☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا خصوصی رپورٹ غور و طلب متفرق سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا کھیل شوبز دنیا اسپیشل رپورٹ گھریلو مشہورے روحانی مسائل
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

11-03-2019

چٹنی پراٹھا رول

اجزاء:چکن300گرام،دہی دو کھانے کے چمچ،کریم دو کھانے کے چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، ہری مرچ کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ،کچے پپیتے کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ (پراٹھے کے لیے اجزاء) آٹا دو کپ،نمک حسبِ ضرورت،تیل حسبِ ضرورت (ساس کے لیے اجزاء) کریم1/2 کپ، مایونیز 1/2 کپ،لہسن دو کھانے کے چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،نمک1/4چائے کا چمچ،چینی ایک چائے کا چمچ (گارنش کے لیے)لیٹس لیوز اور ٹماٹر حسبِ ضرورت

ترکیب:ایک بائو ل میں چکن کے چھوٹے ٹکڑے کر کے کالی مرچ،نمک،ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ کا پیسٹ،کچے پپیتے کا پیسٹ ،کریم اور دہی مکس کر لیں۔اب فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے میری نیٹ کی ہوئی چکن شامل کر کے دھیمی آنچ پر پکائیں،پھر تیز آنچ پر فرائی کر لیں۔پراٹھوں کے لیے آٹے میں نمک اور تیل مکس کر کے گوندھیں اور ڈو بنا کر پراٹھے کی شکل دیں۔اس کے بعد تیل گرم کر کے انہیں فرائی کر لیں۔ساس بنانے کے لیے ایک بائول میں ساس کے تمام اجزاء مکس کر لیں۔ا ب پراٹھوں کے درمیان میں چکن کا مکسچر ڈالیںا ور اس کے اوپر ساس،ٹماٹر اور لیٹس لیوز رکھ کر پراٹھے رول کر لیں اور تیار چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

گرلڈ چکن کباب

اجزاء:بون لیس چکن1/2کلو،پیاز دو عدد،ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،پسی جائفل1/2چائے کا چمچ،جاوتری1/2چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،مکھن پچاس گرام،انڈاایک عدد،تیل ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:پہلے چوپر میں بون لیس چکن،پیاز،ہری مرچ،ہرا دھنیا،نمک،کُٹی کالی مرچ،پسی جائفل،پسی جاوتری،کُٹی لال مرچ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر باریک پیس لیں،پھر اسے نکال کر انڈا مکس کریں۔اس کے بعد گرل پین پر مکھن اورتیل گرم کریں اور قیمے کو اسکوائر کی طرح بنا کر گرل پین پر ڈال کر اچھی طرح دبائیں کہ گرل کے نشان آ جائیں۔جب رنگ آنے لگے تو چھری سے لمبائی میں کاٹیں،پھر اسے پلٹ کر دوسرے طرف سے بھی سرخ کر لیں اور کھانے کے لیے پیش کریں۔

لوبیا انڈا گریوی

اجزاء:اُبلے لال لوبیا ایک پائو،اُبلے سفید لوبیا ایک پائو،ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر چار عدد، تیل ایک کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، زیرہ دو چائے کے چمچ،مکھن پچاس گرام،ثابت لال مرچ دس عدد،باریک کٹی ادرک حسبِ ضرورت،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،ہری مرچیں حسبِ ضرورت،اُبلے انڈے چار عدد

ترکیب:تیل گرم کر کے اس میں گرم مصالحہ ڈالیں۔جب خوشبو آ ئے تو ثابت لال مرچ،زیرہ، ٹماٹر، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ہلدی ڈال کر اچھی طر ح بھونیں۔اب اُبلے لال لوبیا اور اُبلے سفید لوبیا ڈال کر آدھا گھنٹہ پکائیں اور مکس کریں،پھر ہری مرچیںا ور ہرا دھنیا ڈال دیں۔اس کے بعد ڈش میں نکال کر مکھن اور ادرک کا تڑکادیں اور اوپر اُبلے انڈے رکھ دیں۔

