☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا( مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) رپورٹ( سید ظفر ہاشمی/ اسلام آباد ) تجزیہ(ابوصباحت(کراچی)) کچن کی دنیا() دنیا اسپیشل(خالد نجیب خان) قومی منظر(محمد سمیع گوہر) روحانی مسائل(مولانا محمد یونس پالن پوری) زراعت(شہروزنوازسرگانہ/خانیوال) کھیل(عابد حسین) متفرق(محمد سیف الرحمن(وہاڑی)) فیشن(طیبہ بخاری )
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

05-10-2020

 میٹھے دہی بڑے

اجزاء: میدہ ایک پیالی،دہی ڈیڑھ پیالی،زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ،چینی ایک پیالی،پانی آدھی پیالی،آئل تلنے کے لیے ،کھٹا دہی حسبِ ضرورت
 

 

 ترکیب: دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں میدہ اور زردے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔چار سے چھ گھنٹے کے لیے ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔اس کے بعد کڑاہی میں آئل تین سے چار منٹ گرم کریں۔میدے کو ایک مرتبہ مزید اچھی طرح پھینٹ لیں اور سالن نکالنے والے چھوٹے گول چمچ کی مدد سے چھوٹے چھوٹے پکوڑے گرم گھی میں تلنے کے لیے ڈال دیں۔اچھی طرح گولڈن برائون ہو جائیں تو نکال لیں۔پانی میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔شیرے میں بڑے ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے ڈھک دیں اور فریش کریم کے ساتھ سرو کریں۔

چائنیز سموسے
اجزاء: چکن بون لیس آدھا کلو،آلو چار عدد،انڈے پانچ عدد اُبال لیں،نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ،سموسے کی پٹیاں حسبِ ضرورت،فرائی کے لیے تیل یا گھی

ترکیب: ایک دیگچی میں آلو اور چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں،ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں او ر دودھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہدودھ خشک ہو جائے،جبکہ چکن اور آلو گل جائیں۔اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملا لیں اور انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اب یہ آمیزہ سموسہ پٹی پر رکھیں اور سموسے بنا لیں۔ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور سموسے ڈال کر گولڈ ن برائو ن ہونے تک تل لیں ۔املی یا پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ افطاری میں پیش کریں۔
 

کھٹا چکن

اجزاء: چکن چار ٹکڑے کر لیں،نمک حسبِ ذائقہ،ادرک لہسن پیسٹ ایک بڑا چمچ،ہلدی پائوڈر1/2 چمچ، لال مرچ پائوڈر حسبِ ذائقہ،کالی مرچ دو چٹکی،لیموں دو عدد کا رس نکال لیں،مایونیز ایک بڑا چمچ،چکن مصالحہ 1/2چائے کا چمچ،گرم مصالحہ پائوڈر حسبِ ذائقہ،تیل ایک بڑا چمچ

ترکیب: مرغ کو دھو کر لیموں کے رس میں نمک،لال مرچ،ادرک لہسن پیسٹ،ہلدی پائوڈر،کالی مرچ پائوڈر،چکن مصالحہ،گرم مصالحہ پائوڈر اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں،پھر اس پیسٹ کو چکن پر لگائیں۔اب چکن کو کسی بڑے برتن میں رکھیں اور اوپر سے مایونیز اور تیل ڈال کر پانچ منٹ تیز آنچ پر اور پھر دھیمی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔جب گوشت ایک طرف سے سرخ ہو جائے تو چمچ سے احتیاط کے ساتھ دوسری طرف سے پلٹا کر سرخ کر لیں۔کھٹا مرغ تیار ہے۔

کالے چنے کی چاٹ

اجزاء: کالے چنے ڈیڑھ پیالی،آلو تین عدد،دہی ایک پائو،املی کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،پیاز ایک عدد،ٹماٹر دو عدد،ہرا دھنیا تھوڑا سا،پودینہ حسبِ ضرورت،ہری مرچ چار سے پانچ عدد،نمک حسبِ ذائقہ،کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ،چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ،پسی ہوئی کھٹائی آدھا چائے کا چمچ،پاپڑی حسبِ ضرورت، آئل دو سے تین چمچ

ترکیب: چنے اور آلو اُبال لیں۔ایک پیالے میں چنے ،آلو تمام مصالحے اور املی کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں۔دہی اور پاپڑی ڈال دیں۔پین میں تیل گرم کر لیں او رپیاز ڈال کر گرم کر لیں۔اب اس میں پیاز، ٹماٹر،ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال کر مکس کرلیں اور چاٹ پر ڈال دیں۔ مزیدار کالے چنے کی چاٹ تیار ہے۔

آڑو ملک شیک

اجزاء: دس عدد آڑو چھیل کر ٹکڑے کر لیں،بادام کی گری آدھا کپ، دودھ دو گلاس،سبز الائچی چار عدد،شہد تین کھانے کے چمچ،کشمش پانچ کھانے کے چمچ،چینی پانچ کھانے کے چمچ،برف حسبِ ضرورت

