☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(امام النووی) انٹرویو(زاہد اعوان) متفرق(اے ڈی شاہد) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن() کھیل(منصور علی بیگ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری )
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

06-07-2020

 اٹالین پلائو

 

اجزاء: چاول ایک کلو،مٹر کے دانے دو پیالی،گھی یا کارن آئل آٹھ سے دس چمچ،انڈے چارعدد،نمک حسب ذائقہ، گاجر چار عدد،ہری پیاز تین عدد،سویا ساس دو درمیانے چمچ،اجینو موتو دو چھوٹے چمچ

 

 

 

ترکیب: گاجر کو کدو کش کر لیں اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں۔ہری پیاز کو بھی ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔مٹراور گاجر کو اس قدر ابالیں کہ نصف گل جائیں،پھر گھی یا کارن آئل خوب گرم کریں او ر اس میں پیاز اور سبزیوں کو ہلکی آنچ پر تل لیں۔اس کے بعد ان میں نمک اور اجینو موتو اور سویا ساس ملا دیں ۔ایک دیگچی میں پانی اور نمک ڈالیں اور اس میں چاول شامل کر کے ایک کنی اُبال لیں،پھر انہیں سبزیوں کے دیگچے میں اُلٹ دیں اور اچھی طرح گلانے کے لیے چار یا چھ بار چمچ ہلائیں۔اس کے بعد انڈوں میں نمک ڈال کرانہیں اچھی طرح پھینٹ لیں اور گھی یاکارن آئل میں ان کا چپٹا سا آملیٹ بنا لیں۔چھری سے اس آملیٹ کے موٹے موٹے لچھے کاٹ لیں اور انہیں چاولوں میں ملا کر دس پندرہ منٹ دم دیں۔مزیدار اٹالین سٹائل پلائو تیار ہے۔

 

چٹپٹی مکس سبزی

اجزاء: پھول گوبھی ایک پائو،مٹر1/2کپ،کُٹی لال مرچیں ایک چائے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،تازہ کٹی ہوئی چھوٹی میتھی چار گڈی،تیل1/4کپ،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،آلو تین عدد،ٹماٹر تین عدد،سبز مرچیں تین عدد،سبز دھنیا1/4گڈی
ترکیب: ایک پین میں تیل ڈال کر زیرے کو ہلکا سا فرائی کر لیں،پھرچاپڈ ٹماٹر ،کٹی ہوئی میتھی،نمک اور کٹی لال مرچیں ڈال کر دو منٹ کے لیے فرائی کریں۔اس کے بعد کٹے ہوئے آلو،گوبھی اور مٹر ڈال کر مزید دو منٹ فرائی کریں،پھر1/4کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ سبزی گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔اس کے بعد سبز دھنیا،سبز مرچیں اور کٹی ہوئی ادرک ڈال کر کھانے کے لیے پیش کریں۔

میتھی کے پراٹھے

اجزاء: تازہ میتھی ایک گڈی،ہری مرچ چار سے پانچ عدد،نمک ایک کھانے کا چمچ،پیاز ایک عدد درمیانی،آٹا تین پیالی،ہرا دھنیا ایک گڈی،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،سرخ مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ،بالائی(گھی یا مکھن بھی ڈال سکتے ہیں)تین کھانے کے چمچ،پانی حسب ضرورت،کوکنگ آئل پراٹھوں کے لیے
ترکیب: میتھی کے پتے چن کر صاف کر لیں اور اچھی طرح پانی سے دھو لیں۔ہرے دھنیے کی بھی پتیاں نرم ڈنڈیوں سمیت توڑ لیں،اور پیاز چھیل کر موٹی موٹی کاٹ لیں۔اب میتھی میں ہرا دھنیا،پیاز،ثابت دھنیا،ہری مرچ ،نمک اور مرچ ملا کر باریک پیس لیں(بلینڈرمیں یا سل پر)اور چٹنی سی بنا لیں۔اگر ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی ڈال دیں۔آٹے میں بالائی ڈال کر ہاتھوں سے ملائیں اور تھوڑا تھوڑا کر کے میتھی کی چٹنی آٹے میں ملاتے ہوئے گوندھ لیں۔حسب ضرورت آٹے یا پانی کی مقدار بڑھائی جا سکتی ہے۔آدھے گھنٹے کے لیے ڈھانپ کر رکھنے کے بعد پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں اور درمیانی آنچ پر گھی یا تیل میں پراٹھے بنا لیں اور دہی کے ساتھ پیش کریں۔

