☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل طب رپورٹ فیشن سنڈے سپیشل کچن کی دنیا متفرق کھیل خواتین روحانی مسائل
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

10-27-2019

باربی کیو بریانی

اجزاء:چکن 1/2کلو،چاول دو کپ،ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ،دہی1-1/2کپ،لیموں ایک عدد،انڈے دو سے تین عدد،ہری مرچ پانچ سے چھ عدد،پودینہ حسبِ ضرورت،ٹماٹر دو سے تین عدد،تلی پیاز1/2کپ،کٹی پیاز آدھی،ثابت گرم مصالحہ حسبِ ضرورت،لال مرچ دو چائے کے چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،جائفل جاوتری1/2چائے کا چمچ،پسی الائچی حسبِ ضرورت،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،کیوڑا ایک چائے کا چمچ

ترکیب:چکن کو دہی،لیموں اور مصالحوں کے ساتھ میری نیٹ کر کے تھوڑے سے تیل میں پکائیں اور گرل پر گولڈن برائون ہونے تک فرائی کرلیں،پھر دوسرے پین میں کٹی پیازفرائی کر کے ٹماٹر،لال مرچ،پسا دھنیا،ہلدی اور ادرک لہسن شامل کریں۔اب ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔اب اُبلے انڈے،ہری مرچ،پودینہ اور تلی پیاز کی ایک تہہ لگائیں۔اس پر پسی الائچی،جائفل جاوتری،چاٹ مصالحہ،گرم مصالحہ اور چاول کی تہہ لگا دیں،پھر کیوڑے سے ٹاپنگ کریں اور چکن شامل کر کے گرم گر م سرو کریں۔

کرسپی شاٹس میکرونی

اجزاء:اُبلی میکرونی1/2پیکٹ،کرسپی شاٹس1/2پیکٹ،ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،تیل تین سے چار کھانے کے چمچ،ہری پیاز سرونگ کے لیے

ترکیب:ایک پین میں تیل گرم کر کے کرسپی شاٹس فرائی کر لیں۔اب اسی تیل میں لہسن فرائی کریں،پھر اس میں اُبلی میکرانی،کرسپی شاٹس اور باقی اجزاء مکس کر لیں۔آخر میں ہری پیاز شامل کر کے سرو کریں۔

پوٹیٹو سیلیڈ

اجزاء: آلو ایک عدد،ٹماٹر ایک عدد،کھیرا ایک عدد،گاجر ایک عدد،زیتون چھ عدد،تلسی کے پتے دس عدد،تیل ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،اُبلا پاستا ایک کپ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:تمام سبزیوں کوکاٹ کر ایک بائول میں ڈال لیں۔اب ایک الگ بائول میںسرکہ،چلی ساس،لیموں کا رس اور تیل ڈال کر مکس کر لیں۔اب اسے سبزیوں میں شامل کر دیں،ساتھ ہی اُبلا پاستا بھی مکس کر دیں اور تلسی کے پتے ڈال کر سرو کریں۔

کڑاہی بینگن

اجزاء:کٹے بینگن1/2کلو،ٹماٹر 1/2کلو،قصوری میتھی دو چائے کے چمچ،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ، ہری مرچیں چار عدد،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،کڑی پتے چھ عدد،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،کارن فلور 1/2کپ، میدہ 1/2 کپ، اجوائن 1/2چائے کا چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،تیل1/2کپ،نمک حسبِ ضرورت

ترکیب:پہلے میدہ،کارن فلور،اجوائن،لال مرچ اور نمک ملا کر گاڑھا سا مکسچر بنا لیں۔اب اس میں بینگن ڈپ کر کے فرائی کریں اور نکال لیں،پھر باقی تیل میں کڑی پتے ،ثابت دھنیا،زیرہ،قصوری میتھی،ہری مرچ،ٹماٹر،پسا گرم مصالحہ اور ہلدی ڈال کر مصالحہ تیار کر لیں۔اس کے بعد اس میں بینگن،ہری مرچ،کٹی ادرک،لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر دم دیں۔

