☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا فضل الرحیم اشرفی) سنڈے سپیشل(صہیب مرغوب) خصوصی رپورٹ(محمد ندیم بھٹی) کلچر(ایم آر ملک) فیچر( طارق حبیب مہروز علی خان، احمد ندیم) متفرق(محمد سعید جاوید) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() خواتین(نجف زہرا تقوی) دنیا اسپیشل(طاہر محمود) سپیشل رپورٹ(نصیر احمد ورک) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) سیاحت(نورخان سلیمان خیل)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

02-09-2020

کرسپی میکرونی
اجزاء:اُبلی میکرونی1/2پیکٹ،کرسپی شاٹس1/2پیکٹ،ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،تیل تین سے چار کھانے کے چمچ،ہری پیاز سرونگ کے لیے
 

 

ترکیب:ایک پین میں تیل گرم کر کے کرسپی شاٹس فرائی کر لیں۔اب اسی تیل میں لہسن فرائی کریں،پھر اس میں اُبلی میکرونی،کرسپی شاٹس اور باقی اجزاء مکس کر لیں۔آخر میں ہری پیاز شامل کر کے سرو کریں۔
 
سپائسی آلو کڑاہی
اجزاء:آلو1/2کلو،ٹماٹر1/2کلو،زیرہ دو چائے کے چمچ،کُٹی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ،ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ،قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،ہری مرچ چھ عدد،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،تیل1/2 کپ، ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ
ترکیب:آلوئوں کے ٹکڑے گرم کر کے تیل میں فرائی کریں اور نکال لیں۔اب بچے ہوئے تیل میں زیرہ،ہری مرچ اور ٹماٹر شامل کر دیں۔اس کے بعد کُٹی لال مرچ،ثابت دھنیا،قصوری میتھی،ہلدی اور ادرک لہسن ڈال کر پکنے دیں۔آلو گل جائیں تو ہرا دھنیا،باریک کٹی ادرک،لیموں کا رس اور پسا گرم مصالحہ چھڑک کر چولہا بند کر دیں۔
مولی کا حلوہ
اجزاء: مولی ایک کلو،دودھ ایک کلو،کھویا1/2کلو،چینی ایک کپ،گھی ایک کپ،الائچی دو عدد،چاندی کے ورق دو عدد،بادام پچاس گرام،پستے پچاس گرام
ترکیب:مولی کو کدو کش کریں۔اب پانی اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔پانی میں اُبال آ جائے تو اس میں کدو کش مولی ڈال کر دس منٹ پکائیں،پھر مولی چھان کر سارا پانی نکالیں اور ہاتھ سے نچوڑ لیں۔اس کے بعد دودھ پکائیں اور اس میں اُبلی ہوئی مولی شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکا لیں۔دودھ خشک ہو جائے تو اس میں چینی اور گھی ڈال کر بھون لیں۔اس کے ساتھ ہی پسی الائچی، کھویا،بادام اور پستے ڈال کر چولہا بند کریں۔آخر میں اسے ڈش میں نکال کر ٹھنڈا کریں اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے سرو کریں۔
فرائیڈ گولا کباب
اجزاء:گائے کا قیمہ1/2کلو،تلی پیاز250گرام،انڈا ایک عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، دہی چار کھانے کے چمچ،پسا کھوپرا چار کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،پسی جاوتری1/2چائے کا چمچ،جائفل1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ 1/2چائے کا چمچ،تیل حسبِ ضرورت،کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ،ہری مرچ چار عدد،نمک ایک چائے کا چمچ
ترکیب:گائے کے قیمے میں تلی پیاز،ادرک لہسن کا پیسٹ،پسا کھوپرا،ہری مرچ،کچا پپیتا،پسی لا ل مرچ،پسا گرم مصالحہ،پسی جاوتری،جائفل اور نمک ملا کر باریک پیس لیں۔اب اس میں دہی اور انڈا شامل کر کے ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اس کے بعد انہیں گولا کباب کی شکل دے کر گرم تیل میں شیلو فرائی کر لیں۔
ڈرائی چلی چکن
اجزاء: بون لیس چکن1/2کلو،چوکور کٹی پیاز ایک عدد،سوکھی لال مرچ دس عدد،چلی گارلک ساس1/2کپ،کٹا لہسن ایک چائے کا چمچ،برائون شوگر ایک چائے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ،پیپریکا پائوڈر دو چائے کے چمچ،تیل دو کھانے کے چمچ،ڈارک سویا ساس تین کھانے کے چمچ،چلی ساس چار کھانے کے چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ
