☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(علامہ مفتی ابو عمیر سیف اﷲ سعیدی ) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) جرم و سزا(سید عبداللہ) صحت(خالد نجیب خان) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() فیچر(ایم آر ملک) سپیشل رپورٹ(محمد ندیم بھٹی) کھیل(پروفیسر عثمان سرور انصاری) خواتین(نجف زہرا تقوی)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

03-15-2020

سنگا پورین رائس
اجزاء:چاول دو کپ، نوڈلز ایک پیکٹ،چکن بون لیس1/2کلو،وورسٹر شائر ساس دو کھانے کے چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،ٹومیٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ،شملہ مرچ دو عدد، مایونیز دو کھانے کے چمچ،لہسن کے جوئے چھ عدد،ہری مرچ چھ عدد،ہلدی1/2چائے کا چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کریم 1/2 کپ، تیل 1/2 کپ
 

 

ترکیب:ساس پین میں نوڈلز کو ہلدی کے ساتھ اُبال لیں۔پین میں تیل گرم کر کے چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے فرائی کریں۔اب زیرہ،ہلدی،کالی مرچ،نمک،چلی ساس،ٹومیٹو کیچپ اور وورسٹر شائر ساس ڈال دیں،ساتھ ہی اس میں باریک کٹی شملہ مرچ شامل کر کے چولہا بند کر دیں۔اب ڈش میں چاول نکال کر نوڈلز ڈالیں۔اس کے بعد کریم اور مایونیز ڈال دیں اور تیار کی ہوئی چکن شامل کریں۔اب باقی بچا تیل گرم کر کے لہسن کے جوئے لمبائی میں کاٹ کر ڈال دیں،ساتھ ہی ہری مرچ بھی لمبائی میں کاٹ کر ڈالیں۔چاولوں پر اوپر سے بگھار لگا دیں،سنگاپورین رائس تیار ہیں۔
ڈھاکا فش
اجزاء:بون لیس مچھلی1/2کلو،مسٹرڈ پیسٹ دو چائے کے چمچ،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،پسی اجوائن ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالہ1/2چائے کا چمچ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،تِل ایک کپ،چاول کا آٹا چار کھانے کے چمچ،انڈا ایک عدد، تیل تلنے کے لیے
ترکیب:پہلے بون لیس مچھلی پر مسٹرڈ پیسٹ،لہسن کا پیسٹ،پسی اجوائن،پسی لال مرچ،نمک،پسا گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب مچھلی پر چاول کا آٹا لگا کر انڈے اور تِل میں کوٹ کر لیں۔آخر میں اسے حسبِ ضرورت گرم تیل میں فرائی کر لیں،مزیدار ڈھاکا فش تیار ہے۔
ہانڈی گوشت
اجزاء:اُبلا ہوا بیف ایک کلو،دہی1-1/2پائو،خشخاش ایک کھانے کا چمچ،تِل دو کھانے کے چمچ،مونگ پھلی چار کھانے کے چمچ،ناریل دو کھانے کے چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،کڑی پتے چھ عدد،پپیتے کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،املی کا رس چار کھانے کے چمچ،پیاز دو عدد،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل1/2کپ،لال مرچ دو چائے کے چمچ
ترکیب:توے پر مونگ پھلی،خشخاش،تِل،ناریل اور زیرہ بھون کر دہی میں مکس کر لیں۔اب اس میں پپیتے کا پیسٹ،لال مرچ،نمک،ہلدی،ادرک لہسن اور بیف شامل کر دیں،پھر گرم تیل میں پیاز فرائی کر کے نکال لیں۔اس کے بعد بیف ڈال دیں۔جب وہ گل جائے تو تلی پیاز،کڑی پتے،دہی اور املی کا رس شامل کر کے سرو کریں۔
کھجور کا حلوہ
اجزاء:سوجی1/4کپ،مکھن پچاس گرام،کھجور1/2کپ،کشمش دو کھانے کے چمچ،کاجو پچاس گرام، ونیلا ایسنس1/2چائے کا چمچ،گرم دودھ ایک کپ،برائون شوگر ایک کپ،پسی الائچی1/2 چائے کا چمچ
ترکیب: پہلے سوجی کو بھون کر نکال لیں۔اب کھجور اور گرم دودھ کو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کر لیں ،پھر فرائنگ پین میں ڈال کرسوجی ملا دیں۔اس کے بعد مکھن،کاجو،پسی الائچی،کشمش،برائون شوگر اور ونیلا ایسنس ڈال کر ایک منٹ پکائیں۔اب اسے گریس کی ہوئی ٹرے میں پھیلا دیں۔جب ٹھنڈا ہو جائے تو ٹکڑے کاٹ لیں۔
خاگینہ
اجزاء:انڈے چھ عدد،پیاز ایک پائو،ٹماٹر ایک پائو،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل 1/2 کپ،ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی
ترکیب:تیل گرم کر کے چوپڈ کی ہوئی پیاز ڈالیں ۔جب وہ لائٹ برائون ہو جائے تو ٹماٹر،پسی لال مرچ،نمک،ہلدی،ادرک لہسن کا پیسٹ اور زیرہ ڈال کر بھونیں،پھر انڈے پھینٹ کر ڈالیں اور ڈھک دیں۔جب انڈے سیٹ ہو جائیں تو ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر مکس کریں۔ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
چکن منچورین
اجزاء:چکن بون لیس1/2کلو،چینی ایک چائے کا چمچ،نمک 1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،کارن فلور دو کھانے کے چمچ،تیل دو کھانے کے چمچ،تیل حسبِ ضرورت (ساس کے اجزاء)یخنی دو کپ،کٹا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ،سویاساس دو کھانے کے چمچ،کیچپ1/2کپ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،سرکہ دو کھانے کے چمچ،برائو ن شوگر ایک کھانے کا چمچ،کارن فلور حسبِ ضرورت،تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:چکن کیوبز میں چینی،نمک،کالی مرچ،کارن فلور اور تیل مکس کر کے دس منٹ رکھ دیں۔اب حسبِ ضرورت تیل گرم کر کے انہیں فرائی کر لیں۔جب وہ گولڈن برائون ہو جائیں تو نکال لیں۔ساس کے لیے تیل گرم کر کے اس میں کٹا ہوا لہسن فرائی کریں۔اب اس میں یخنی،سویا ساس،کیچپ،چلی ساس،سرکہ اور برائون شوگر ڈال دیں۔جب اس میں اُبال آنے لگے تو حسبِ ضرورت کارن فلور ڈال کر گاڑھا کریں اور چولہا بند کر دیں۔چکن منچورین تیار ہے۔
پائن ایپل پڈنگ
اجزاء:پائن ایپل ایک ٹِن،بسکٹس دو رول پیکٹ،کریم دو پیکٹ،کنڈینسڈ مِلک ایک کپ،مکھن پچاس گرام،پسی چینی1/2کپ،ونیلا ایسنس1/2چائے کا چمچ،دودھ1/2کپ،جیلی ایک پیکٹ
ترکیب:مکھن اور پسی چینی کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ا ب اس میں کریم شامل کریں۔اس کے بعد ونیلا ایسنس اور کنڈینسڈ مِلک ڈال کر مکس کریں۔جب گاڑھا ہو جائے تو اس میں آدھا ٹِن پائن ایپل ڈال دیں،پھر بسکٹس کو دودھ میں بھگو کر ٹرے میں رکھیں اوران پر پائن ایپل اور کریم کا مکسچر ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔اب پڈنگ پر باقی آدھا ٹِن پائن ایپل ڈالیں۔جیلی کو پکا کر ٹھنڈا کریں اور پڈنگ پر ڈال دیں۔مزیدار پائن ایپل پڈنگ تیار ہے۔
 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

