☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا فضل الرحیم اشرفی) سپیشل رپورٹ(صہیب مرغوب) رپورٹ(پروفیسر عثمان سرور انصاری) عالمی امور(نصیر احمد ورک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() خواتین( محمدشاہنوازخان) خواتین(نجف زہرا تقوی) خصوصی رپورٹ(ایم آر ملک) شوبز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) دنیا کی رائے(شکیلہ ناز) دنیا کی رائے(تحریم نیازی) دنیا کی رائے(مریم صدیقی)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

03-08-2020

لذیذ اور مزیدار پکوان

 

ٹوٹی فروٹی کیک ٹارلٹس

اجزاء:میدہ ایک کپ،پسی ہوئی چینی ایک کپ،فریش کریم ایک کپ،فروٹ کیک تین سلائس،بنانا جیلی آدھا کپ،سٹرابیری جیلی آدھا کپ،ملے جلے پھلوں کے مربے آدھا کپ،بیکنگ پائوڈر ایک چائے کا چمچ،خشک میوہ جات آدھا کپ،انڈے تین عدد
ترکیب:میدہ چھان کر اس میں پسی ہوئی چینی مکس کر لیں۔اب اس میں فریش کریم ملا کربلینڈر یا بیٹر کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں۔اس دوران انڈے کی سفیدی اور زردی الگ الگ کر کے بیٹر کی مدد سے اتنا پھینٹیں کہ جھاگ بن کر کریم کی مانند ہو جائیں۔اس کے بعد دونوں چیزوں کو باری باری پہلے سے تیار کردہ آمیزے میں ملا کر مزید پھینٹیں تاکہ میدے یا چینی کی گٹھلیاں نہ رہ جائیں ،انڈہ اور فریش کریم بھی متوازن طور پر مکس ہو جائیں۔اسی دوران بیکنگ پائوڈر ،آدھی مقدار میں پھلوں کا مربع،آدھی مقدار خشک میوہ جات اور تھوڑا سا فروٹ کیک بھی شامل کر دیں۔مزید کچھ دیر تک چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اوون کر نے کے لیے پیپر ٹارلٹس میں انڈیل دیں اور بیک ہونے کے لیے پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں رکھ دیں۔ تقریباً 35 سے 40منٹ کے بعد اوون کھول کر کیک میں سوئی چبھو کر چیک کریں کہ کیک تیار ہو گیا یا نہیں،اگر سوئی خشک باہر آئے تو کیک تیار ہو چکا ہو گا بصورت دیگر کچھ دیر مزید بیک کریں۔بعد ازاں اوون سے نکال کر باریک کٹے ہوئے مربوں،فروٹ کیک کے چھوٹے ٹکڑوں اور دونوں طرح کی جیلی کے ساتھ گارنش کریں۔اس دوران خشک میوہ جات بھی اس کے اوپرچھڑک دیں۔مزیدار ٹوٹی فروٹی کیک ٹارلٹس تیار ہیں۔
 
