☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(ڈاکٹر اسرار احمد) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) غور و طلب(محمد سمیع گوہر) رپورٹ(ڈاکٹر محمد نوید ازہر) متفرق(ڈاکٹر تصدق حسین ایڈووکیٹ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا دلچسپ رپورٹ(خالد نجیب خان) زراعت(صابر بخاری) سپیشل رپورٹ( سید ظفر ہاشمی/ اسلام آباد ) کھیل(منصور علی بیگ) طب(حکیم نیازاحمد ڈیال) تعلیم(عرفان طالب) صحت(نغمہ اقتدار) سیاحت(وقار احمد ملک)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

05-03-2020

 بھنی کلیجی کا سالن

اجزاء: بیف کلیجی1/2کلو،دہی ایک پائو،پیاز دو عدد،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،ہری مرچ چار عدد،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،پسی اجوائن ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل1/2کپ
 

 

ترکیب: بیف کلیجی پر پسی اجوائن،لہسن،لیموں کا رس اور کُٹی لال مرچ لگا کر آدھا گھنٹہ چھوڑدیں۔اب اسے چھلنی میں رکھیں،تا کہ پانی نکل جائے۔اس کے بعد تیل گرم کر کے پیاز گولڈن برائون کریں،پھر بلینڈر میں دہی،پیاز،پسی لال مرچ،ہلدی،ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک اور قصوری میتھی ڈال کر پیس لیں۔اب اسے بچے ہوئے تیل میں ڈالیں اور مصالحہ بھون لیں۔تیل اوپر آ جائے تو اس میں کلیجی شامل کر کے بھونیں۔آخر میں آنچ دھیمی کر کے ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں۔
انناس کی لسی
اجزاء: پائن ایپل ایک کپ،دودھ1/2لیٹر،چینی چار کھانے کے چمچ،دہی ایک کپ،برف حسبِ ضرورت،کالا نمک چٹکی بھر،پودینہ گارنشنگ کے لیے
ترکیب: بلینڈر میں پائن ایپل ،دودھ،چینی،دہی ،برف اور کالا نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔آخر میں پودینے سے گارنش کر کے افطاری یا سحری میں پینے کے لیے پیش کریں۔
چکن کباب رول
اجزاء: چکن سیخ کباب ایک پیکٹ،چپاتیاں چار عدد،پیاز کے رنگز حسبِ ضرورت،چٹنی حسبِ ضرورت،تیل حسبِ ضرورت،مایونیز حسبِ ضرورت
ترکیب: چیکن سیخ کباب کو تیل میں فرائی کر لیں، اس کے بعد چپاتیوں پر کباب رکھ کر پیاز کے رنگز، چٹنی اور مایونیز ڈالیں اور رول کر کے افطاری میں نوش کریں۔
چیز پراٹھا
اجزاء: پرا ٹھے ایک پیکٹ،چیز ایک کپ،ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،اوریگانو ایک چائے کا چمچ،چوپڈ لہسن ایک کھانے کا چمچ،تُلسی ایک کھانے کا چمچ،گھی فرائی کیلیے
ترکیب: پراٹھوں کو گھی میں فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں،پھر تمام اجزاء کو مکس کر کے پراٹھے پر لگائیں اورسحری میں نوش کریں۔
سپائسی چکن مصالحہ
اجزاء: چکن بون لیس1/2کلو،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،چیز ایک کپ،لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،ٹومیٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ،مکھن دو کھانے کے چمچ،مایونیز چار کھانے کے چمچ،ہری مرچیں دو عدد،تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب: چکن کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،لال مرچ،نمک،لیموں کا رس،تیل،گرم مصالحہ اور ہری مرچیں ملا کر بیس منٹ چھوڑ دیں،پھر ان پر مایونیز،چیز،ٹومیٹو کیچپ،مکھن اور ہرا دھنیا ڈال کر180ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ بیک کر لیں۔
آئس کریم کھیر
اجزاء: دودھ1-1/2لیٹر،مکس خشک میوے فرائی1/2کپ،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ، چینی 1-1/2کپ،کھویا ایک پائو،پسے چاول ایک کپ،چاندی کے ورق چار عدد،ہرا رنگ ایک چٹکی، آئس کریم حسبِ ضرورت
ترکیب: پہلے دودھ میں پسے چاول ڈال کر دھیمی آنچ پر پکا لیں۔جب وہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں پسی الائچی،چینی اور ہرا رنگ شامل کر کے پکائیں۔چینی کا پانی خشک ہو جائے تو اسے ڈش میں نکال کر اوپر کھویا ڈالیں اور اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں،پھر اس میں آئس کریم اورمیوے شامل کر دیں۔آخر میں چاندی کے ورق سے سجا کر افطاری میں نوش کریں۔
بیف کباب
اجزاء: گائے کا قیمہ ایک پائو،چکن کا قیمہ ایک پائو،پیاز دو عدد،ہری مرچیں چار عدد،پسے بادام دو کھانے کے چمچ،تِل دو کھانے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،چربی1/2کپ،چاندی کے ورق حسبِ ضرورت،لہسن چھ جوئے،تیل حسبِ ضرورت
ترکیب: چوپر میں گائے کا قیمہ،چکن کا قیمہ،پیاز،ہری مرچ،لہسن ،پسے بادام پائوڈر،پسا گرم مصالحہ،پسی الائچی،نمک،تِل اور چربی ڈال کر باریک پیس لیں۔اس کے کباب بنا کر گرم تیل میں شیلو فرائی کر لیں۔آخر میں چاندی کے ورق سے سجا کرافطاری میں نوش کریں۔
 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بیسن والے آلو اجزاء:چھوٹے اُبلے اور چھلے آلو ایک کلو،تیل3/4کپ،چوپڈ ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ،املی کا گودا 1/2کپ،،پسا گڑ دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کٹا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،بیسن دو کھانے کے چمچ (تڑکے کے لیے)کڑی پتے25عدد،رائی ایک چائے کا چمچ،کلونجی1/2چائے کا چمچ ترکیب:بائول میں آدھا کپ پانی لے کر پسی لال مرچ،کٹا دھنیا،کٹا زیرہ،نمک اور پسی ہلدی ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں،پھر تیل گرم کر کے تڑکا کے تمام اجزاء آلوئوں کے ساتھ دس منٹ فرائی کر لیں۔اب اس میں بیسن ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔اس کے بعد تمام مصالحے پانی کے ساتھ ڈال کر فرائی کر لیں۔اب املی کا گودا اور پسا گڑ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔  