  کیک اجزاء: مارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے چھلکے برادہ دو چائے والے چمچ،آدھی چمچ میٹھا سوڈا،دودھ ایک کپ،دو کھانے والے چمچ لیمن جوس،بیکنگ پائوڈر دو چائے کے چمچ،پستہ،بادا م اور اخروٹ ہر ایک1/4کپ،باریک چینی2-1/2کپ،انڈے چھ عدد،میدہ تین کپ،(ٹوپنگ کے لیے اجزاء)چاولوں کی طرح کٹے بادام،اخروٹ،پستہ اور چینی ہر ایک1/4کپ

مزید پڑھیں

بیسن والے آلو اجزاء:چھوٹے اُبلے اور چھلے آلو ایک کلو،تیل3/4کپ،چوپڈ ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ،املی کا گودا 1/2کپ،،پسا گڑ دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کٹا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،بیسن دو کھانے کے چمچ (تڑکے کے لیے)کڑی پتے25عدد،رائی ایک چائے کا چمچ،کلونجی1/2چائے کا چمچ ترکیب:بائول میں آدھا کپ پانی لے کر پسی لال مرچ،کٹا دھنیا،کٹا زیرہ،نمک اور پسی ہلدی ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں،پھر تیل گرم کر کے تڑکا کے تمام اجزاء آلوئوں کے ساتھ دس منٹ فرائی کر لیں۔اب اس میں بیسن ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔اس کے بعد تمام مصالحے پانی کے ساتھ ڈال کر فرائی کر لیں۔اب املی کا گودا اور پسا گڑ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔  

مزید پڑھیں

 میٹھے دہی بڑے اجزاء: میدہ ایک پیالی،دہی ڈیڑھ پیالی،زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ،چینی ایک پیالی،پانی آدھی پیالی،آئل تلنے کے لیے ،کھٹا دہی حسبِ ضرورت    

مزید پڑھیں