☰  
× صفحۂ اول (current) فیشن(طیبہ بخاری ) خصوصی رپورٹ(ڈاکٹر مختار احمد عزمی) متفرق( حامد اشرف) غور و طلب(خالد نجیب خان) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) دین و دنیا(ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی) متفرق(حکیم نیازاحمد ڈیال) کلچر(ایم آر ملک) خصوصی رپورٹ(عابد حسین) افسانہ(وقار احمد ملک) دین و دنیا(مفتی محمد وقاص رفیع) کچن کی دنیا دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) کھیل(منصور علی بیگ) متفرق(ڈاکٹرمحمد رمضان عاصی) خواتین(نجف زہرا تقوی)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

04-19-2020

لیمن چکن پزا
اجزاء: پزا کی ڈو1/2کلو،چکن بون لیس1/2کلو، انڈا ایک عدد،پیا ز دو عدد، ہری مرچ چار عدد، چیڈر چیز ایک کپ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،(لیمن مایو کے اجزاء) شملہ مرچ دو عدد، مایونیز ایک کپ، ہری مرچوں کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس دو چائے کے چمچ،اوریگا نو 1/2 چائے کا چمچ،کالی مرچ1/4چائے کا چمچ،کریم دو کھانے کے چمچ،ٹماٹر حسب ضرورت
ترکیب: پہلے1/2کلو چکن بون لیس میں ایک چائے کا چمچ کالی مرچ،1/2چائے کا چمچ نمک،ایک کھانے کا چمچ مسٹرڈ پائوڈر،ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ اور چار عدد باریک کٹی ہری مرچ لگا کر رکھ دیں۔اب اسے پین میں ہلکی آنچ پر پکا لیں۔جب چکن گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔لیمن مایو بنانے کے لیے پیالے میں ایک کپ مایونیز ،ایک چائے کا چمچ ہری مرچوں کا پیسٹ،دو چائے کے چمچ لیموں کا رس،1/2چائے کا چمچ اوریگا نو، 1/4چائے کا چمچ کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اب 1/2کلو پزا کی ڈو بیل لیں اور ایک عدد انڈے کو پھینٹ کر اس پر لگائیں،پھر اس پر مایو گارلک ساس لگا لیں۔اس کے بعد چکن ڈال دیں اور اس پر دو عدد شملہ مرچ اور دو عدد پیاز ڈالیں اور ایک کپ چیڈر چیز ڈال کر180پر بیک کریں۔
 

 

