☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل دنیا اسپیشل عالمی امور صحت کیرئر پلاننگ خواتین کچن کی دنیا دین و دنیا فیشن انٹرویوز ادب
بینگن پنیر,سفید چنا پالک,گولڈن سوئٹ بوندی, مِنی پیزا

بینگن پنیر,سفید چنا پالک,گولڈن سوئٹ بوندی, مِنی پیزا

تحریر :

03-24-2019

بینگن پنیر

اجزاء:بینگن1/2کلو،پسی پیاز ایک کپ،پنیر200گرام،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،پسے ٹماٹر ایک کپ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،سرسوں کا تیل چار کھانے کے چمچ،کڑی پتے چھ عدد،ٹماٹر کا پیسٹ 1/2کپ،ہرا دھنیا ایک گٹھی،ہینگ ایک چُٹکی،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،ہری مرچ چار عدد،تیل 1/2 کپ، دہی 1/2کپ

ترکیب:بینگن کے ٹکڑے کر کے ان میں1/2چائے کا چمچ نمک،سرسوں کا تیل اور تھوڑی سی ہلدی لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب تیل گر م کر کے پنیر فرائی کریں اور نکال لیں،پھر اس میں پسی پیاز اور ادرک لہسن شامل کر دیں۔جب پیاز کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں پسے ٹماٹر،ٹماٹر کا پیسٹ،پسی لال مرچ،نمک،ہلدی،کڑی پتے،ہینگ ،لیموں کا رس اور مصالحہ لگے بینگن ڈال دیں۔جب وہ گل جائیں تو پنیر،دہی،ہرا دھنیا اور ہری مرچ کاٹ کر چھڑک دیں۔

 

سفید چنا پالک

اجزاء: سفید چنے1/2کلو،پالک ایک کلو،پیاز ایک عدد،ٹماٹر1-1/2پائو،ہلدی ایک چائے کا چمچ، نمک1/2چائے کا چمچ،پسی کھٹائی دو چائے کے چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہینگ ایک چُٹکی،پسی جائفل ایک چُٹکی،ہرا دھنیا،ہری مرچ حسبِ ضرورت،سوکھی میتھی ایک کھانے کا چمچ،سوڈا1/4چائے کا چمچ ترکیب: سفید چنوں میں سوڈا ملا کر اچھی طرح اُبال لیں۔اب تیل گرم کر کے پیاز برائون کریں،پھر اس میں ادرک لہسن،پسی لال مرچ،نمک،ہینگ،پسی جائفل،ہلدی،ٹماٹر،پسی کھٹائی اور سوکھی میتھی شامل کر کے بھون لیں۔اس کے بعد پالک ملا کر مزید بھونیں۔جب پالک کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں چنے،ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔

 

گولڈن سوئٹ بوندی

اجزاء:بیسن دو کپ،تیل دو کھانے کے چمچ،کھانے کا پیلا رنگ 1/4چائے کا چمچ،چینی دو کپ،پسی الائچی1/4چائے کا چمچ،چاندی کے ورق حسبِ ضرورت،چار مغز ایک کھانے کا چمچ ،کھانے کا سوڈا1/4 چائے کا چمچ،دودھ 1/2لیٹر ترکیب: ایک برتن میں بیسن،کھانے کا پیلا رنگ،کھانے کا سوڈا،تیل اور پانی ڈال کر گاڑھا مکسچر بنا لیں،پھر تیل گرم کر کے چاول والے چمچ کے اوپرسے مکسچر ڈالیں تو بوندی بن جائے گی۔اسے نکال لیں اور الگ سے چینی ،پانی اور پسی الائچی کا شیرہ پکائیں۔اسے ٹھنڈا کر کے اندر تیار بوندی ڈال دیں۔جب اس میں شیرہ اچھی طرح جذب ہو جائے تو نکال لیں۔آخر میں چاندی کے ورق لگا کر چار مغز ڈال دیں۔اب بوندیوں کو1/2لیٹر دودھ میں چینی مکس کر کے بھگو دیں اور ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

 

مونگ دال حلوہ

اجزئا: مونگ دال(بھیگی ہوئی)ایک پائو،گھی 1/2کلو،سوجی1/2کپ،بیسن1/2کپ،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،چینی1/2کلو،کیوڑا چند قطرے،ڈرائی فروٹ ایک کپ،پانی دو کپ،مکھن پچاس گرام ترکیب: ایک گلاس پانی میں چینی ڈال کر پکا لیں۔گھی گر م کر کے سوجی بھون لیں،پھر اس میں بیسن شامل کر کے بھونیں اور پسی مونگ دال ملا کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔اس کے ساتھ ہی مکھن،کیوڑا،پسی الائچی اور آدھے ڈرائی فروٹ ڈال کر مکس کر لیں۔آخر میں حلوہ ڈش میں نکالیں اور باقی ڈرائی فروٹ چھڑک دیں۔