مصالحے دار چکن

اجزاء: چکن دو کلو،میدہ حسب ضرورت،آئل دو کھانے کے چمچ،نرم کیا ہوا مکھن دو کھانے کے چمچ،تیز پات دو چھوٹے پتے،چاپ کیا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ،مشروم بڑے چھ سے آٹھ عدد،مرغ کی یخنی ایک کپ،بادام چھ سے آٹھ عدد،پسی ہوئی کالی مرچیں آدھا چمچ،نمک حسب ذائقہ،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
ترکیب: مرغی کے بڑے پیس بنوائیں اور دھونے کے بعد انہیں خشک کر لیں۔کسی ڈش میں ڈال کر میدہ مرغی پر اچھی طرح کوٹ کریں اور کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر مرغی فرائی کریں۔جب سنہری ہونے لگے تو نکال کر کسی ٹرے میں رکھ دیں تا کہ نرم نہ ہو۔اب ایک علیحدہ ساس پین میں مکھن گرم کریں ۔تیز پات،لہسن اور بادام باری باری ڈال کر تلیں۔اس میں مشروم،بادام،کالی مرچیں،یخنی اور نمک ڈال کر کچھ دیر بھونیں۔اس میں کارن فلور ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں،جب گاڑھا ہونے لگے تو فرائی کیا ہوا چکن اس میں ڈال دیں اور کچھ دیر کے لیے ہلکی آنچ پر دم دیں ۔تیار ہونے پر اُتار کر اپنی پسند سے گارنش کریں،چاولوں یا نان کے ساتھ پیش کریں۔

فرائیڈ چکن

اجزاء: چکن ونگز آدھا کلو،کوکنگ آئل حسب ضرورت،لیموں کا رس تقریباً د و چمچ،مرچیں ڈیڑھ کھانے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ،لہسن اور ادرک پانی دو چائے کے چمچ،اجوائن چٹکی بھر،تل ایک چائے کا چمچ،بریڈ کرمبز ایک کپ،انڈے دو عدد
ترکیب: ونگز کو اچھی طرح دھو لیں،بعد ازاں تل،بریڈ کرمبز اور انڈے کے علاوہ تمام مصالحہ جات لگا کر تقریباً دو سے اڑھائی گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں۔اچھی طرح میری نیٹ ہو جائیں تو چولہے پر چڑھا کر کچھ دیر تک پکا لیں۔اس کے بعد اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور ایک ایک کر کے انڈے میں ڈبونے کے بعد بریڈ کرمبزلگا کر رکھتی جائیں۔آخر میں سب ونگز کے اوپر تیل چھڑک دیں اور کڑاہی میں تیل ڈال کر فرائی کر لیں۔مزیدار چکن ونگز تیار ہیں۔

مکس فروٹ آئس کریم

اجزاء: آم تین عدد،کیلے تین عدد،چیکو چار عدد،دودھ ایک کلو،ربڑی ایک کلو،پستے پچیس گرام،بادام پچیس گرام،چینی دو کپ،الائچی دو عدد کھول کر دانے نکال لیں،آم ،کیلے ،چیکو ،چینی اور الائچی کو دودھ میں ڈال کر پیس لیں
ترکیب: ان سب کا مکس شیک تیار کر لیں اور دودھ کو ہلکی آنچ پراُبال آنے تک رکھ دیں۔اُبال آنے پر ربڑی شامل کریں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔گاڑھا ہونے پر دودھ ایک سیدھے سانچے میں ڈال کر فریز کر دیں۔جم جانے پر نکالیں اور اوپر سے پستے بادام ڈال کر پیش کریں۔مزیدار آئس کریم تیار ہے۔

موکا بلینڈ ملک شیک

اجزاء: کافی پائوڈر تین کھانے کے چمچ،اُبلا پانی1/2کپ،دودھ ایک کپ،چینی دو کھانے کے چمچ،کوکو پائوڈر ایک چائے کا چمچ،پسی دار چینی 1/4چائے کا چمچ،کدو کش ڈارک چاکلیٹ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب: فوڈ پروسیسر میں کافی پائوڈر،اُبلا پانی،دودھ،چینی،کوکو پائوڈر،پسی دار چینی اور کدو کش ڈارک چاکلیٹ ڈال کر پیس لیں،پھر گلاس میں نکال کر سرو کریں۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

  کیک اجزاء: مارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے چھلکے برادہ دو چائے والے چمچ،آدھی چمچ میٹھا سوڈا،دودھ ایک کپ،دو کھانے والے چمچ لیمن جوس،بیکنگ پائوڈر دو چائے کے چمچ،پستہ،بادا م اور اخروٹ ہر ایک1/4کپ،باریک چینی2-1/2کپ،انڈے چھ عدد،میدہ تین کپ،(ٹوپنگ کے لیے اجزاء)چاولوں کی طرح کٹے بادام،اخروٹ،پستہ اور چینی ہر ایک1/4کپ

مزید پڑھیں