پنیری چکن
اجزاء: چکن بون لیس ایک کلو، کریم1/2کپ،پیاز دو عدد، ٹماٹر چار عدد، ہری مرچ آٹھ عدد،دہی ایک کپ، مکھن50گرام،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،دھنیا دو چائے کے چمچ، زیرہ دو کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لال مرچ ایک چائے کاچمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پنیرایک کپ،تیل1/2کپ،ہرا دھنیا(باریک کٹا)1/2گٹھی
ترکیب: چکن پر کریم،دہی،ادرک لہسن،دھنیا،زیرہ،نمک،لال مرچ،ہلدی اور گرم مصالحہ لگا کر رکھ دیں۔اب ٹماٹر کو پیس لیں،پھر مٹی کی ہانڈی میں تیل گرم کر کے ہری مرچیں فرائی کریں۔اس کے بعد ان میں پنیر ڈال کر فرائی کریں۔جب وہ گولڈن برائون ہو جائے تو پسی پیاز اور ٹماٹر ڈال دیں۔آخر میں چکن ڈال کر ڈھک دیں۔جب وہ گل جائے تو تیز آنچ پر بھون لیں،اب ہرا دھنیا چھڑک کر چولہا بند کر دیں اور ڈش میں نکال کر پیش کریں۔
فریش کوکمبر سیلیڈ
اجزاء: کھیرے چار عدد،پیاز ایک عدد،لیموں کا رس ایک عدد،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،نمک1/2 چائے کا چمچ،کٹی مرچ 1/2چائے کا چمچ،ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ،کٹی ہری پیاز ایک عدد
ترکیب: سبزیوں کا باریک کاٹ لیں۔اب ایک پیالے میں لیموں کا رس،کالی مرچ،نمک اور کٹی مرچ مکس کر لیں،پھر اسے سبزیوں پر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پیش کریں۔
کرسپی ایگ رائس
اجزاء: چاول1/2کلو، گاجر ایک پائو،ہری پیاز ایک پائو،تازہ لال مرچ چار عدد،ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ،یخنی دو کپ،شملہ مرچ دو عدد،مشروم ایک کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سویا ساس چار کھانے کے چمچ،انڈے تین عدد،تیل تین کھانے کے چمچ
ترکیب: پہلے1/2کلو چاولوں کو آدھے گھنٹے کے لیے بھگوئیں،پھر چھان کر ان میں دو کپ یخنی شامل کر کے پکنے دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں،پھر تیل گرم کر کے اس میں ایک پائو گاجر،ایک پائو ہری پیاز،چار عدد تازہ لال مرچ،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،دو عدد شملہ مرچ، ایک کپ مشروم،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ نمک اور چار کھانے کے چمچ سویا ساس ڈال کر دو منٹ کے لیے پکائیں،پھر اسے چاولوں میں ڈال کر مکس کریں اور ڈش میں نکال لیں۔اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں ایک عدد انڈا ڈال دیں۔جب وہ کرسپی ہو جائے تو چاولوں پر ڈالیں۔اسی طرح باقی دو عدد انڈے بھی فرائی کر کے ڈالیں۔
بیف کھڑا مصالحہ
اجزاء: گوشت ایک کلو، ثابت گول لال مرچ دو عدد،سونف ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پیاز ایک پائو،لہسن دو جوئے،ادرک ایک ٹکڑا، ہری مرچ چھ عدد، ہرا دھنیا 1/2گٹھی
ترکیب : پہلے مٹی کی ہانڈی میں گوشت،پیاز اور دو گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب ایک پین میں ثابت گول لال مرچ،زیرہ،سونف،ثابت دھنیا اور کالی مرچ ڈال کر بھون لیں۔جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں تیل،دہی،بھنا مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔آخر میں پسا گرم مصالحہ ،ادرک،اور ہری مرچ ڈال کر چولہا بند کریں۔بیف کھڑا مصالحہ تیار ہے۔
زیرہ بسکٹ
اجزاء:میدہ دو کپ،انڈا ایک عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ، مکھن100 گرام ، پسی چینی چار کھانے کے چمچ،بیکنگ پائوڈر1/4چائے کا چمچ،ٹھنڈا دودھ حسب ضرورت
ترکیب:چینی اور مکھن کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں۔اب اس میں انڈا ڈالیں ،پھر میدہ،نمک اور بیکنگ پائوڈر کو چھان لیں۔اب اسے تھوڑا تھوڑا کر کے مکھن والے مکسچر میں فولڈ کریں،ساتھ ہی زیرہ بھی شامل کریں۔اس کے بعد دودھ سے سخت آٹا گوندھ کر آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اس کے بعد کٹر سے کاٹ لیں۔آخر میں ٹرے کو گریس کر کے بسکٹ رکھیں اور اوون میں 180ڈگری پر پندرہ منٹ بیک کریں،مزیدار زیرہ بسکٹ تیار ہیں۔
ایرانی کٹلس
اجزاء: اُبلے آلو1/2کلو، قیمہ1/2کلو،تلی پیاز ایک کپ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ہری مرچیں چار عدد، ہری پیاز چھ عدد، چوپڈ لہسن ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،سویا یا پارسلے1/2گٹھی، زعفران ایک چٹکی،انڈا ایک عدد،تیل حسب ضرورت
ترکیب: پہلے قیمے میں تلی پیاز،چو پڈ لہسن،نمک اور پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گلا لیں۔اب اسے ایک برتن میں نکالیں اور اس میں اُبلے آلوئوں کو میش کریں،پھر اس میں کالی مرچ،ہری پیاز،ہری مرچیں،سویا پارسلے،زیتون کا تیل اور زعفران ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اس کے بعد انڈے سے کوٹ کر کے گرم تیل میں فرائی کریں،ایرانی کٹلس تیار ہیں۔
 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بیسن والے آلو اجزاء:چھوٹے اُبلے اور چھلے آلو ایک کلو،تیل3/4کپ،چوپڈ ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ،املی کا گودا 1/2کپ،،پسا گڑ دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کٹا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،بیسن دو کھانے کے چمچ (تڑکے کے لیے)کڑی پتے25عدد،رائی ایک چائے کا چمچ،کلونجی1/2چائے کا چمچ ترکیب:بائول میں آدھا کپ پانی لے کر پسی لال مرچ،کٹا دھنیا،کٹا زیرہ،نمک اور پسی ہلدی ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں،پھر تیل گرم کر کے تڑکا کے تمام اجزاء آلوئوں کے ساتھ دس منٹ فرائی کر لیں۔اب اس میں بیسن ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔اس کے بعد تمام مصالحے پانی کے ساتھ ڈال کر فرائی کر لیں۔اب املی کا گودا اور پسا گڑ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔  

مزید پڑھیں

 میٹھے دہی بڑے اجزاء: میدہ ایک پیالی،دہی ڈیڑھ پیالی،زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ،چینی ایک پیالی،پانی آدھی پیالی،آئل تلنے کے لیے ،کھٹا دہی حسبِ ضرورت    

مزید پڑھیں

 بھنی کلیجی کا سالن اجزاء: بیف کلیجی1/2کلو،دہی ایک پائو،پیاز دو عدد،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،ہری مرچ چار عدد،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،پسی اجوائن ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل1/2کپ    

مزید پڑھیں