☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا( مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) دنیا اسپیشل( سید ظفر ہاشمی/ اسلام آباد ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() صحت(حکیم محمد سعید شہید) عالمی امور(محمد سمیع گوہر) رپورٹ(سید مبشر حسین ) تاریخ(مقصود احمد چغتائی) کھیل(ڈاکٹر زاہد اعوان) افسانہ(راجندر سنگھ بیدی)
رمضان پکوان

رمضان پکوان

تحریر :

05-17-2020

بیسن والے آلو
اجزاء:چھوٹے اُبلے اور چھلے آلو ایک کلو،تیل3/4کپ،چوپڈ ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ،املی کا گودا 1/2کپ،،پسا گڑ دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کٹا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،بیسن دو کھانے کے چمچ (تڑکے کے لیے)کڑی پتے25عدد،رائی ایک چائے کا چمچ،کلونجی1/2چائے کا چمچ
ترکیب:بائول میں آدھا کپ پانی لے کر پسی لال مرچ،کٹا دھنیا،کٹا زیرہ،نمک اور پسی ہلدی ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں،پھر تیل گرم کر کے تڑکا کے تمام اجزاء آلوئوں کے ساتھ دس منٹ فرائی کر لیں۔اب اس میں بیسن ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔اس کے بعد تمام مصالحے پانی کے ساتھ ڈال کر فرائی کر لیں۔اب املی کا گودا اور پسا گڑ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔
 

  منس اینڈ بیکڈ بینز
اجزاء: میدہ8اونس،مکھن4اونس،انڈے کی زردی ایک عدد،نمک1/2چائے کا چمچ (فلنگ کے لیے)چپلی کباب250گرام،بیکنڈ بینز1/2ٹِن،مکس ہاربز ایک چائے کا چمچ،چیڈر چیز 1/2کپ
ترکیب: میدے میں نمک ڈال کر چھان لیں،پھر اس میں مکھن شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔اب انڈے کی زردی ڈال کر ٹھنڈے پانی سے گوند ھ لیں۔اس کے بعد ڈو کو رول کر کے گول کٹر سے کاٹیں اور ٹارٹ ٹرے میں رکھیں ،پھر ہلکا سا گوند ھ لیں۔اب اسے اوون میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ بیک کر لیں۔اس کے بعد فلنگ ڈال کر اوپر سے چیز شامل کر دیں۔آخر میں اسے دوبارہ دس منٹ کے لیے بیک کریں اور نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

سرپرائز کوکیز
اجزاء:کھجور25عد(بیج کی جگہ بادام ڈالیں)،مکھن پانچ اونس،چینی چار اونس،انڈے دو عدد،میدہ آٹھ اونس،بیکنگ پائوڈر ایک چائے کا چمچ،ونیلا ایسنس1/4چائے کا چمچ،خشک کھوپرا حسبِ ضرورت
ترکیب:چینی اور مکھن کو اتنا پھینٹ لیں کہ مکسچر کریمی ہو جائے،پھر اس میں انڈے ڈال کر پھینٹیں۔اب ونیلا ایسنس شامل کر کے مکس کر لیں،پھر میدہ اور بیکنگ پائوڈر چھان کر مکسچر میں ڈال دیں۔اس کے بعد چھوٹی بالز بنا کر فلیٹ کریں اور درمیان میں کھجور رکھیں،جن کے درمیان میں بادام ہو۔اب ڈو کو انڈے جیسی شکل دیں،پھرایک،ایک کر کے پھینٹے انڈے میں ڈِپ کریں۔اس کے بعد خشک کھوپرے میں رول کر کے انہیں اوون میں180ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ بیک کر لیں۔
 

اچاری قورمہ
اجزاء:مٹن1/2کلو،پسی ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک ایک چا ئے کا چمچ،سرسوں کا تیل1/4چائے کا چمچ،تیل1/4کپ،سرخ پیاز 1/2کپ،ثابت لال مرچیں چھ عدد،رائی1/2چائے کا چمچ، لونگ تین عدد،پسی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ،زیرہ1/2چائے کا چمچ، کلونجی1/2چائے کا چمچ،گڑ دو کھانے کے چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،دہی1/2کپ
ترکیب: مٹن کو پسی ہلدی،نمک اور دو کپ پانی کے ساتھ اُبالیں،پھر سرسوں کا تیل گرم کر کے آنچ درمیانی کر دیں۔اب اس میں تیل ڈال کر گرم کریں۔اس کے بعد ثابت لال مرچیں فرائی کر کے اُبلا ہوا مٹن،پسی لال مرچ،زیرہ،کلونجی،ادرک لہسن کا پیسٹ اور گڑ شامل کر کے اچھی طرح فرائی کر لیں۔اب اس میں باقی چیزیں اور لیموں کا رس ڈال کر پانچ منٹ پکائیں،پھر چولہے سے ہٹا کر پھینٹی ہوئی دہی شامل کر کے مزید پانچ منٹ پکا لیں۔
 

