☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(حاجی محمد حنیف طیب) خصوصی رپورٹ(ایم آر ملک) خصوصی رپورٹ(محمد رمضان) عالمی امور(صہیب مرغوب) صحت(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) فیچر(پروفیسر عثمان سرور انصاری) کچن کی دنیا() انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) خواتین(روہاب لطیف) خواتین() خواتین() خواتین() رپورٹ(طاہر محمود) متفرق(آسیہ پری ) متفرق(آمنہ وحید)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

01-26-2020

جھینگا آلو بریانی

اجزاء:جھینگے1/2کلو،اُبلے چاول1/2کلو، آلو1/2کلو ، دہی1/2کپ،ٹماٹر دو عدد،پیاز دو عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ، چھوٹی الائچی چار عدد،زردے کا رنگ حسبِ ضرورت، تیل 1/2کپ،ہری مرچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،پودینہ حسبِ ضرورت

ترکیب:تیل گرم کر کے پیاز برائون کریں اور آلو شامل کر کے تھوڑا فرائی کر لیں۔اب ان میں جھینگے،ٹماٹر،ادرک لہسن کا پیسٹ،لال مرچ،نمک،ہلدی،زیرہ،پسا دھنیا، کالی مرچ، دہی اور الائچی ڈال کر دس منٹ دم پر رکھیں،پھر چاول، دھنیا، ہری مرچ،پودینہ اور زردے کا رنگ ڈال کر دم پر دکھ دیں۔

باربی کیو رولز

اجزاء:چکن بون لیس تین سو گرام،پراٹھے حسبِ ضرورت،انڈا ایک عدد،باریک کٹی گاجر ایک عدد، باریک کٹی شملہ مرچ ایک عدد،باریک کٹی ہری پیاز دو عدد،باریک کٹی بند گوبھی ایک کپ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،پپیتا ایک چائے کا چمچ،تیل ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،دہی دو کھانے کے چمچ،کوئلہ ایک ٹکڑا،تیل تلنے کے لیے،نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:چکن بون لیس پر دہی،پپیتا،کُٹی لال مرچ،زیرہ،نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر ایک کھانے کا چمچ گرم تیل میں بھون لیں۔چکن گل جائے تو اس میں باریک کٹی گاجر،باریک کٹی شملہ مرچ،باریک کٹی ہری پیاز اور باریک کٹی بند گوبھی ڈال کر تیز آنچ پر ایک منٹ فرائی کر لیں۔اب چولہا بند کر کے چکن میں کالی مرچ شامل کریں اور کوئلے سے دھواں دیں۔اس کے بعد پراٹھوں میں چکن کا آمیزہ بھریں اور انڈا لگا کر انہیں بند کر دیں۔آخر میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ بیک کر لیں۔

چکن گریوی

اجزاء:(میری نیشن کے لیے)بون لیس چکن1/2کلو،ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ، بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،انڈا ایک عدد،گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،سرکہ دو کھانے کے چمچ،تیل حسبِ ضرورت (گریوی کے لیے اجزاء)کڑی پتے آٹھ عدد،ہری مرچیں چار عدد،فوڈ کلر ایک چٹکی،پیاز چوپڈ ایک عدد، ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ٹومیٹو پیسٹ 1/2 کپ، تیل چار کھانے کے چمچ،دہی ایک کپ

ترکیب:چکن پر میری نیشن کے اجزاء لگا کر کچھ دیر رکھ دیں۔اب اسے تیل میں فرائی کر کے نکال لیں۔گریوی کے لیے ایک پین میں تیل گرم کر کے کڑی پتے ڈالیں،پھر اس میں پیاز شامل کر دیں۔اس کے بعد دہی،ہری مرچیں،فوڈ کلو،ہلدی،نمک،گرم مصالحہ اور ٹومیٹو پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔اب اس میں ایک کپ پانی ملا دیں۔اُبال آنے پر چکن ڈال کر پانچ منٹ دم دیں اور سرو کریں۔

چکن کستوری

اجزاء:چکن(بغیر ہڈی)1/2کلو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سفید مرچ1/2چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،مکھن پچاس گرام،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ،پستہ پائوڈر دو کھانے کے چمچ

ترکیب:چکن پر کالی مرچ،سفید مرچ،ادرک لہسن کا پیسٹ،کُٹی لال مرچ،بھنا زیرہ،پستہ پائوڈر، نمک، پسا گرم مصالحہ،لیموں کا رس اور مکھن لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب ایک برتن میں تیل گرم کر کے چکن ڈالیں اور بیس منڑ پکنے دیں۔چکن گل جائے تو پانی خشک کر کے اسے اوون پروف ٹرے میں ڈال کر چیڈر چیز ڈالیں اور پانچ منٹ کے لیے گرل اوون میں بیک کریں،چکن کستوری تیار ہے۔