گاجر کی کھیر

اجزاء:کدو کش گاجر چار عدد،دودھ دو لیٹر،چاول ایک کپ،کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن،چینی ایک کپ،زعفران1/2چائے کا چمچ، پسی الائچی 1/2چائے کا چمچ،کیوڑا 1/2چائے کا چمچ،بادام،پستے سو گرام،باریک کٹی کھجور پچیس گرام

ترکیب:پہلے دودھ کو پکنے کے لیے رکھ دیں۔اُبال آ جائے تو اس میں پسے چاول ڈال کر پکائیں۔جب وہ گاڑھا ہو جائے تو کدو کش گاجر،پسی الائچی،چینی،کنڈینسڈ ملک،کیوڑا اور زعفران ڈال کر بیس منٹ پکا لیں،پھر اس میں بادام ،پستے اور آدھی باریک کٹی کھجور ڈال دیں۔آخر میں کھیر ڈش میں نکال کر باقی بادام،پستے اور آدھی باریک کٹی کھجورسے گارنش کر کے سرو کریں۔

پائن ایپل پڈنگ

اجزاء:پائن ایپل ایک ٹِن،بسکٹس دو رول پیکٹ،کریم دو پیکٹ،کنڈینسڈ مِلک ایک کپ، مکھن پچاس گرام،پسی چینی1/2کپ،ونیلا ایسنس1/2چائے کا چمچ،دودھ 1/2کپ،جیلی ایک پیکٹ

ترکیب:مکھن اور پسی چینی کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔اب اس میں کریم شامل کر دیں۔اس کے بعد ونیلا ایسنس اور کنڈینسڈ مِلک ڈال کر مکس کریں۔جب گاڑھا ہو جائے تو اس میں آدھا ٹِن پائن ایپل ڈال دیں،پھر بسکٹس کو دودھ میں بھگو کر ٹرے میں رکھیں اور ان پر پائن ایپل اور کریم کا مکسچر ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔اب پڈنگ پر باقی آدھا ٹِن پائن ایپل ڈالیں۔جیلی کو پکا کر ٹھنڈا کریں اور پڈنگ ڈال دیں،مزیدار پائن ایپل پڈنگ تیار ہے۔

 زردہ

اجزاء:سیلا چاول1/2کلو،چینی1/2کلو،گھی ایک کپ،زردے کا رنگ 1/2چائے کا چمچ، کھویا ایک پائو،بادام ،پستے اور ناریل سو گرام،الائچی چار عدد،اشرفیاں ایک کپ،چم چم یا رس گلے حسبِ ضرورت

ترکیب:سیلا چاول کو زردے کے رنگ اور پانی کے ساتھ اُبال لیں۔اب گھی گرم کر کے اس میں الائچی ،چینی اور پانی ڈال دیں۔جب چینی حل ہو جائے تو اس میں اُبلے چاول شامل کریں اور مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔آخر میں چولہا بند کر کے بادام،پستے،ناریل،اشرفیاں،کھویا اور چم چم یا رس گلے ڈال دیں،مزیدار زردہ تیار ہے۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

چاکلیٹ اورنج پڈنگز

اجزاء:پگھلا مکھن دس گرام،کاسٹر شوگر1/4کپ،اورنج ایک عدد،ڈارک چاکلیٹ200 گرام، مک ...

مزید پڑھیں

ہریسہ

اجزاء:چکن1/2کلو،گائے کا قیمہ ایک پائو،پیاز دو عدد،اُبلی ہوئی گیہوں ...

مزید پڑھیں

ٹومیٹو سیخ کباب

اجزاء: قیمہ1/2کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسی ہری مرچ چھ عدد،کُٹی لال مرچ1-1/2چائ ...

مزید پڑھیں