ترکیب: دودھ میں سبز الائچی ڈال کر اُبال لیں اور اسے فریج میں رکھ کر اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔بادام کی گریاں 3گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھیں ا ور پھر ان کا چھلکا اُتار لیں۔بادام اور کشمش کو گرائینڈر میں ڈالیں اور اس میں دو سے تین چمچ دودھ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔جب آمیزہ یکجان ہو جائے تو اسے بلینڈنگ جگ میں ڈال دیں۔اس میں آڑو کے ٹکڑے کر کے ڈالیں،ساتھ شہد،چینی،برف اور دودھ بھی شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

میٹھے سلائس

اجزاء: دودھ دو کپ،شکر چار کھانے کے چمچ،ڈبل روٹی سلائس پانچ عدد، مکھن تیس گرام،ونیلا ایسنس چند قطرے،انڈے دو عدد،الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ،بادام ،پستہ حسبِ ضرورت

ترکیب: پہلے دودھ میں چینی ملا کر گرم کریں،پھرا س میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیںا ور ساتھ ہی ونیلا ایسنس بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ڈبل روٹی کےسلائس مکھن میں فرائی کریں اور کسی برتن میں کٹے ہوئے سلائس رکھیںا ور اوپر سے دودھ ڈالیںتا کہ سلائس ڈوب جائیں۔ اس کے اوپر بادام،پستہ اور الائچی پائوڈر چھڑک دیں۔ا ب برتن کو اوون میں یا ہلکی آنچ پر گرم کریں۔جب دودھ خشک ہو جائے تو اُتار لیں۔آپ کے میٹھے سلائس تیار ہیں،اوپر بادام،پستہ موٹا موٹا کوٹ کر ڈال دیں اور افطار میں نوش کریں۔

آلو کی پوریاں

اجزاء: آٹا دو کپ،زیرہ بھنا ہوا ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ضرورت، آئل حسبِ ضرورت،نمک حسبِ ضرورت، ترکاری کے لیے آلو 750 گرام، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کلونجی ایک چائے کا چمچ،ہلدی پائوڈر ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ تین سے چارعدد،آئل حسبِ ضرورت،نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب: سب سے پہلے آٹا گوندھ کر رکھ دیں۔اب ایک پین میں تیل گرم کر کے آلو اور تمام مصالحہ جات ڈال کر بھون لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گریوی تیار کر لیں۔آخر میں ہر ا دھنیا،ہری مرچ مکس کریں اور اُتار لیں۔اب گندھے ہوئے آٹے کی پوریاں بنا لیں اور آلو کو پوریوں کے ساتھ سرو کریں۔






 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

بیسن والے آلو اجزاء:چھوٹے اُبلے اور چھلے آلو ایک کلو،تیل3/4کپ،چوپڈ ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ،املی کا گودا 1/2کپ،،پسا گڑ دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کٹا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،بیسن دو کھانے کے چمچ (تڑکے کے لیے)کڑی پتے25عدد،رائی ایک چائے کا چمچ،کلونجی1/2چائے کا چمچ ترکیب:بائول میں آدھا کپ پانی لے کر پسی لال مرچ،کٹا دھنیا،کٹا زیرہ،نمک اور پسی ہلدی ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں،پھر تیل گرم کر کے تڑکا کے تمام اجزاء آلوئوں کے ساتھ دس منٹ فرائی کر لیں۔اب اس میں بیسن ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔اس کے بعد تمام مصالحے پانی کے ساتھ ڈال کر فرائی کر لیں۔اب املی کا گودا اور پسا گڑ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔  

مزید پڑھیں

 بھنی کلیجی کا سالن اجزاء: بیف کلیجی1/2کلو،دہی ایک پائو،پیاز دو عدد،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،ہری مرچ چار عدد،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،پسی اجوائن ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل1/2کپ    

مزید پڑھیں

ہنی مسٹرڈ گرلڈ چکن اجزاء: مکھن دو کھانے کے چمچ،شہد1/4کپ،مسٹرڈ پیسٹ1/4کپ،زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس دو چائے کے چمچ،نمک حسب ِذائقہ،پسی کالی مرچ حسب ِذائقہ، چکن بریسٹ چار عدد،تازہ پارسلی حسبِ ضرورت ترکیب: پین میں مکھن گرم کر کے شہد،مسٹرڈ پیسٹ،زیتون کا تیل،لیموں کا رس،نمک اور کالی مرچ ملائیں۔مسٹرڈ والا آدھا آمیزہ الگ پیالے میں نکا ل لیں۔اسٹیک ہیمر کی مدد سے چکن بریسٹ فلے کوٹ کر نمک اور کالی مرچ لگائیں۔گرم پین گریس کر کے چکن دونوں طرف سے پکائیں،پھر تیار مسٹرڈ چکن کے دونوں طرف لگا کر اچھی طرح پکالیں۔اب بقیہ مسٹرڈ تیار چکن کے دونوں طرف لگا کر چند منٹ کے لیے پلیٹ میں رکھیں۔ہنی مسٹرڈ گرلڈ چکن سرو کرنے سے پہلے کٹی تازہ پارسلی سے گارنش کریں۔    

مزید پڑھیں