کدو کا حلوہ

اجزاء:کدو کش پیٹھا دو کلو،ہری الائچی چھ عدد،پستے پچاس گرام،کٹا کھوپرا سو گرام،کھویا250گرام،چینی 250گرام،گھی250گرام،کیوڑا چند قطرے،خشک دودھ ایک کپ

ترکیب:ایک پین میں کدو کش پیٹھا اور ایک گلاس پانی شامل کر کے دھیمی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔اب اس میں گھی ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں،پھر اس میں چینی اور ہری الائچی شامل کر کے پانی خشک ہونے تک پکائیں۔اس کے بعد اس میں کٹا کھوپرا،خشک دودھ اور کھویا ڈال دیں۔آخر میں کیوڑا شامل کر کے چولہا بند کریں۔اب اس آمیزے کو سرونگ ڈش میں نکالیں اور پستے چھڑک کر سرو کریں۔

چکن فرائز وِد چیز

اجزاء:چکن فرائز ایک پیکٹ،شملہ مرچ چوپڈ 1/2کپ،اوریگانو1/2چائے کا چمچ،چلی گارلک ساس دو کھانے کے چمچ،چیڈر چیز ایک کپ،تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:چکن فرائز کو تیل میں فرائی کر کے بیکنگ ٹرے میں ڈالیں،پھر ان کے اوپر چوپڈ شملہ مرچ ،اوریگانو،چلی گارلک ساس اور چیڈر چیز ڈالیں اور پانچ منٹ بیک کر کے سرو کریں۔

گُلتی

اجزاء:سیلا چاول1/2کلو،چینی1/2کلو،گھی1/2کپ،بھنا کھویا250گرام،بادام،پستے سلائس دو کھانے کے چمچ،ہری الائچی چھ عدد،باریک کٹی پیٹھے کی مٹھائی ایک پائو،کیوڑا ایسنس چند قطرے

ترکیب:پہلے سیلا چاولوں کو دو گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔اب انہیں اُبالیں ،یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائیں۔ایک پین میں گھی گرم کر کے اس میں ہری الائچی کو آدھا کپ پانی اور چینی کے ساتھ ڈال کر پکا لیں،یہاں تک کہ چینی حل ہو جائے۔اب اس میں بھنا کھویا شامل کر کے اتنا پکائیں کہ کھویا اس میں حل ہو جائے اور لائٹ گولڈن ہو جائے۔اب اس میں اُبلے چاول شامل کر کے چمچ ہلائیں۔اس کے بعد باریک کٹی پیٹھے کی مٹھائی اور بادام،پستے سلائس ڈال کر مکس کریں۔آخر میں کیوڑا ایسنس ڈال کر دم پر رکھ دیں،یہاں تک کہ گلتی تیار ہو جائے۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بیف اسٹو اجزاء:اُبلابیف1/2کلو،نمک ایک چائے کا چمچ،میدہ دو کھانے کے چمچ،کُٹی کالی مرچ دو چائے کے چمچ،مکھن پچاس گرام، مشروم ایک کپ،یخنی چار کپ،ٹماٹر کا پیسٹ 1/2 کپ، تھائم 1/2چائے کا چمچ،بیزل1/2چائے کا چمچ اوریگانو1/2چائے کا چمچ، پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،چھوٹے آلو چار عدد،گاجر ایک عدد، مٹر ایک کپ،پیاز ایک عدد،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،پسا لہسن ایک چائے کا چمچ،تیل حسبِ ضرورت ترکیب:تیل اور مکھن گرم کر کے پیاز بھو ن لیں۔اب اس میں نمک،میدہ ،کالی مرچ،لہسن اور گوشت اچھی طرح بھون لیں ،پھر اس میں تھائم،بیزل،اوریگانو،ٹماٹر کا پیسٹ،مشروم،گاجر،آلو،یخنی اور مٹر ڈال کر دھیمی آنچ پر ایک گھنٹہ پکنے دیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔    

مزید پڑھیں

کرسپی میکرونی اجزاء:اُبلی میکرونی1/2پیکٹ،کرسپی شاٹس1/2پیکٹ،ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،تیل تین سے چار کھانے کے چمچ،ہری پیاز سرونگ کے لیے    

مزید پڑھیں

  چکن جنجر   اجزاء: بون لیس چکن ایک کلو،باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ ہری مرچیں دس عدد،پسے ٹماٹر ایک کپ، ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،باریک کٹی پیاز ایک عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،کٹا زیرہ دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس چار عدد،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،تیل 1/2کپ    

مزید پڑھیں