☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(حاجی محمد حنیف طیب) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) متفرق(احمدعلی محمودی ) خصوصی رپورٹ(پروفیسر عثمان سرور انصاری) خصوصی رپورٹ(سید عبداللہ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() صحت(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) سپیشل رپورٹ(ایم آر ملک) فیچر(نصیر احمد ورک) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(محمد سعید جاوید)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

02-16-2020

بیف اسٹو
اجزاء:اُبلابیف1/2کلو،نمک ایک چائے کا چمچ،میدہ دو کھانے کے چمچ،کُٹی کالی مرچ دو چائے کے چمچ،مکھن پچاس گرام، مشروم ایک کپ،یخنی چار کپ،ٹماٹر کا پیسٹ 1/2 کپ، تھائم 1/2چائے کا چمچ،بیزل1/2چائے کا چمچ اوریگانو1/2چائے کا چمچ، پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،چھوٹے آلو چار عدد،گاجر ایک عدد، مٹر ایک کپ،پیاز ایک عدد،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،پسا لہسن ایک چائے کا چمچ،تیل حسبِ ضرورت
ترکیب:تیل اور مکھن گرم کر کے پیاز بھو ن لیں۔اب اس میں نمک،میدہ ،کالی مرچ،لہسن اور گوشت اچھی طرح بھون لیں ،پھر اس میں تھائم،بیزل،اوریگانو،ٹماٹر کا پیسٹ،مشروم،گاجر،آلو،یخنی اور مٹر ڈال کر دھیمی آنچ پر ایک گھنٹہ پکنے دیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔
 

 

لیمن بٹر چکن
اجزاء :چکن بون لیس1/2کلو،باریک کٹی ادرک چار کھانے کے چمچ،مکھن پچاس گرام، پسی پیاز ایک کپ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر کا پیسٹ دو کپ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،لیموں سلائس دو عدد،ہرا دھنیا1/2کپ
ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے پیاز ڈالیں۔اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور باقی مصالحے شامل کر کے ڈھک دیں۔پانی خشک ہو جائے تو چکن کے ٹکڑے ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں،پھر اس میں لیموں کا رس،ہری مرچ،ہرا دھنیا اورلیموں کے سلائس ڈال دیں۔آخر میں چکن ڈش میں نکال کر مکھن اور ادرک کا تڑکا لگا دیں۔
گجریلا
اجزاء:دودھ1-1/2کلو،کدو کش گاجر 1/2کلو،چینی ایک کپ،اُبلے چاول1/2 کپ، پسی ہری الائچی ایک چائے کا چمچ،بادام دو کھانے کے چمچ،پستے دو کھانے کے چمچ،چاندی کے ورق گارنش کے لیے،تازہ بالائی ایک کپ،ونیلا ایسنس چند قطرے،زعفران ایک چٹکی
ترکیب:کدو کش گاجر کو تھوڑا سٹیم دیں۔اب دودھ کو پکا لیں۔جب اس میں اُبال آ جائے تو اس میں گاجر اور اُبلے چاول شامل کر کے پکائیں،یہاں تک کہ چاول اور گاجریں گل جائیں،پھر اس میں چینی ڈال کر اتنا پکا لیں کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔اس کے بعد ونیلا ایسنس ،زعفران اور پسی ہری الائچی شامل کر دیں۔اب اسے سرونگ بائول میں نکالیں۔آخر میں تازہ بالائی،بادام،پستے اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے سرو کریں۔
ملائی بوٹی گریوی
اجزاء:بون لیس چکن1/2کلو،ہری مرچو ں کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،انڈا ایک عدد،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،شاشلک سٹکس حسبِ ضرور ت، تیل (تلنے کے لیے) حسبِ ضرورت (گریو ی کے لیے)پسی پیاز دو عدد،دہی ایک پائو، نمک ایک چائے کا چمچ، کریم 1/2 کپ، لہسن کے جوئے چھ عدد، ٹماٹر دو عدد، ہری مرچ دس عدد،مکھن پچاس گرام،تیل چار کھانے کے چمچ
ترکیب:چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ان میں ہری مرچوں کا پیسٹ،ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک،انڈا اور کالی مرچ مکس کر لیں۔اب انہیں شاشلک سٹکس پر لگائیں اور گرم تیل میں فرائی کر کے نکال لیں،پھر بلینڈر میں دہی،نمک،لہسن،ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر پیس لیں۔اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے مکھن شامل کر دیں،ساتھ ہی پسی پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔اب دہی والا مصالحہ شامل کر کے بھونیں۔اس کے بعد چولہا بند کر کے فرائی بوٹیاں اور کریم ڈال دیں۔
سوئٹ کارن پاستا سیلیڈ
اجزاء:اُبلا پاستا دو کپ،بھٹے کے دانے ایک کپ،مکھن ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،لیموں کے چھلکے ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ،چلی ساس ایک چائے کا چمچ، نمک 1/2چائے کا چمچ،سیخ کباب مصالحہ ایک پیکٹ،چھوٹی پیاز ایک عدد،دہی ایک کپ
ترکیب:مکھن گرم کر کے پسی لال مرچ،کالی مرچ،چلی ساس،نمک،پیاز اور لیموں کا رس مکس کریں،پھر اسے چولہے سے اُتار کر ایک برتن میں ڈال دیں۔اب دہی،بھتے کے دانے،اُبلا پاستا اور سیخ کباب مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور لیموں کے چھلکے شامل کر کے سرو کریں۔
چکن اسٹیک
اجزاء:چکن بون لیس700گرام،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،سویا ساس تین کھانے کے چمچ، کوکونٹ آئل دو کھانے کے چمچ،شہد ایک کھانے کا چمچ،شاشلک سٹکس حسبِ ضرور ت ، نمک 1/2 چائے کا چمچ (ساتے ساس کے لیے)کوکونٹ آئل دو کھانے کے چمچ،کٹی پیاز ایک عدد،کُٹی لال مرچ دو عدد، لہسن ایک چائے کا چمچ،مکھن پچاس گرام،چینی ایک چائے کا چمچ،کوکونٹ ملک ایک کپ،سویا ساس دوکھانے کے چمچ
ترکیب:چکن کو لمبائی میں کاٹ لیں۔اب اس میں لہسن،کُٹی لال مرچ،سویا ساس،کوکونٹ آئل،شہد اور نمک لگا کر رکھ دیں، پھر انہیں شاشلک سٹکس پر لگا کر180ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ بیک کر لیں۔ساتے ساس کے لیے کوکونٹ آئل،پیاز،کُٹی لال مرچ،لہسن،چینی،کوکونٹ ملک اور سویا ساس مکس کر لیں۔اب اسے گرم کیے ہوئے مکھن میں پکائیں اور سٹیک کے ساتھ پیش کریں۔
گلاوٹی تکے
اجزاء:چکن تکہ پیسز چار عدد،پپیتا ایک کھانے کا چمچ،دہی1/2کپ،ہری مرچ کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،پسا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،پودینے کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،املی کارس 1/2کپ،پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ،بھنا پسا زیرہ دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ،کوئلہ حسبِ ضرورت
ترکیب:پہلے ایک برتن میں چکن تکہ پیسز پر دہی،پپیتا،ہری مرچ کا پیسٹ،پسا ہرا دھنیا،پودینے کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ،املی کا رس،پسا گرم مصالحہ،بھنا پسا زیرہ اور پسی لال مرچ لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دے۔اب پین میں تیل گرم کر کے چکن تکہ پیسز ڈالیں اور بیس منٹ ڈھک کر پکنے دیں۔جب وہ گل جائیں تو چولہا بند کر کے کوئلے کا دم دیں۔
 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

