزاء:مکسچر بنانے کے اجزاء: بیسن1-1/2کپ،ہرا دھنیا1/2 گٹھی، ہری مرچیں چار عدد،لال مرچ ای ...

مزید پڑھیں

چٹنی پراٹھا رول

اجزاء:چکن300گرام،دہی دو کھانے کے چمچ،کریم دو کھانے کے چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چا ...

مزید پڑھیں

باربی کیو بریانی

اجزاء:چکن 1/2کلو،چاول دو کپ،ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ،دہ ...

مزید پڑھیں