☰  
× صفحۂ اول (current) فیشن(طیبہ بخاری ) متفرق(خالد نجیب خان) دین و دنیا(مولانا محمد الیاس گھمن) روحانی مسائل(مولانا محمد یونس پالن پوری) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) صحت(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) خصوصی رپورٹ(ایم آر ملک) سپیشل رپورٹ(عبدالحفیظ ظفر) کچن کی دنیا خواتین(نجف زہرا تقوی)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

03-22-2020

پائن ایپل سموتھی
اجزاء: پائن ایپل ایک کپ،دودھ 1/2 لیٹر،چینی چار کھانے کے چمچ،دہی ایک کپ، برف حسبِ ضرورت،کالا نمک چُٹکی بھر،پودینہ گارنشنگ کے لیے
ترکیب: بلینڈر میں پائن ایپل،دودھ، چینی، دہی،برف اور کالا نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔آخر میں پودینے سے گارنش کر لیں۔
 

 

 چنیوٹی ران

اجزاء: مٹن کی ران ثابت ایک عدد،پپیتے کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،لیموں کا رس1/2 کپ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،دہی ایک پائو،ٹماٹر ایک پائو،ہری مرچ دس عدد،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،کُٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،لال مر چ دو چائے کے چمچ،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،چلی ساس1/2کپ،اُبلے آلو حسبِ ضرورت، اُبلے انڈے حسبِ ضرورت،مکھن سو گرام
ترکیب: مٹن کی ثابت ران پر گہرے کٹ لگائیں، پھر بائول میں دہی،پپیتے کا پیسٹ،لیموں کا رس،ادرک لہسن،کالی مرچ،نمک،گرم مصالحہ،لال مرچ،سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر رات بھر چھوڑ دیں۔اب اسے پتیلی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔جب گل جائے تو ٹرے میں نکال کر مکھن لگا دیں،پھر ٹماٹر،ہری مرچ،ہرا دھنیا،اُبلے آلو اور انڈے رکھ کر دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں آدھے گھنٹے کے لیے بیک کریں۔
میٹ بالز
اجزاء: میٹ بالز چکن ایک پیکٹ، (ڈِپ کے لیے)دہی1/2کلو،چوپڈ لہسن ایک کھانے کا چمچ،چوپڈ ہری مرچ دو عدد،کٹے پودینے کے پتے دو کھانے کے چمچ،بھنے تِل دو کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ
ترکیب: پین میں تیل گرم کر کے میٹ بالز کو پانچ سے چھ منٹ فرائی کریں،پھر ایک کپ پانی شامل کر کے ڈھکیں اور دھیمی آنچ پر پکا لیں۔اس کے بعد ڈھکن ہٹا کر پانی خشک کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔اب ایک بائول میں ڈِپ کرنے کے تمام اجزاء شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور میٹ بالز کے ساتھ سرو کریں۔
کریمی سٹک بوٹی
اجزاء: چکن بو ن لیس بوٹی1/2کلو،دہی1/2کپ،کریم1/2کپ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،پسی ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پپیتا ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،مکھن پچاس گرام،شاشلک سٹکس حسبِ ضرورت
ترکیب: چکن پر دہی،کریم،کُٹی لال مرچ،کُٹی کالی مرچ،پسی ہری مرچ،نمک،پپیتا اور لیموں کا رس لگا کر بیس منٹ چھوڑ دیں۔اب چکن کی بوٹیوں کو شاشلک سٹکس میں لگا کر فریز کر لیں۔آخر میں فرائنگ پین میں مکھن گرم کر کے چکن بوٹی کو دھیمی آنچ پر دونوں طرف سے دس منٹ فرائی کر لیں۔
کڑاہی گوشت
اجزاء: بکرے کا گوشت1/2کلو،ٹماٹر1/2کلو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،گرم مصالحہ 1/2چائے کا چمچ،گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،ہرا دھنیا ایک گٹھی،ادرک ایک ٹکڑا،گھی دو سو گرام،ہری مرچ چھ عدد
ترکیب: کڑاہی میں بکرے کا گوشت ،ٹماٹر،ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر ڈھکیں اور تیس منٹ پکنے دیں۔اب اس میں کُٹی کالی مرچ،ہری مرچ،کُٹی لال مرچ،گرم مصالحہ اور گھی ڈال کر مکس کر لیں۔آخر میں ادرک اور ہرا دھنیا ڈال کر گارنش کریں۔
ثابت مُرغ 
اجزاء: ثابت مُرغ ایک عدد،پسی پیاز ایک کپ،فرائی پیاز ایک کپ،پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ،پسی جائفل1/2چائے کا چمچ،پسی جاوتری1/2چائے کا چمچ،نمک 1/2چائے کا چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،دہی ایک پائو،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،گھی1/2کپ،اُبلے انڈے گارنش کے لیے،کیوڑا چند قطرے،لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
ترکیب: پہلے ثابت مُرغ پر لال مرچ،ہلدی،پسا دھنیا،ادرک لہسن اور نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب گھی گرم کر کے اس میں پسی پیاز ڈال دیں۔جب پیاز کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں مرغ شامل کر کے دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ ڈھک کر پکنے دیں۔اس کے بعد دہی میں پسی جائفل،پسی جاوتری،پسی الائچی،فرائی پیاز،چند قطرے کیوڑا اور پسا گرم مصالحہ شامل کر کے مکس کر لیں،پھر اسے مرغ میں ڈال کر بیس منٹ پکنے دیں۔جب تیل اوپر آ جائے تو چولہا بند کر دیں اوراُبلے انڈوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔
بیف پُلائو
اجزاء: گائے کا گوشت1/2 کلو، چاول 1/2 کلو، دہی ایک پائو،پیاز دو عدد،ہری مرچ دس عدد،ہرا دھنیا ایک گٹھی،پودینہ ایک گٹھی،ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ،لونگ چھ عدد،چھوٹی الائچی چار عدد،بڑی الائچی چار عدد، نمک 1-1/2 چائے کا چمچ،ادرک ایک ٹکڑا،لہسن چھ جوئے،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،تیل یا گھی ایک پائو
ترکیب: گائے کے گوشت میں چار گلا س پانی ڈال دیں۔ اب ایک ململ کے کپڑے میں ثابت گرم مصالحہ،ادرک اور لہسن ڈال کر پوٹلی بنائیں اور گوشت میں ڈال کر پکنے دیں۔جب دو گلاس پانی رہ جائے تو دہی اور نمک پھینٹ کر شامل کریں اور مزید دس منٹ پکا لیں۔اس کے بعد گوشت چھان کر یخنی الگ کر دیں۔اب دوسرے پتیلے میں تیل یا گھی گرم کر کے پیاز برائون کر لیں،پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور گوشت ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد بھیگے چاول اور یخنی شامل کر دیں۔جب چاول دم پر آ جائیں تو ان پر ہرا دھنیا،پودینہ،ہری مرچ اور کُٹا ہوا کالا زیرہ چھڑک دیں۔
 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

 اٹالین پلائو   اجزاء: چاول ایک کلو،مٹر کے دانے دو پیالی،گھی یا کارن آئل آٹھ سے دس چمچ،انڈے چارعدد،نمک حسب ذائقہ، گاجر چار عدد،ہری پیاز تین عدد،سویا ساس دو درمیانے چمچ،اجینو موتو دو چھوٹے چمچ    

مزید پڑھیں