☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا( مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) دنیا اسپیشل( سید ظفر ہاشمی/ اسلام آباد ) متفرق(احمد صمد خان ) سپیشل رپورٹ(ایم آر ملک) رپورٹ(ایم ابراہیم خان ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() کھیل(طیب رضا عابدی ) خصوصی رپورٹ(محمد ندیم بھٹی) صحت(حکیم قاضی ایم اے خالد) غور و طلب(امتیازعلی شاکر) شوبز(مرزا افتخاربیگ) خواتین(نجف زہرا تقوی) دنیا کی رائے(ظہور خان بزدار)

تحریر :

04-26-2020

ہنی مسٹرڈ گرلڈ چکن
اجزاء: مکھن دو کھانے کے چمچ،شہد1/4کپ،مسٹرڈ پیسٹ1/4کپ،زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس دو چائے کے چمچ،نمک حسب ِذائقہ،پسی کالی مرچ حسب ِذائقہ، چکن بریسٹ چار عدد،تازہ پارسلی حسبِ ضرورت
ترکیب: پین میں مکھن گرم کر کے شہد،مسٹرڈ پیسٹ،زیتون کا تیل،لیموں کا رس،نمک اور کالی مرچ ملائیں۔مسٹرڈ والا آدھا آمیزہ الگ پیالے میں نکا ل لیں۔اسٹیک ہیمر کی مدد سے چکن بریسٹ فلے کوٹ کر نمک اور کالی مرچ لگائیں۔گرم پین گریس کر کے چکن دونوں طرف سے پکائیں،پھر تیار مسٹرڈ چکن کے دونوں طرف لگا کر اچھی طرح پکالیں۔اب بقیہ مسٹرڈ تیار چکن کے دونوں طرف لگا کر چند منٹ کے لیے پلیٹ میں رکھیں۔ہنی مسٹرڈ گرلڈ چکن سرو کرنے سے پہلے کٹی تازہ پارسلی سے گارنش کریں۔
 

 