چاکلیٹ فج آئس کریم
اجزاء: کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن،پگھلی چاکلیٹ1/2کپ،فریش پھینٹی کریم دو کپ،ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ،چوپڈ اخروٹ1/2کپ
ترکیب: کریم کو اتنا پھینٹ لیں کہ گاڑھا ہو جائے،پھر ایک بائول میں کنڈینسڈ مِلک،پگھلی چاکلیٹ اور ونیلا ایسنس پھینٹ لیں۔اب پھینٹی کریم اور چوپڈ اخروٹ کو فولڈ کر لیں اور 9*5 انچ کے لوف پین میں ڈالیں۔آکر میں ڈھک کر رات بھر کے لیے فریز کر دیں۔

 

پنیر رولز
اجزاء: چورا کی ہوئی کوٹیج چیز8اونس،پکا چکن کا قیمہ8اونس،چوپڈ ہری پیاز1/2کپ،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،چوپڈ ہری مرچیں دو عدد،انڈے کی زردیاں دو عدد،کدو کش موزریلا چیز ایک کپ،سہ رخی رول پٹی دو درجن،میدے کا پیسٹ چپکانے کے لیے،سمبال اولیک ایک کھانے کا چمچ،وورسٹر شائر ساس ایک کھانے کا چمچ،نمک،کالی مر چ،مسٹرڈ حسبِ ضرورت،ادرک لہسن ایک کھانے کاچمچ
ترکیب: چٹ پٹا قیمہ بنانے کے لیے چکن کا قیمہ،نمک،کالی مرچ،مسٹرڈ ،وورسٹر شائر ساس،سمبال اولیک اور ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں۔اب اسے نکال کر چوپڈ ہری پیاز،ہری مرچیں،ہرا دھنیا،کوٹیج چیز،انڈے کی زردیاں اور کدو کش موزریلا چیز شامل کر کے رول پٹیوں میں بھر دیں،پھر رول کر کے میدے کے پیسٹ سے بند کریں اور تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔آخر میں گر م گرم سرو کریں۔

سراشا چکن
اجزاء:چکن بریسٹ سٹرپس دو عدد،گارلک پائوڈر ایک چائے کا چمچ،سراشا ساس تین کھانے کے چمچ،نمک 1/2چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،سرکہ دو کھانے کے چمچ (بیٹر کے لیے)انڈا ایک عدد، نمک،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،بیکنگ پائوڈر 1/2چائے کا چمچ،میدہ1/2کپ،تیل دو کھانے کے چمچ،ٹھنڈا پانی بیٹر بنانے کے لیے
ترکیب: چکن بریسٹ سٹرپس کو تمام اجزاء سے تین منٹ میری نیٹ کر لیں،پھر بیٹر بنا کر چکن کو اس میں ڈِپ کر دیں۔اب اسے گرم تیل میں پانچ منٹ پکا لیں،پھر نکال کر تیل میںدوبارہ فرائی کریں۔آخر میں سوئٹ چلی ساس سے گارنش کر دیں۔
 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

 میٹھے دہی بڑے اجزاء: میدہ ایک پیالی،دہی ڈیڑھ پیالی،زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ،چینی ایک پیالی،پانی آدھی پیالی،آئل تلنے کے لیے ،کھٹا دہی حسبِ ضرورت    

مزید پڑھیں

 بھنی کلیجی کا سالن اجزاء: بیف کلیجی1/2کلو،دہی ایک پائو،پیاز دو عدد،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،ہری مرچ چار عدد،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،پسی اجوائن ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل1/2کپ    

مزید پڑھیں

ہنی مسٹرڈ گرلڈ چکن اجزاء: مکھن دو کھانے کے چمچ،شہد1/4کپ،مسٹرڈ پیسٹ1/4کپ،زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس دو چائے کے چمچ،نمک حسب ِذائقہ،پسی کالی مرچ حسب ِذائقہ، چکن بریسٹ چار عدد،تازہ پارسلی حسبِ ضرورت ترکیب: پین میں مکھن گرم کر کے شہد،مسٹرڈ پیسٹ،زیتون کا تیل،لیموں کا رس،نمک اور کالی مرچ ملائیں۔مسٹرڈ والا آدھا آمیزہ الگ پیالے میں نکا ل لیں۔اسٹیک ہیمر کی مدد سے چکن بریسٹ فلے کوٹ کر نمک اور کالی مرچ لگائیں۔گرم پین گریس کر کے چکن دونوں طرف سے پکائیں،پھر تیار مسٹرڈ چکن کے دونوں طرف لگا کر اچھی طرح پکالیں۔اب بقیہ مسٹرڈ تیار چکن کے دونوں طرف لگا کر چند منٹ کے لیے پلیٹ میں رکھیں۔ہنی مسٹرڈ گرلڈ چکن سرو کرنے سے پہلے کٹی تازہ پارسلی سے گارنش کریں۔    

مزید پڑھیں