دہی پکوڑا کڑہی

اجزاء:کھٹی دہی1/2کلو،پیاز ایک عدد،ٹماٹر ایک عدد،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ، ہلدی 1/2 چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ،تیل دو کھانے کے چمچ،بیسن چار کھانے کے چمچ،پانی تین گلاس (پکوڑوں کے لیے اجزاء)بیسن ایک کپ،لال مرچ1/2چائے کا چمچ، نمک 1/2چائے کا چمچ،سوڈا1/4چائے کا چمچ،زیرہ1/2چائے کا چمچ،تیل فرائنگ کے لیے (تڑکے کے لیے اجزاء)تیل ایک کپ،گول لال مرچ چھ عدد،کڑی پتے چھ عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،لہسن چھ جوئے

ترکیب:پہلے بلینڈر میں پیاز،ٹماٹر،دہی،لال مرچ،نمک،ہلدی،بیسن اور پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔اب تیل گرم کر کے میتھی دانہ ڈالیں اور چمچ چلاتے رہیں،پھر اس میں بلینڈ کیے ہوئے اجزاء شامل کر کے اُبال آنے تک پکائیں۔پکوڑوں کے لیے ایک بائول میں بیسن،لال مرچ،نمک،سوڈا اور زیرہ ڈال کر مکس کریں اور تیل گرم کر کے فرائی کر کے نکال لیں۔آخر میں تیل گرم کر کے تڑکے کے اجزاء شامل کر دیں اور کڑھی پکوڑوں پر تڑکا لگا کر سروکریں۔

ناریل کی مٹھائی

اجزاء:ناریل پائوڈر250گرام،چینی 200گرام،کٹا ناریل100گرام،خشک دودھ250 گرام، کشمش پچاس گرام،کٹے بادام پچاس گرام،پانی ایک کپ

ترکیب:ایک برتن میں پانی اور چینی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گاڑھا شیرہ بن جائے۔اب اس میں خشک دودھ اور ناریل پائوڈر ڈال دیں،ساتھ ہی بادام اور کشمش شامل کر دیں۔اب اوپر کٹا ناریل ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں،آخر میں اس کے کیوبز کاٹ لیں۔

سیخ کباب کٹا کٹ

اجزاء:سیخ کباب ایک پیکٹ،چوپڈ پیاز ایک کپ،ٹماٹر ایک کپ،ہرا دھنیا ایک گٹھی،ہری مرچیں چھ عدد،مکھن پچاس گرام،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،تیل دو کھانے کے چمچ،قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:توے پر تیل اورمکھن گرم کر کے سیخ کباب فرائی کر لیں۔اب ان میں تمام اجزاء شامل کر کے چوپ کر لیں۔آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر سرو کریں۔

کڑی پتا چاول

اجزاء:چاول1/2کلو،چکن بون لیس1/2کلو،پودینہ ایک گٹھی،پیاز دو عدد،ہری مرچ چھ عدد،کڑی پتے دس عدد،یخنی دو کپ،تیل1/2کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،ثابت مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:تیل گرم کر کے پیاز برائون کریں۔اب اس میں چکن،ثابت مکس گرم مصالحہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں،پھر اس میں نمک،یخنی اور کڑی پتے شامل کر کے دس منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں۔اس کے بعد بھیگے ہوئے چاول،پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر پکنے دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو دس منٹ دم پر دکھیں۔مزیدار کڑی پتا چاول تیار ہے۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بیسن کا سالن

اجزاء:مکسچر بنانے کے اجزاء: بیسن1-1/2کپ،ہرا دھنیا1/2 گٹھی، ہری مرچیں چار عدد،لال مرچ ای ...

مزید پڑھیں

باربی کیو بریانی

اجزاء:چکن 1/2کلو،چاول دو کپ،ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ،دہ ...

مزید پڑھیں

مُرغ سبزی پلائو

اجزاء:اُبلے چاول1/2 کلو، چکن 1/2 کلو، مٹر ایک کپ،آلو دو عدد ...

مزید پڑھیں