☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا محمد الیاس گھمن) دین و دنیا( مولانا حافظ اسعد عبید الازھری) صحت(ڈاکٹر فراز) خصوصی رپورٹ(عبدالماجد قریشی) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() تاریخ(ایم آر ملک) غور و طلب(پروفیسر عثمان سرور انصاری) فیچر(نصیر احمد ورک) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) متفرق(عبدالمالک مجاہد) روحانی مسائل(مولانا محمد یونس پالن پوری)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

02-02-2020

 

چکن جنجر

 

اجزاء: بون لیس چکن ایک کلو،باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ ہری مرچیں دس عدد،پسے ٹماٹر ایک کپ، ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،باریک کٹی پیاز ایک عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،کٹا زیرہ دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس چار عدد،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،تیل 1/2کپ
 

 

ترکیب: پہلے تیل گرم کر کے اس میں باریک کٹی ادرک ڈالیں۔جب خوشبو آنے لگے تو پیاز شامل کر دیں۔ اب اس میں چکن ڈال کر تیز آنچ پر بھون لیں،پھر اس میں ٹماٹر،ٹومیٹو کیچپ،ہلدی،نمک،پسا گرم مصالحہ، لیموں کا رس،سویا ساس اور کُٹی لال مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں۔آخر میں ہری مرچیں شامل کر کے دس منٹ دَم پر رکھیں اور چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
 
آلمنڈ آئس کریم کسٹرڈ
کسٹرڈ بنانے کے لیے اجزاء: دودھ1/2لیٹر،کسٹرڈ پائوڈر چار کھانے کے چمچ،چینی1/2کپ
آلمنڈ آئس کریم کے لیے اجزاء: کریم ایک پیکٹ،جیلیٹن پائوڈر ایک کھانے کا چمچ،دودھ ایک کپ،کنڈینسڈ ملک1/2کپ،تلے ہوئے بادام 1/2کپ
ترکیب: کسٹرڈ بنانے کے لیے دودھ گرم ہونے کے لیے رکھ دیں۔جب اُبال آ جائے تو اس میں چینی شامل کر کے حل کر لیں،پھر اس میں کسٹرڈ پائوڈر ڈالیں اور ٹھنڈا کر کے جما دیں۔آلمنڈ آئس کریم کے لیے بلینڈر میں کریم،دودھ، کنڈینسڈ ملک،تلے بادام اور جیلیٹن پائوڈر ڈال کر بلینڈ کر لیں،پھر اسے فریزر میں جما لیں۔ آخر میں کسٹرڈ اور آئس کریم کو مکس کر لیں اور اوپر بادام ڈا ل کر سرو کریں۔
 
کریمی ویجی ٹیبل
اجزاء: آلو1/2کلو، گاجر دو عدد،مٹر ایک کپ،شملہ مرچ دو عدد،ٹماٹر چار عدد،ہلدی1/2چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،کُٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ،کوکو نٹ کریم ایک کپ،دہی1/2 کپ، تیل1/2کپ
ترکیب: سبزیوں کو باریک کاٹ لیں ،اب تیل گرم کر کے زیرہ ڈالیں۔جب خوشبو آئے تو باریک کٹی سبزیاں ڈالیں اور فرائی کر کے آنچ دھیمی کر لیں۔ایک کپ پانی ڈال کر ٹماٹر،ہلدی،نمک،کُٹی لال مرچ اور دہی ڈال کر ڈھک دیں۔جب سبزیاں گل جائیں تو کوکو نٹ کریم ڈال کر چولہا بند کر دیں۔
 
ریشہ کباب
اجزاء: بون لیس چکن1/2کلو،پپیتا دو چائے کے چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،بریڈ سلائس دو عدد،انڈا ایک عدد،ہری مرچیں دو عدد،کریم دو کھانے کے چمچ،تیل حسبِ ضرورت
ترکیب: چکن پر پپیتا،کالی مرچ،نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر تیس منٹ رکھ دیں۔اب چکن کو پکنے کے لیے رکھ دیں،پھر گلنے پر اسے ریشہ کر لیں۔اس کے بعد بریڈ سلائس،ہری مرچیں،کریم اور انڈے کو چکن میں مکس کر کے کباب بنا لیں اور گرم تیل میں فرائی کر کے سرو کریں۔
 
