☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مفتی محمد وقاص رفیع) غور و طلب(محمد ندیم بھٹی) دنیا اسپیشل(ڈاکٹر محمد اعجاز تبسم) سپیشل رپورٹ(ایم آر ملک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() متفرق(عبدالماجد قریشی) رپورٹ(محمد شاہنواز خان) کھیل(طیب رضا عابدی ) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) خواتین() خواتین() خواتین() خواتین() دنیا کی رائے(محمد ارسلان رحمانی) دنیا کی رائے(عارف رمضان جتوئی) دنیا کی رائے(وقار احمد ملک)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

12-08-2019

چاکلیٹ اورنج پڈنگز

اجزاء:پگھلا مکھن دس گرام،کاسٹر شوگر1/4کپ،اورنج ایک عدد،ڈارک چاکلیٹ200 گرام، مکھن 150 گرام، برائون شوگر1/3کپ،انڈے چار عدد،اورنج کا چھلکا1/2چائے کا چمچ،میدہ1/4 کپ، مار ملیڈ 1-1/2 کھانے کا چمچ،کریم(سرو کے لیے)1/2کپ

ترکیب:کاسٹر شوگر کو1/2کپ پانی کے ساتھ ساس پین میں ایک منٹ پکائیں کہ چینی حل ہو جائے۔اب اس میں اورنج کے چھلکے ڈال کر ابال آنے دیں کہ سیرپ گاڑھا ہو جائے،پھر اسے نکال کر رکھ دیں۔اب چاکلیٹ ،مکھن اور برائون شوگر کو ساتھ ساس میں ڈبل بوائلر پر میلٹ کریں اور ایک طرف رکھ کر ٹھنڈا کریں۔اب اس چاکلیٹ مکسچر میں انڈا اور اورنج کا چھلکا ڈال کر مکس کریں۔اب اس میں میدہ فولڈ کر کے گریس کیے ہوئے ریمیکنز میں3/4بھریں۔اس کی بیس پر بٹر پیپر لگائیں۔ایک چائے کا چمچ مارملیڈ بیج میں ڈال کر مزید بٹر اوپر ڈالیں اور180ڈگری پر بارہ منٹ بیک کریں۔اب اوون سے نکال کر دو منٹ ٹھنڈا کریں،پھر پڈنگ یں چھری ڈال کر سرونگ پلیٹ میں نکا لیں اور اورنج سیرپ ڈال کر کریم کے ساتھ سرو کریں۔

دال کری وِد کوکو نٹ

اجزاء:مسور کی دال250گرام،لہسن(چوپڈ)ایک کھانے کا چمچ،پیاز ایک عدد،کوکو نٹ ملک1/2کپ،لیمن گراس ایک ڈنڈی،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،ہلدی پائوڈر1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،کڑی پتے1-2عدد،ہری پیاز1-2ڈنڈیاں،تیل دو کھانے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ

ترکیب:پتیلی میں پانی،مسور کی دال،کوکو نٹ ملک اور پسی لال مرچ ڈال کر اتنا پکائیں کہ دال گل جائے۔اب ایک پین میں تیل گرم کر کے کڑی پتے کڑ کڑائیں،پھر اس میں پیاز اور چوپڈ لہسن فرائی کر لیں۔اس کے بعد ہلدی پائوڈر،نمک ،گرم مصالحہ اور کُٹی کالی مرچ شامل کر کے مکس کرلیں۔اب دال کا آمیزہ ڈال کر اتنا پکائیں کہ دال میش ہو جائے اور گریوی تیار ہو جائے۔آخر میں ہری پیاز شامل کر کے مکس کر لیں اور سرو کریں۔

کارن فلیک چکن نگٹس

اجزاء:چکن(بون لیس)300گرام،کارن فلیکس دو کپ، لہسن پائوڈر ایک چائے کا چمچ،لال مرچ پائوڈر ایک کھانے کا چمچ، زیرہ پائوڈر ایک چائے کا چمچ،سرکہ دو کھانے کے چمچ، انڈے چار عدد،کارن فلور ایک کپ،تیل حسب ضرورت،نمک حسب ضرورت

