☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا محمد الیاس گھمن) سپیشل رپورٹ(طاہر محمود) دنیا اسپیشل(محمد ندیم بھٹی) ثقافت(ایم آر ملک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() دلچسپ و عجیب(انجنیئررحمیٰ فیصل) صحت(سید عبداللہ) فیچر(پروفیسر عثمان سرور انصاری) روحانی مسائل(مولانا محمد یونس پالن پوری) دنیا کی رائے(وقار احمد ملک) دنیا کی رائے(راحیلہ سلطان)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

01-19-2020

دم مٹن روسٹ

اجزاء:مٹن پیسز1/2کلو،فرائی پیاز 1/2کپ،ہری مرچ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،دہی ایک پائو،کُٹی لال مرچ 1/2چائے کا چمچ،لیموں کا رس پانچ کھانے کے چمچ،پپیتے کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،جائفل جاوتری1/2چائے کا چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ،پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،فرائی آلو،سلاد گارنش کے لیے

ترکیب:مٹن پیسز پر فرائی پیاز،ہری مرچوں کا پیسٹ،دہی،کُٹی لال مرچ،لیموں کا رس،پپیتے کا پیسٹ، پسی جائفل جاوتری،ادرک لہسن،تیل اور پسا گرم مصالحہ لگا کر دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں،پھر انہیں پتیلی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر ایک گھنٹہ پکائیں۔جب وہ گل جائیں تو ڈش میں نکال لیں۔آخر میں فرائی آلو اور سلاد پتوں کے ساتھ سرو کریں۔

ہنی بیف نوڈلز

اجزاء :اسپیگٹی نوڈلز ایک پیکٹ ،اُبلا بیف 1/2کلو،شہد چار کھانے کے چمچ،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،تِل ایک کھانے کا چمچ،ہری پیاز چار عدد،گوبھی یا بروکلی ایک پائو،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،وورسٹر شائر ساس دو کھانے کے چمچ،پیپریکا پائوڈرایک چائے کا چمچ،تازہ لال مرچ تین عدد،اوریگانو ایک چائے کا چمچ،چوپڈ لہسن ایک چائے کا چمچ،شملہ مرچ دو عدد،سرکہ ایک چائے کا چمچ،تیل تین کھانے کے چمچ

ترکیب: پہلے بیف کے لمبائی میں سٹرپس کاٹیں اور اُبال لیں۔اب شملہ مرچ ،گوبھی،ہری پیاز اور تازہ لال مرچ کو باریک کاٹیں اور گرم تیل میں فرائی کر کے نکال لیں۔اس کے بعد باقی تیل میں چوپڈ لہسن ڈال دیں۔جب خوشبو آ جائے تو بیف شامل کر کے فرائی کر لیں،پھر سویا ساس،نوڈلز،فرائیڈویجی ٹیبلز،کالی مرچ، نمک،وورسٹر شائر ساس،پیپریکا پائوڈراور سرکہ ڈال کر مکس کر لیں۔آخر میں چولہا بند کر کے اوریگانو ،تِل اور شہد ڈال دیں۔

مصالحہ بینگن

اجزاء:چھوٹے بینگن چھ عدد،دہی ایک پائو،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ 1-1/2 چائے کا چمچ،پسا دھنیا1/2چائے کا چمچ،پیاز دو عدد،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،ہرا دھنیا ایک گٹھی،ہری مرچ چار عدد،تیل حسبِ ضرورت،ٹماٹر دو سے تین عدد

ترکیب:چھوٹے بینگن کو درمیان میںسے اس طرح چاک کریں کہ وہ الگ نہ ہوں۔اب ا ن میں چاٹ مصالحہ بھریں اور گرم تیل میں فرائی کر کے نکال لیں۔بچے ہوئے تیل میں زیرہ اور پیاز فرائی کریں، پھر اس میں ٹماٹر،پسا دھنیا،کُٹی لال مرچ،نمک،ہلدی،ادرک لہسن،ہرا دھنیا اور ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔اس کے بعد ایک ڈش میں دہی پھینٹ کر ملا دیں،ساتھ ہی بینگن اور تیار کیا ہوا مصالحہ شامل کر دیں۔

دم پخت آلو

اجزاء:اُبلے آلو تین،پائو،تیل1/2کپ،تلی پیاز1/2کپ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،رائی1/2چائے کا چمچ،کلونجی1/2چائے کا چمچ،سونف1/2چائے کا چمچ،میتھی دانہ1/2چائے کا چمچ،قصوری میتھی دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،آمچور ایک کھانے کا چمچ،دہی ایک کپ،ہری مرچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت

ترکیب:پہلے رائی،کلونجی،سونف اور میتھی دانہ کو کوٹ لیں۔اب اس میں قصوری میتھی،ہلدی، نمک، آمچور، باریک کٹی ہری مرچ،ہرادھنیا اور کُٹی لال مرچ مکس کر دیں،پھر آلوئوں میں سوراخ کر کے یہ مصالحہ بھریں۔اس کے بعد تیل گرم کر کے اس میں بھر ے آلو پھیلا کر ڈالیں اور اوپر سے آلو بند کر دیں۔ اب اُن پر تلی پیاز،دہی اور زیرہ ہاتھ سے مسل کر ڈالیں اور ڈھک دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔

کنگ پائو چکن

اجزاء:بون لیس چکن1/2کلو،بھنی مونگ پھلی تین کھانے کے چمچ،سوکھی لال مرچ چھ سے آٹھ عدد،تیل تین کھانے کے چمچ،ادرک پانچ عدد،لہسن(سلائس)دو جوئے،ہری پیاز (سلائس) ایک عدد، (میری نیٹ بنانے کے لیے) کارن فلور ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس دو چائے کے چمچ،تیل ایک چائے کا چمچ(ساس کے لیے اجزاء)سویا ساس دو کھانے کے چمچ،ایڈ وائن یا سیب کا سرکہ ایک کھانے کا چمچ،چینی ایک چائے کا چمچ،کارن فلور ایک چائے کا چمچ

ترکیب:چکن کو تیس منٹ تمام اجزاء سے میری نیٹ کریں۔اب ساس کے اجزاء کو ایک پیا لے میں ساتھ مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔تیل کو گرم کر کے اس میں چکن فرائی کریں،پھر اس میں ادرک،لہسن ڈال کر لال مرچ اور مونگ پھلی ڈالیں۔اب اس میں ساس شامل کر کے چمچ چلاتے رہیں۔آخر میں ہری پیاز ڈال کے مکس کریں اور چاول کر ساتھ سرو کریں۔

بٹری ٹومیٹو سپیگٹی

اجزاء:زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،کٹی پیاز ایک عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،باریک کُٹی کالی مرچ حسب ضرورت،کچلے لہسن کے جوئے د وعدد،کٹے ٹماٹر تین سے چار عدد،مکھن چار کھانے کے چمچ،بیزل لیوز1/4کپ،پکی ہوئی سپیگٹی آٹھ اونس

ترکیب:گرم تیل میں پیاز ڈال کر اسے نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سوتے کریں۔اب اس میں لہسن شامل کریں۔کڑاہی میں اب ٹماٹر ڈال کر مکھن کے ساتھ پکائیں۔اب اسے پاستا کے ساتھ یا بیزل اور پامزان سے گارنش کر کے سرو کریں۔

کھیر شاٹس

اجزاء:دودھ ایک لیٹر،بھیگے،اُبلے چاول1/2کپ،چینی1/2کپ،کیوڑا واٹر ایک کھانے کا چمچ، بادام(لمبے کٹے) تین کھانے کے چمچ

ترکیب:پہلے بھیگے چاول کو اتنا اُبالیں کہ پانی خشک ہو جائے۔اب دودھ کو اتنا اُبالیں کہ وہ پک کر تین کپ رہ جائے،پھر اس میں اُبلے چاول ڈال کر دس منٹ پکا لیں۔اس کے بعد اس میں چینی شامل کر کے اتنا پکائیں کہ کھیر گاڑھی ہو جائے۔اس میں کیوڑا واٹر ڈال کر چولہا بند کر دیں۔اب اسے ٹھنڈا کر کے چھوٹے شاٹس میں ڈالیں اور اوپر سے بادام ڈال کر ٹھنڈا سرو کر لیں۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

ٹومیٹوچکن سوپ اجزاء: بون لیس چکن 100گرام، اُبلے ٹماٹر پانچ عدد، لہسن کے جوئے دو عدد، یخنی چھ کپ،انڈ ایک عدد، کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،ہری مرچ دو عدد،باریک کٹی ہری پیاز دو کھانے کے چمچ،فرائیڈ بریڈ سلائس حسب ضرورت،سرکہ دو کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،برائون شوگر ایک کھانے کا چمچ،کارن فلور دو کھانے کے چمچ،مکھن ایک کھانے ایک کھانے کا چمچ    

مزید پڑھیں

چیکو شیک اجزاء: چیکو250گرام،دودھ1/2لیٹر،کریم ایک کپ،کنڈینسڈ مِلک1/2کپ،برف ایک کپ،چینی دو کھانے کے چمچ ترکیب: چیکو کاٹ کر ایک پین میں پکا لیں۔اب انہیں ٹھنڈا کر کے بلینڈر میں دودھ،برف،کنڈینسڈ مِلک ،چینی اور کریم کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔چیکو شیک تیار ہے۔    

مزید پڑھیں

پائن ایپل سموتھی اجزاء: پائن ایپل ایک کپ،دودھ 1/2 لیٹر،چینی چار کھانے کے چمچ،دہی ایک کپ، برف حسبِ ضرورت،کالا نمک چُٹکی بھر،پودینہ گارنشنگ کے لیے ترکیب: بلینڈر میں پائن ایپل،دودھ، چینی، دہی،برف اور کالا نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔آخر میں پودینے سے گارنش کر لیں۔    

مزید پڑھیں