چنے اور نان کی حلیم
اجزاء: گائے کا اُبلا گوشت ایک کلو،اُبلے سفید چنے ایک پائو،نان دو عدد،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،نمک دو چائے کے چمچ،ہلدی دو چائے کے چمچ،جائفل1/2چائے کا چمچ، جاوتری 1/2 چائے کا چمچ،تیز پتے دو عدد،زیرہ دو چائے کے چمچ،پیاز ایک عدد،تیل1/2کپ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کے چمچ
ترکیب: گائے کا اُبلا گوشت،اُبلے سفید چنے اور نان کو گرائینڈر میں پیس لیں۔1/2کپ تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن ڈالیں۔اب لال مرچ،نمک،ہلدی ،جائفل،جاوتری،تیز پتے،زیرہ،پسا دھنیا اور گرم مصالحہ شامل کر کے بھون لیں،پھر اس میں گرائینڈ کیا ہوا مکسچر ڈال کر دھیمی آنچ پر آدھے گھنٹے کے لیے پکنے دیں،ساتھ ہی چمچ ہلاتی رہیں۔جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو دوسرے برتن میں تیل گرم کر کے پیاز برائون کر لیں اور تڑکا لگا کر پیش کریں۔
 
بھنی قصوری میتھی کلیجی
اجزاء: کلیجی ایک کلو،قصوری میتھی چار کھانے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،ٹماٹر1/2کلو،پیاز ایک عدد،باریک کٹی ہری مرچ دو کھانے کے چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،تیل1/2کپ
ترکیب: کلیجی پر قصوری میتھی اور ادرک لہسن لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب تیل گرم کر کے ٹماٹروں کو گول کاٹ کر ڈالیں،پھر اس میں گرم مصالحہ،نمک،پسی لال مرچ اور پیاز کاٹ کر شامل کریں اور ڈھک دیں۔جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو بھون لیں۔اس کے بعد کلیجی شامل کر کے تیز آنچ پر بھونیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور باریک کٹی ہری مرچیں ڈال کر سرو کریں۔
 
 گاجر کی چٹنی
اجزاء: کدو کش گاجر200گرام،پسا ناریل دو کھانے کے چمچ،کٹا ہرا دھنیا ایک گٹھی،ہری مرچ چار عدد، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ
ترکیب: بلینڈر میں کدو کش گاجر،پسا ناریل،کٹا ہرا دھنیا،لیموں کا رس،نمک اور کالی مرچ کو پانی کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔مزیدار گاجر کی چٹنی تیار ہے۔
 
 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بیف اسٹو اجزاء:اُبلابیف1/2کلو،نمک ایک چائے کا چمچ،میدہ دو کھانے کے چمچ،کُٹی کالی مرچ دو چائے کے چمچ،مکھن پچاس گرام، مشروم ایک کپ،یخنی چار کپ،ٹماٹر کا پیسٹ 1/2 کپ، تھائم 1/2چائے کا چمچ،بیزل1/2چائے کا چمچ اوریگانو1/2چائے کا چمچ، پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،چھوٹے آلو چار عدد،گاجر ایک عدد، مٹر ایک کپ،پیاز ایک عدد،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،پسا لہسن ایک چائے کا چمچ،تیل حسبِ ضرورت ترکیب:تیل اور مکھن گرم کر کے پیاز بھو ن لیں۔اب اس میں نمک،میدہ ،کالی مرچ،لہسن اور گوشت اچھی طرح بھون لیں ،پھر اس میں تھائم،بیزل،اوریگانو،ٹماٹر کا پیسٹ،مشروم،گاجر،آلو،یخنی اور مٹر ڈال کر دھیمی آنچ پر ایک گھنٹہ پکنے دیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔    

مزید پڑھیں

کرسپی میکرونی اجزاء:اُبلی میکرونی1/2پیکٹ،کرسپی شاٹس1/2پیکٹ،ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،تیل تین سے چار کھانے کے چمچ،ہری پیاز سرونگ کے لیے    

مزید پڑھیں

جھینگا آلو بریانی اجزاء:جھینگے1/2کلو،اُبلے چاول1/2کلو، آلو1/2کلو ، دہی1/2کپ،ٹماٹر دو عدد،پیاز دو عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ، چھوٹی الائچی چار عدد،زردے کا رنگ حسبِ ضرورت، تیل 1/2کپ،ہری مرچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،پودینہ حسبِ ضرورت

مزید پڑھیں