مکس سبزی
اجزاء: گاجر دو عدد،آلو دو عدد،مٹر1/2کپ،قصوری میتھی1/4چائے کا چمچ،پیاز(درمیانی) دو عدد،ٹماٹر(درمیانے)تین عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچ دو سے تین عدد،تیل دو کھانے کے چمچ،لمبی اور باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/4چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،یخنی ایک کپ
ترکیب: مٹر دھو کر اُبال لیں۔پین میں تیل گرم کر کے پیاز تلیں،پھر ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر پکائیں۔اب پسی لال مرچ،کُٹی لال مرچ،ہلدی ،حسبِ ذائقہ نمک،گاجر،آلو، مٹر،پیاز،لمبی اور باریک کٹی ادرک شامل کر کے پانچ منٹ پکائیں۔ہری مرچ اور قصوری میتھی دال کر ڈھانپیں اور سبزیاں گل جانے تک پکائیں۔
مصالحہ بھنڈی
اجزاء: بھنڈی ایک کلو،کٹی پیاز دو عدد،ٹماٹر دو سے تین عدد،یخنی دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ 1-1/2چائے کا چمچ،ہلدی 1/4چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ تین سے چار عدد، تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب: بھنڈیاں دھوئیں اور خشک کر کے کاٹ لیں۔پین میں تیل گرم کر کے بھنڈیاں تلیں۔جب بھنڈیوں کا رنگ تبدیل ہو جائے تو تیل سے نکال لیں۔اب دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے پیاز نرم کریں،پھر ٹماٹر ،حسبِ ذائقہ نمک،یخنی،پسی لال مرچ،ہلدی،زیرہ اور ہری مرچ شامل کر کے مزید دو منٹ پکائیں۔اب بھنی ہوئی بھنڈی ڈال کر ڈھانپیں ۔یہ اچھی طرح پک جائے تو گرم گرم کھانے کے لیے پیش کریں۔
چکن پکوڑا
اجزاء:باریک کٹی چکن250گرام،پھینٹے ہوئے انڈے تین عدد،بیسن چار کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی ہری مرچ دو عدد،ہلدی1/4چائے کا چمچ ،بیکنگ پائوڈر1/2چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،چاٹ مصالحہ1/2چائے کاچمچ،باریک کٹی ہری پیاز 1/2کپ
ترکیب: ایک پیالے میں چار کھانے کے چمچ بیسن،1/2چائے کا چمچ بیکنگ پائوڈر،ایک چائے کا چمچ پسی لا ل مرچ،1/4چائے کا چمچ ہلدی،ایک چائے کا چمچ نمک،1/4کپ پانی،250گرام باریک کٹی چکن،دو عدد کٹی ہری مرچ اور دو کھانے کے چمچ کٹا ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں اور تیس منٹ کے لیے الگ رکھ دیں۔اب پین میں تیل گرم کر لیں،پھر تیار بیٹر کے پکوڑے بنائیں اور گرم تیل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔افطاری میں کھانے کے لیے چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
بریڈ رول
اجزاء: ڈبل روٹی کے سلائس آٹھ عدد،نمک حسبِ ذائقہ،لال مرچ پائوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ،ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی دو عدد،قیمہ باریک پسا ہوا آدھا کلو،آئل حسبِ ضرورت،انڈے دو عدد،ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ترکیب: سب سے پہلے قیمے میں نمک،لہسن ادرک،لال مرچ پائوڈر اور ہری مرچیں ڈال کر تیل میں بھو ن لیں۔ڈبل روٹی کے کنارے الگ کر لیں۔ایک برتن میں دو کپ پانی ڈال کر اس میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں اور ڈبل روٹی کے ایک ایک سلائس کو اس میں ڈبو کر نکال لیں اور ہتھیلیوں میں دبا کر نچوڑ لیں۔اس طرح سے ڈبل روٹی ہلکی نمکین ہو جائے گی۔اب ڈبل روٹی کو ہتھیلی پر رکھ کر اس میں قیمے کا آمیزہ چمچ بھر کر رکھیں اور اس کا رو ل سا بنا لیں۔تیل گرم کریں اور رول کو انڈے میں ڈپ کر کے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔مزیدار بریڈ رول تیار ہیں،افطاری میں کھانے کے لیے پیش کریں۔
 پھُلکی رائتہ
اجزاء:دہی1/2کلو،پیاز ایک عدد،ٹماٹر ایک عدد،اُبلا آلو ایک عدد،باریک کٹی ہری مرچ دو عدد،کھانے کا سوڈا ایک چٹکی،پھلکی کے لیے بیسن 1/2کپ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک1/4چائے کا چمچ،زیرہ 1/2چائے کا چمچ،پسی لال مرچ1/2 چائے کا چمچ،بھنا زیرہ دو چائے کے چمچ،پودینے کی پتیاں دو کھانے کے چمچ،تیل تلنے کے لیے
ترکیب:پہلے1/2کپ بیسن میں1/4چائے کا چمچ نمک،1/2 چائے کا چمچ زیرہ،1/2چائے کا چمچ پسی لال مرچ اور ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ڈال کر تھوڑا پانی شامل کر کے گھول لیں،پھر تلنے کے لیے تیل گر م کر کے اس میں چھوٹی چھوٹی پھلکیاں بنا لیں۔اب1/2کلو دہی میں ایک کپ پانی شامل کر کے پھینٹ لیں۔اس کے بعد ایک عدد پیاز،ایک عدد ٹماٹر او ر ایک عدد اُبلا آلو باریک کاٹ لیں،پھر دہی میں پھلکیاں،حسبِ ذائقہ نمک،دو چائے کے چمچ بھنا زیرہ،دو عدد باریک کٹی ہری مرچ اور باریک کٹے آلو،پیاز اور ٹماٹر ڈال کر ڈش میں نکال لیں۔آخر میں اسے دو کھانے کے چمچ پودینے کی پتیوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔
ٹھنڈائی فیرنی
اجزاء: دودھ ایک لیٹر،بادام ایک کپ،پستے ایک کپ،کاجو ایک کپ،تربوز کے بیج ایک کپ،ہری الائچی ایک کھانے کا چمچ،سونف ایک کھانے کا چمچ،کلونجی ایک کھانے کا چمچ،عرق گلاب ایک کھانے کا چمچ، کیوڑا ایک کھانے کا چمچ،بھیگے ہوئے چاول100گرام،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،زعفران ایک چائے کا چمچ، چینی250گرام
ترکیب: دودھ کو پین میں نکال کر اُبال لیں،پھر اس میں بادام،پستے،کاجو،تربوز کے بیج،ہری الائچی، سونف، کلونجی،عرق گلاب،کیوڑا،بھیگے ہوئے چاول اور کالی مرچ دودھ میں مکس کریں۔اب اس میں زعفران اور چینی ملا کر دم پر رکھیں،پھر پیالے میں نکال کر ٹھنڈا یا گرم سرو کریں۔
 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بیسن والے آلو اجزاء:چھوٹے اُبلے اور چھلے آلو ایک کلو،تیل3/4کپ،چوپڈ ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ،املی کا گودا 1/2کپ،،پسا گڑ دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کٹا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،بیسن دو کھانے کے چمچ (تڑکے کے لیے)کڑی پتے25عدد،رائی ایک چائے کا چمچ،کلونجی1/2چائے کا چمچ ترکیب:بائول میں آدھا کپ پانی لے کر پسی لال مرچ،کٹا دھنیا،کٹا زیرہ،نمک اور پسی ہلدی ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں،پھر تیل گرم کر کے تڑکا کے تمام اجزاء آلوئوں کے ساتھ دس منٹ فرائی کر لیں۔اب اس میں بیسن ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔اس کے بعد تمام مصالحے پانی کے ساتھ ڈال کر فرائی کر لیں۔اب املی کا گودا اور پسا گڑ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔  

مزید پڑھیں

 میٹھے دہی بڑے اجزاء: میدہ ایک پیالی،دہی ڈیڑھ پیالی،زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ،چینی ایک پیالی،پانی آدھی پیالی،آئل تلنے کے لیے ،کھٹا دہی حسبِ ضرورت    

مزید پڑھیں

 بھنی کلیجی کا سالن اجزاء: بیف کلیجی1/2کلو،دہی ایک پائو،پیاز دو عدد،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،ہری مرچ چار عدد،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،پسی اجوائن ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل1/2کپ    

مزید پڑھیں