☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا خصوصی رپورٹ صحت رپورٹ سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا دلچسپ دنیا طنزومزاح انٹرویوز کھیل خواتین تاریخ روحانی مسائل
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

10-20-2019

مُرغ سبزی پلائو

اجزاء:اُبلے چاول1/2 کلو، چکن 1/2 کلو، مٹر ایک کپ،آلو دو عدد،ٹماٹر دو عدد،گاجر دو عدد،ہری مرچ چھ عدد،مکھن پچاس گرام،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ، تیل چار کھانے کے چمچ،کشمش حسب ضرورت

ترکیب:پہلے مکھن گرم کر کے اس میں کالی مرچ، نمک،زیرہ،چکن،ہری مرچ اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔جب ایک کپ یخنی رہ جائے تو چولہا بند کر دیں۔اس کے بعد دوسری پتیلی میں تیل گرم کر کے آلو،گاجر اور مٹر فرائی کریں اور آدھا کپ پانی شامل کر دیں۔جب سبزیاں گل جائیں تو ان میں اُبلے چاول،ٹماٹر اور نمک ڈال کر مکس کریں،پھر اس میں کشمش اور یخنی شامل کر کے بیس منٹ دن پر رکھیں اور پیش کریں۔

گلاوٹی گوشت ٹماٹر

اجزاء:بکرے کا گوشت1/2کلو،ٹماٹر1/2کلو،پپیتا کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ، ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ،کٹی سونف ایک چائے کا چمچ،لمبی کٹی مرچیں چھ عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، تیل 1/2 کپ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

ترکیب:پہلے گوشت پر پپیتا کا پیسٹ،نمک اور لیموں کا رس لگا کر کچھ دیر رکھ دیں۔اب میری نیٹ کیے ہوئے گوشت میں پانی ڈال کر پکنے دیں،یہاں تک کہ وہ گل جائے۔اس کے بعد تیل گرم کر کے اس میں ٹماٹر اور لمبی کٹی مرچیں فرائی کر لیں۔اب اس میں بکرے کا گوشت،پسی لال مرچ،نمک،کٹا زیرہ،کٹی سونف،ہلدی،پسا گرم مصالحہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اسے بھون لیں۔

 

فرائی مچھلی

اجزاء:بون لیس مچھلی1/2کلو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ، (بیٹر بنانے کے لیے) انڈے دو عدد،دودھ1/2کپ،اجوائن1/2چائے کا چمچ، کُٹا ہو ا زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ، میدہ 1/2کپ،کارن فلور دو کھانے کے چمچ،تیل تلنے کے لیے حسب ضرورت

ترکیب:پہلے مچھلی پر ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک،کالی مرچ اور سرکہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ایک برتن میں انڈے ،دودھ،اجوائن،کُٹا ہوا زیرہ،نمک اور کارن فلور ڈال کر گھول لیں اور مچھلی کے ٹکڑو ں کو آمیزے میں ڈِپ کریں۔اب ایک پین میں تیل گرم کر کے مچھلی کے ٹکڑوں کو فرائی کریں۔

سٹک بوٹی

اجزاء:چکن بون لیس بوٹی1/2کلو،دہی1/2کپ،کریم 1/2کپ، کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،پسی ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پپیتا ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،مکھن پچاس گرام،شاشلک سٹکس حسبِ ضرورت

ترکیب:چکن میں دہی،کریم،کُٹی لال مرچ،کُٹی کالی مرچ،پسی ہری مرچ،نمک،پپیتا اور لیموں کا رس لگا کر بیس منٹ چھوڑ دیں۔اب چکن کی بوٹیوں کو شاشلک سٹکس میں لگا کر فریز کر لیں۔آخر میں فرائی پین میں مکھن گرم کر کے ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے دس منٹ فرائی کر لیں۔

 آئس کوکمبر کولر

اجزاء:کھیرا ایک عدد،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،سوڈا واٹر ایک بوتل،کالا نمک 1/2چائے کا چمچ،برف حسب ضرورت

ترکیب:تمام اجزاء کو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کر لیں اور سرو کریں۔

پراٹھا رول

اجزاء:پراٹھے چار عدد،سیخ کباب 1/2پیکٹ،ٹماٹو کیچپ1/2 کپ، ہری چٹنی1/2کپ،کٹی پیاز ایک عدد،بند گوبھی ایک کپ،کالی مرچ1/2 چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ

ترکیب:پہلے پراٹھے فرائی کر لیں،اب کباب بھی کر لیں اور پراٹھوں میں تما م اجزاء ڈال کر رول کر کے سرو کریں۔

 لکھنوی دال

اجزاء:چنے کی دال ایک کپ،تور کی دال ایک کپ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہینگ ایک چٹکی،زیرہ دو چائے کے چمچ،کٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،کٹی پتے چھ عدد،کٹا لہسن ایک چائے کا چمچ،بادام کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،مکھن پچاس گرام،گھی1/2کپ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،پسی ہوئی سونف دو چائے کے چمچ

ترکیب:پہلے چنے کی دال اور تور کی دال کو دھو کر اُبال لیں،پھر انہیں ٹھنڈا کر کے گرائینڈ کر لیں۔اب گھی گرم کرکے ا س میں زیرہ اور کڑی پتے ڈال دیں۔جب خوشبو آ جائے تو اس میں آدھا کپ پانی ڈال دیں۔اس کے بعد پسی ہوئی سونف،بادام کا پیسٹ،کٹا لہسن،کُٹی لال مرچ،ہینگ،نمک اور ہلدی شامل کر کے بھون لیں،پھر اسے دال میں ڈال کر مکس کریں اور ڈش میںنکال لیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور مکھن شامل کر کے سرو کریں۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

چاکلیٹ اورنج پڈنگز

اجزاء:پگھلا مکھن دس گرام،کاسٹر شوگر1/4کپ،اورنج ایک عدد،ڈارک چاکلیٹ200 گرام، مک ...

مزید پڑھیں

ہریسہ

اجزاء:چکن1/2کلو،گائے کا قیمہ ایک پائو،پیاز دو عدد،اُبلی ہوئی گیہوں ...

مزید پڑھیں

ٹومیٹو سیخ کباب

اجزاء: قیمہ1/2کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسی ہری مرچ چھ عدد،کُٹی لال مرچ1-1/2چائ ...

مزید پڑھیں