مزید پڑھیں

 میٹھے دہی بڑے اجزاء: میدہ ایک پیالی،دہی ڈیڑھ پیالی،زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ،چینی ایک پیالی،پانی آدھی پیالی،آئل تلنے کے لیے ،کھٹا دہی حسبِ ضرورت    

مزید پڑھیں

ہنی مسٹرڈ گرلڈ چکن اجزاء: مکھن دو کھانے کے چمچ،شہد1/4کپ،مسٹرڈ پیسٹ1/4کپ،زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس دو چائے کے چمچ،نمک حسب ِذائقہ،پسی کالی مرچ حسب ِذائقہ، چکن بریسٹ چار عدد،تازہ پارسلی حسبِ ضرورت ترکیب: پین میں مکھن گرم کر کے شہد،مسٹرڈ پیسٹ،زیتون کا تیل،لیموں کا رس،نمک اور کالی مرچ ملائیں۔مسٹرڈ والا آدھا آمیزہ الگ پیالے میں نکا ل لیں۔اسٹیک ہیمر کی مدد سے چکن بریسٹ فلے کوٹ کر نمک اور کالی مرچ لگائیں۔گرم پین گریس کر کے چکن دونوں طرف سے پکائیں،پھر تیار مسٹرڈ چکن کے دونوں طرف لگا کر اچھی طرح پکالیں۔اب بقیہ مسٹرڈ تیار چکن کے دونوں طرف لگا کر چند منٹ کے لیے پلیٹ میں رکھیں۔ہنی مسٹرڈ گرلڈ چکن سرو کرنے سے پہلے کٹی تازہ پارسلی سے گارنش کریں۔    

مزید پڑھیں