ترکیب:ایک چوپر میں کارن فلیکس،لہسن پائوڈر،زیرہ پائوڈر، لال مرچ پائوڈر اور نمک ڈال کر چورا کر لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اب بون لیس چکن کے کیوبز کاٹیں اور ان پر لہسن پائوڈر،سرکہ اور نمک لگا کر رکھ دیں،پھر چکن کے ٹکڑوں کو کارن فلور میں لگائیں۔ انڈوں میں ڈِپ کریں۔ا س کے بعد کارن فلیکس کے مکسچر میں لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں۔

بھُنا مرغ

اجزاء:چکن ایک کلو،ٹماٹر1/2عدد،لیموں سلائس چار عدد،ہری مرچیں چھ عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،بھنا کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹی اجوائن1/2چائے کا چمچ،کالا نمک1/2چائے کا چمچ،تیل1/2کپ،کڑی پتے چھ عدد

ترکیب:تیل گرم کر کے اس میں چکن کو اچھی طرح فرائی کر لیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر، ہلدی، بھنا کٹا زیرہ،لال مرچ،نمک،کڑی پتے اور کٹی اجوائن ڈال کر ڈھک دیں۔پانی خشک ہونے کے بعد لیموں کا سلائس،کالا نمک،ہری مرچیں اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر چولہا بند کر دیں۔

سٹک بوٹی

اجزاء:انڈر کٹ بوٹی1/2کلو،کچا پپیتا ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک 1/2 چائے کا چمچ،تندوری مصالحہ دو کھانے کے چمچ،اورنج کلر ایک چٹکی،انڈا یک عدد،کارن فلور دو کھانے کے چمچ،میدہ ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،شملہ مرچ ایک عدد،ٹماٹر ایک عدد،پیاز ایک عدد

ترکیب: پہلے انڈر کٹ بوٹی پر تمام اجزاء ڈال کر انہیں دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب انہیں لکڑی کی سیخوں پر لگائیں اور ساتھ میں ایک کے بعد ایک سبزی لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں۔آخر میں انہیں پسندیدہ چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

حلوہ پراٹھا

اجزاء:(حلوے کے لیے اجزاء) اُبلی اور پسی چنا دال1/2کپ،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،چینی چھ اونس،گھی دو کھانے کے چمچ (پراٹھے کے لیے اجزاء) میدہ دو کپ،گندم کا آٹا1/2 کپ، نمک 1/2 چائے کا چمچ

ترکیب:(ڈو کے لیے)پیالے میں تمام اجزاء ڈال کر گرم پانی سے گوندھ لیں،پھر اسے نیپکن سے ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب تیل گرم کر کے اس میں دال کو فرائی کر لیں،پھر اس میں چینی اور پسی الائچی ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ خشک ہو جائے۔اس کے بعد اسے ٹھنڈا کر کے پراٹھے بنا لیں۔

میکسیکن ورماسلی سوپ

اجزاء:رائس ورماسلی1/2کپ،مکھن ایک کھانے کا چمچ،ٹومیٹو پیوری دو کھانے کے چمچ،چیڈر چیز ایک کھانے کا چمچ،باریک کٹی پیاز دو کھانے کے چمچ،یخنی چار کپ،نمک1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ

ترکیب:ایک کھانے کا چمچ مکھن کو گرم کر کے اس میں دو کھانے کے چمچ باریک کٹی پیاز فرائی کریں۔ اب اس میں چار کپ یخنی،دو کھانے کے چمچ ٹومیٹو پیوری،1/2کپ رائس ورماسلی،1/2چائے کا چمچ نمک اور1/2 چائے کا چمچ کالی مرچ شامل کر دیں۔آخر میں ایک کھانے کا چمچ چیڈر چیز ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

دم مٹن روسٹ

اجزاء:مٹن پیسز1/2کلو،فرائی پیاز 1/2کپ،ہری مرچ پیسٹ ایک کھانے ...

مزید پڑھیں

مٹن دھواں مصالحہ

اجزاء:گوشت1/2کلو،دہی ایک کپ،پپیتا ایک کھانے کا چمچ،ادر ...

مزید پڑھیں

امرتسری آلو پراٹھا

اجزاء:(ڈو کے اجزاء)میدہ1/2کلو،دہی چار کھانے کے چمچ،بی ...

مزید پڑھیں