ترکیب: پہلے تیل گرم کر کے اس میں کٹا لہسن ڈالیں۔اب اس میں بون لیس چکن اور پانی شامل کر کے ڈھک کر پکنے دیںچکن گل جائے اور پانی آدھا کپ رہ جائے تو اس میں سوکھی لال مرچ،پیپریکا پائوڈر،چلی ساس،ڈارک سویا ساس،کُٹی کالی مرچ،نمک،سرکہ،برائون شوگر،چوکور کٹی پیاز اور چلی گارلک ساس ڈال دیں،پھر تھوڑے سے پانی میں کارن فلور گھول کر اس میں شامل کریں اور چولہا بند کر دیں۔
زیرہ مونگ دال
اجزاء:مونگ کی دال1-1/2پائو،پیاز ایک عدد،ٹماٹر دو عدد،سوکھی لال مرچیں چھ عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹا لہسن ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ دو چائے کے چمچ،باریک کٹی ادرک دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،املی کا رس دو کھانے کے چمچ،تیل حسبِ ضرورت
ترکیب:پہلے مونگ کی دال میں پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔جب دال اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔اب تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا سا فرائی کر لیں،پھر اس میں کٹا لہسن،ٹماٹر،باریک کٹی ادرک،پسی لال مرچ،نمک،زیرہ،ہلدی،پسا گرم مصالحہ اور سوکھی لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھون لیں ۔اب اس مصالحے کو دال میں شامل کر کے مکس کر لیںا ور املی کا رس ڈال دیں۔آخر میں چولہا بند کر کے دال کو ڈش میں نکالیں،پھر بھنے مصالحے اور بھنا زیرہ چھڑک کر سرو کریں۔
فرائی بلیک پیپر چکن
اجزاء: بون لیس چکن ایک کلو،پیاز دو عدد،گول مرچیں چھ عدد،پسے ٹماٹر 1/2کلو،تیل1/2کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،کالی مرچ د و کھانے کے چمچ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
ترکیب:پہلے1/2کپ تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں چھ عدد گول مرچیں ڈال کر جلا لیں،پھر اس میں دو عدد پیاز،ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن اور ایک کلو بو ن لیس چکن کو ایک کپ پانی کے ساتھ ڈال کر ڈھک دیں۔چکن گل جائے تو اس میں1/2کلو پسے ٹماٹر،چار کھانے کے چمچ کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ نمک،ہلدی اور دو چائے کے چمچ زیرہ ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک دیں۔جب چکن اچھی طرح گل جائے تو اس میں چار کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور حسبِ ضرورت ہرا دھنیا ڈال کر چولہا بند کر دیں۔مزیدار فرائی بلیک پیپر چکن تیار ہے۔
 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بیف اسٹو اجزاء:اُبلابیف1/2کلو،نمک ایک چائے کا چمچ،میدہ دو کھانے کے چمچ،کُٹی کالی مرچ دو چائے کے چمچ،مکھن پچاس گرام، مشروم ایک کپ،یخنی چار کپ،ٹماٹر کا پیسٹ 1/2 کپ، تھائم 1/2چائے کا چمچ،بیزل1/2چائے کا چمچ اوریگانو1/2چائے کا چمچ، پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،چھوٹے آلو چار عدد،گاجر ایک عدد، مٹر ایک کپ،پیاز ایک عدد،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،پسا لہسن ایک چائے کا چمچ،تیل حسبِ ضرورت ترکیب:تیل اور مکھن گرم کر کے پیاز بھو ن لیں۔اب اس میں نمک،میدہ ،کالی مرچ،لہسن اور گوشت اچھی طرح بھون لیں ،پھر اس میں تھائم،بیزل،اوریگانو،ٹماٹر کا پیسٹ،مشروم،گاجر،آلو،یخنی اور مٹر ڈال کر دھیمی آنچ پر ایک گھنٹہ پکنے دیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔    

مزید پڑھیں

  چکن جنجر   اجزاء: بون لیس چکن ایک کلو،باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ ہری مرچیں دس عدد،پسے ٹماٹر ایک کپ، ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،باریک کٹی پیاز ایک عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،کٹا زیرہ دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس چار عدد،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،تیل 1/2کپ    

مزید پڑھیں

جھینگا آلو بریانی اجزاء:جھینگے1/2کلو،اُبلے چاول1/2کلو، آلو1/2کلو ، دہی1/2کپ،ٹماٹر دو عدد،پیاز دو عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ، چھوٹی الائچی چار عدد،زردے کا رنگ حسبِ ضرورت، تیل 1/2کپ،ہری مرچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،پودینہ حسبِ ضرورت

مزید پڑھیں