چکن دال مصالحہ

اجزاء:ماش کی دال1/2کلو،چکن کڑاہی پیسز1/2کلو،ٹماٹر دو عدد،زیرہ دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،گول لال مرچ چھ عدد،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،پیاز ایک عدد،کڑی پتے چھ عدد،تیل1/2کپ،نمک دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ ترکیب: پہلے ماش کی دال اُبال لیں۔اب پتیلے میں تیل گرم کر کے گول لال مرچ،کڑی پتے اور زیرہ ڈالیں،ساتھ ہی پیاز شامل کریں۔جب وہ نرم ہو جائے تو اس میں چکن کڑاہی پیسز،ٹماٹر،ہلدی،لال مرچ،ادرک لہسن،نمک اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر پکائیں۔چکن گل جائے تو اس میں ماش کی دال ملا کر اوپر سے ہری مرچ،ہرا دھنیا،کڑی پتے اور باریک کٹی ادرک ڈال کر دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔

آلو پُلائو

اجزاء:چاول1/2کلو،آلو1/2کلو،پیاز ایک عدد،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،جائفل،جاوتری ایک چائے کا چمچ،ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،کالا زیرہ دو چائے کے چمچ،دار چینی ایک ٹُکڑا،تیزپتے دو عدد،مرغی کی گردن1/2کلو،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،سونف ایک کھانے کا چمچ،نمک دو چائے کے چمچ،ہری مرچ چھ عدد،پودینہ ایک گٹھی،ادرک چار کھانے کے چمچ،تیل1/2کپ ترکیب:تین گلاس پانی میں مرغی کی گردنیں،سونف،ثابت دھنیا ،ادرک اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔جب وہ گل جائیں تو مزید تین گلاس پانی شامل کر کے پکائیں۔جب ڈیڑھ گلاس پانی رہ جائے تو چولہا بند کر کے چھان لیں۔دوسری پتیلی میں تیل گرم کر کے پیاز گولڈن برائون کریں،پھر آلو اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں۔اس کے بعد یخنی اور نمک شامل کر دیں۔اب ہری مرچ،پودینہ اور چاول ملائیں ۔ اُبال آ جائے تو بھیگے چاول ڈال دیں۔

 

مِنی پیزا

ڈو کے لیے اجزاء: میدہ1/2کلو،انڈ اایک عدد،چینی ایک کھانے کا چمچ،خشک دودھ 1/2کپ،نمک1/2چائے کا چمچ،مکھن پچاس گرام،نیم گرم پانی حسبِ ضرورت،خمیر ایک کھانے کا چمچ (ٹاپنگ کے لیے اجزاء) بون لیس چکن 1/2کلو،پسی لال مرچ1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،چکن تکہ مصالحہ دو چائے کے چمچ،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،تیل ایک کھانے کا چمچ،چیڈر چیز ایک پیکٹ،پیزا ساس ایک کپ،شملہ مرچ ایک عدد،اوریگانو 1/2چائے کا چمچ ترکیب: ایک برتن میں ڈو کے تمام اجزاء ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھیں اور ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ٹاپنگ کے لیے بون لیس چکن میں پسی لال مرچ،کالی مرچ،چکن تکہ مصالحہ،لہسن کا پیسٹ اور تیل ڈال دیں۔اب اسے مکس کر کے فرائنگ پین میں پکائیں،پھر تیار ڈو کی روٹیاں بنا کر اوپر پیزا ساس لگائیں۔اس کے بعد تیار کی ہوئی چکن اور شملہ مرچ ڈالیں،پھر اوریگانو اور چیڈر چیز ڈال کر 180ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ بیک کر لیں۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

چاکلیٹ اورنج پڈنگز

اجزاء:پگھلا مکھن دس گرام،کاسٹر شوگر1/4کپ،اورنج ایک عدد،ڈارک چاکلیٹ200 گرام، مک ...

مزید پڑھیں

ہریسہ

اجزاء:چکن1/2کلو،گائے کا قیمہ ایک پائو،پیاز دو عدد،اُبلی ہوئی گیہوں ...

مزید پڑھیں

ٹومیٹو سیخ کباب

اجزاء: قیمہ1/2کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسی ہری مرچ چھ عدد،کُٹی لال مرچ1-1/2چائ ...

مزید پڑھیں