کرنچی آئسکریم
اجزاء:دودھ ایک لیٹر،کوکو پائوڈر آدھا کپ،خشک دودھ آدھا کپ،تازہ کریم 300 گرام،ملک آدھا ٹن یا200گرام،کارن فلور دو کھانے کے چمچ،چینی حسب ِضرورت یا ایک چوتھائی کپ
آئسکریم کی سجاوٹ کے لیے: لیکوئیڈ چاکلیٹ چار کھانے کے چمچ،چاکلیٹ کرنچ تھوڑا سا
ترکیب:دودھ کو کھولنے کے لیے رکھ دیں،جب اُبال آجائے تو چولہا بند کر دیں اور دودھ کو ٹھنڈا ہونے دیں۔جب دودھ کا درجہ حرارت کمرے کے درجہ حرارت پر آ جائے تو کسی برتن میں دو سو ملی لیٹر دودھ علیحدہ کر لیں۔بقیہ دودھ کو کھولنے کے لیے رکھ دیں جب اُبال آجائے تو آنچ دھیمی کر دیں اور 8سے10منٹ کے لیے پکنے دیں۔اب علیحدہ کیے گئے دو سو ملی لیٹر دودھ میں کوکو پائوڈر،پائوڈر کا دودھ اور کارن فلور گھول لیں۔دوسری جانب چولہے پر چڑھے ہوئے دودھ میں کنڈینسڈ ملک شامل کر کے چمچ سے اچھی طرح ہلائیں تاکہ دونوں دودھ باہم مل جائیں۔اب چولہے کی آنچ دھیمی کر کے اس میں کوکو پائوڈر والا دوھ تھوڑا تھوڑا کر کے ملائیں اور چمچ ہلاتے رہیں۔اب آمیزہ یکجان ہو نے تک پکائیں پھر چمچ میں تھوڑا سا دودھ نکال کر چکھیں۔اس دودھ کو ذائقے میں نسبتاً زیادہ میٹھا ہونا چاہیے تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں اس میں تھوڑی سی چینی شامل کریں اور مزید 3سے4منٹ کے لیے پکائیں اور کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق ٹھنڈا ہونے دیں،پھر فریزر میں 5گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور پھر اسے باہر نکال کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں اور پھر اس میں کریم شامل کریں اور اتنا پھینٹیں کہ یہ نرم کریم کی طرح ہو جائے،پھر اسے دوبارہ جمنے کے لیے رکھ دیں اور جمنے پر سرونگ بائولز میں نکالیں۔چاکلیٹ سیرپ اور کرنچ سے سجا کر پیش کریں۔
 
ڈولما
اجزاء: انڈے چار سے پانچ عدد،نمک حسبِ ذائقہ،کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ،سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ،آلو دو عدد درمیانے،بند گوبھی ایک پیالی،شملہ مرچ ایک عدد،ہری پیاز دو عدد،گاجر ایک عدد،گوشت کی یخنی ایک پیالی،چیز آدھی پیالی، مکھن ایک کھانے کا چمچ، آئل حسبِ ضرورت
ترکیب:آلوئوں کو اُبال کر چھیل کر میش کر لیں،بند گوبھی ،گاجر،ہری پیاز اور شملہ مرچ کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔انڈوں کو پھینٹیں اور اس میں میش کیے ہوئے آلو،ہری پیازکے سفید ڈنٹھل (باریک کٹے ہوئے)،نمک اور کالی مرچ شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔فرائینگ پین میں مارجرین یا مکھن کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں،پھر اس میں یخنی،نمک اور سفید مرچ ڈال کر تیز آنچ پر پکاتے ہوئے پانی خشک کر لیں۔علیحدہ فرائینگ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ آئل ڈال کر گرم کریں اور انڈے کے مکسچر کو چار سے پانچ حصوں میں پین کیک کی طرح سنہرا فرائی کر لیں۔خوبصورت سے پلیٹر میں ایک ایک پین کیک کو رکھ کر اس پر سبزیوں کا مکسچر ڈالیں اور چیز ڈال کر تین سے چار منٹ کے لیے گرل کر لیں۔
 
چکن تاجن
اجزاء:چکن ایک کلو چھوٹی بوٹیاں،لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،سبز مرچ دو کھانے کے چمچ،کالی مرچ پائوڈر حسبِ ذائقہ،دہی آدھا کپ،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں،ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ،سفید چنے ایک کپ اُبال لیں،نمک حسبِ ذائقہ،آئل حسب ِضرورت
ترکیب: ایک ساس پین میں آئل گرم کر لیں۔لہسن،ادرک اور پیاز ڈال کر فرائی کر لیں اور خوب اچھی طرح بھون لیں۔اس میں چکن شامل کریں ،ہلکا سا فرائی کر کے باقی تمام مصالحے شامل کریں ،چکن کے گل جانے تک پکائیں چکن گل جائے تو تیزی سے بھونیں۔ڈش میں اُبلے ہوئے چنے نکالیں،اس پر چکن مصالحہ انڈیل دیں اور گرم گرم سرو کریں۔
 
زعفرانی لسی
اجزاء:دہی آدھا کلو،شکر حسبِ پسند،چھوٹی الائچی چنددانے،زعفران حسبِ ضرورت،دودھ ایک پیالی،برف حسبِ ضرورت
ترکیب: زعفران تھوڑے سے دودھ میں بھگو کر گھول لیں۔اب بلینڈر میں دہی،شکر،الائچی کے دانے،دودھ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں،ساتھ ہی زعفران بھی شامل کر دیں۔اچھی طرح یکجان ہو جائے تو گلاس میں نکال کر باریک کٹا ہوا پستہ چھڑک دیں۔ذائقے دار زعفرانی لسی تیار ہے۔
 