ٹومیٹوچکن سوپ اجزاء: بون لیس چکن 100گرام، اُبلے ٹماٹر پانچ عدد، لہسن کے جوئے دو عدد، یخنی چھ کپ،انڈ ایک عدد، کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،ہری مرچ دو عدد،باریک کٹی ہری پیاز دو کھانے کے چمچ،فرائیڈ بریڈ سلائس حسب ضرورت،سرکہ دو کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،برائون شوگر ایک کھانے کا چمچ،کارن فلور دو کھانے کے چمچ،مکھن ایک کھانے ایک کھانے کا چمچ    

مزید پڑھیں

چیکو شیک اجزاء: چیکو250گرام،دودھ1/2لیٹر،کریم ایک کپ،کنڈینسڈ مِلک1/2کپ،برف ایک کپ،چینی دو کھانے کے چمچ ترکیب: چیکو کاٹ کر ایک پین میں پکا لیں۔اب انہیں ٹھنڈا کر کے بلینڈر میں دودھ،برف،کنڈینسڈ مِلک ،چینی اور کریم کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔چیکو شیک تیار ہے۔    

مزید پڑھیں

پائن ایپل سموتھی اجزاء: پائن ایپل ایک کپ،دودھ 1/2 لیٹر،چینی چار کھانے کے چمچ،دہی ایک کپ، برف حسبِ ضرورت،کالا نمک چُٹکی بھر،پودینہ گارنشنگ کے لیے ترکیب: بلینڈر میں پائن ایپل،دودھ، چینی، دہی،برف اور کالا نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔آخر میں پودینے سے گارنش کر لیں۔    

مزید پڑھیں