ایپل سلاد
اجزاء :سیب 750گرام،بند گوبھی ایک عدد،کھیرا ایک عدد،دہی ایک کپ،کریم ایک پیکٹ،نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ،کُٹی ہوئی سفید مرچ  ایک چوتھائی چائے کا چمچ،لیموں کا رس تین تا چار کھانے کے چمچ،اخروٹ ایک چوتھائی کپ،کشمش ایک چوتھائی کپ
ترکیب:سیب،بند گوبھی اور کھیرا باریک کاٹ کر رکھ لیں۔اب اس میں دہی، کریم،نمک،کالی مرچ،سفید مرچ،لیموں کا رس،اخروٹ اور کشمش شامل کر دیں۔ ٹھنڈا کر کے سرو کریں،ایپل سلاد تیار ہے۔
 
ہری مرغی
اجزاء:چکن ایک کلو،دہی دو کپ،پیاز دو عدد درمیانے سائز کے،ہری مرچ پانچ عدد،ادرک ایک انچ کا ٹکڑا،لہسن دس جوئے،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ،تیز پتہ ایک عدد،موٹی الائچی تین عدد،چھوٹی الائچی پانچ عدد،پو دینہ آدھی گٹھی،ہرا دھنیا آدھی گٹھی،تیل تین کپ
ترکیب: چوڑے پیندے کے برتن میں گھی ڈالیں اور اس میں زیرہ،تیز پتہ،موٹی الائچی اور چھوٹی الائچی ڈال کر کڑ کڑائیں،ساتھ ہی چکن ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔اس کے بعد چکن کو نکال کے علیحدہ رکھ لیں۔مصالحہ بنانے کے لیے گرائینڈر میں دہی ڈال کر اس میں پیاز،ہری مرچ ،ادرک،لہسن،پودینہ، دھنیا اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔جن آمیزہ یکجان ہو جائے تو اسے چکن نکلے ہوئے تیل میں ڈال کر بھون لیں۔جب گھی چھوڑنے لگے تو اس میں پہلے سے فرائی کیا گیا چکن ڈالیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں،گلنے پر اُتار کر اپنی پسند سے گارنش کریں۔چاول اور نان کے ساتھ پیش کریں۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

ٹومیٹوچکن سوپ اجزاء: بون لیس چکن 100گرام، اُبلے ٹماٹر پانچ عدد، لہسن کے جوئے دو عدد، یخنی چھ کپ،انڈ ایک عدد، کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،ہری مرچ دو عدد،باریک کٹی ہری پیاز دو کھانے کے چمچ،فرائیڈ بریڈ سلائس حسب ضرورت،سرکہ دو کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،برائون شوگر ایک کھانے کا چمچ،کارن فلور دو کھانے کے چمچ،مکھن ایک کھانے ایک کھانے کا چمچ    

مزید پڑھیں

چیکو شیک اجزاء: چیکو250گرام،دودھ1/2لیٹر،کریم ایک کپ،کنڈینسڈ مِلک1/2کپ،برف ایک کپ،چینی دو کھانے کے چمچ ترکیب: چیکو کاٹ کر ایک پین میں پکا لیں۔اب انہیں ٹھنڈا کر کے بلینڈر میں دودھ،برف،کنڈینسڈ مِلک ،چینی اور کریم کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔چیکو شیک تیار ہے۔    

مزید پڑھیں

پائن ایپل سموتھی اجزاء: پائن ایپل ایک کپ،دودھ 1/2 لیٹر،چینی چار کھانے کے چمچ،دہی ایک کپ، برف حسبِ ضرورت،کالا نمک چُٹکی بھر،پودینہ گارنشنگ کے لیے ترکیب: بلینڈر میں پائن ایپل،دودھ، چینی، دہی،برف اور کالا نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔آخر میں پودینے سے گارنش کر لیں۔    

مزید پڑھیں