☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا محمد الیاس گھمن) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) غورطلب(ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن() خواتین(نجف زہرا تقوی) صحت(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) ستاروں کی چال(مرزا وحید بیگ)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

06-21-2020

 توا پلائو

اجزاء: پکے چاول دو کپ،زیرہ1/2چائے کا چمچ،باریک کٹی پیاز ایک عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی ہری مرچ ایک عدد،باریک کٹی گاجر ایک عدد، باریک کٹا ٹماٹر ایک عدد،مٹر1/3کپ،پائو بھاجی مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہلدی1/4چائے کا چمچ،پسی لال مرچ1/4چائے کا چمچ،باریک کتا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ،تیل1-1/2کھانے کا چمچ،پیاز سلائس گارنش کے لیے،لیموں کے ٹکڑے گارنش کے لیے

 ترکیب: توے پر تیل گرم کر کے زیرہ کڑ کڑائیں،پھر پیاز ڈال کر سنہرا بھون لیں۔اب ادرک لہسن کا پیسٹ،ہری مرچ اور کٹا ٹماٹر ملا کر پکائیں۔اس کے بعد اُبلی گاجر،پائو بھاجی،پسی ہلدی،پدی لال مرچ اور نمک ملائیں۔ا ب پکے ہوئے چاول ڈال کر تمام اجزاء اچھی طرح ملا دیں۔آخر میں پیا زا ور لیموں کے ٹکڑوں سے گارنش کر کے کٹے دھنیے،دہی اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
ڈیٹ سکونز
اجزاء: دودھ225ملی لیٹر،آلمنڈ ایسنس ایک چائے کا چمچ،بیج نکلی اور کٹی کھجور55 گرام، میدہ 500 گرام، بیکنگ پائوڈر ایک کھانے کا چمچ،پسی چینی85گرام،چوکور ٹکڑوں میں کٹا مکھن85گرام،انڈے دو عدد،کٹے اخروٹ55گرام
ترکیب: ایک ساس پین میں دودھ ،بیج نکلی او ر کٹی کھجور دھیمی آنچ پر گرم کریں،پھر چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا کر کے آلمنڈ ایسنس ڈالیں۔اب آمیزے میں سے کھجور نکال کر دود ھ محفوظ کر لیں۔ایک پیالے میں میدہ اور بیکنگ پائوڈر چھان کر چینی اور مکھن ڈال کر ملائیں۔آمیزہ بریڈ کرمبز کی شکل میں آ جائے گا۔الگ پیالے میں کھجور والا ٹھنڈا دودھ اور انڈے پھینٹیں۔سکونز پر لگانے کے لیے دو کھانے کے چمچ تیار آمیزہ اور کھجوریں ڈال کر ڈو تیار کریں۔اب مکھن ا ور میدے والے آمیزے میں گڑھا سا بنائیں اور انڈوں والا آمیزہ اور کھجوریں ڈال کر ڈ و تیار کر یں۔ میدہ چھڑک کر ڈو ڈیڑھ انچ موٹی بیلیں۔اب گول کٹر سے سکونز کی شکل میں کاٹیں اور تیار بیکنگ ٹرے پر رکھتے جائیں،پھر انڈے والا آمیزہ سکونز پر لگائیں اور200ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم اوون میں پندرہ منٹ یا گولڈن برائون ہونے تک بیک کریں۔
فروٹ کریم کوکٹیل
اجزاء: فروٹ کوکٹیل ایک بڑا ٹِن،ونیلا کسٹرڈ تین کھانے کے چمچ،تازہ دودھ تین کھانے کے چمچ،کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن،چھلے اور باریک کٹے اخروٹ 1/2پیالی،سٹرابیری جیلی ایک پیکٹ،گرم پانی ایک پیالی،فریش کریم دو پیکٹ،باریک کٹی چاکلیٹ ایک پیکٹ،چینی دو کھانے کے چمچ
ترکیب: ایک دیگچی مین1/2لیٹر تازہ دودھ اور دو کھانے کے چمچ چینی ملا کر پکا لیں۔ا ب تھوڑے سے دودھ میں تین کھانے کے چمچ ونیلا کسٹرڈ گھول کر دودھ میں شامل کریں۔جب دودھ گا ڑھا ہو جائے تو اُتار کر ٹھنڈا کر لیں،پھر ایک پیکٹ سٹرابیری جیلی کو ایک پیالی گرم پانی میں گھول کر جما لیں۔اس کے بعد ایک بائول میں تیار کسٹرڈ میں ایک ٹِن کنڈینسڈ ملک ملا کر ڈال دیں۔اب ایک بڑا ٹِن فروٹ کوکٹیل کھول کر سیرپ کے بغیر کسٹرڈ میں ملائیں،پھر دو پیکٹ فریش کریم اور آخر میں جیلی اور ایک پیکٹ چاکلیٹ سے سجا دیں۔اب 1/2پیالی چھلے اور باریک کٹے اخروٹ ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔مزیدار فروٹ کوکٹیل کریم تیار ہے۔

چکن کٹلٹس
اجزاء: پکی ہوئی چکن2-1/2کپ،کٹی پیاز دو عدد،کٹا لہسن چار جوئے،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ 1/4چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،مکھن ایک کھانے کا چمچ،(وائٹ ساس کے لیے اجزاء)میدہ 1/4کپ،مکھن تین کھانے کے چمچ،دودھ ایک کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چٹکی،(دیگر اجزاء)تیل ڈیپ فرائنگ کے لیے،بریڈ کرمبز کوٹنگ کے لیے،انڈا ایک عدد
ترکیب: وائٹ ساس کے لیے مکھن پگھلا کر اس میں میدہ،نمک اور کالی مرچ ڈال کر دھیمی آنچ پر سوتے کریں،پھر تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ شامل کریں اور وسک چلائیں۔ساس گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے ہٹا دیں۔فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کر کے کٹی پیاز،کٹالہسن،چکن،نمک اور کالی مرچ اچھی طرح ملائیں۔اب وائٹ ساس میں چکن اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر کم از کم گھنٹہ بھر فریج میں ٹھنڈا کر لیں،پھر ٹھنڈا آمیزہ فریج سے نکال کر کٹلٹس بنائیں۔پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر میدے اور بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں۔کٹلٹس تیار ہو جائیں تو پھر سے فریج میں ٹھنڈے کریں۔اس کے بعد گرم تیل میں کٹلٹس شیلو فرائی کر کے کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

فزی لیمنیڈ

 

اجزاء: لیموں کا رس تین عدد ،نمک ایک چٹکی،کالا نمک ایک چٹکی، چینی 1/2 کپ، چینی 1/2 کپ،آئس کیوبز1/2کپ،وائٹ سوفٹ ڈرنک ایک کپ

ترکیب: فوڈ پروسیسر میں لیموئوں کا رس،نمک،کالا نمک ،چینی،آئس کیوبز اور وائٹ سافٹ ڈرنک اچھی طرح بلینڈ کریں اور گلاس میں نکال کر فوراً سرو کریں۔

بینگن کڑاہی

اجزاء: بینگن(چھوٹے)250گرام،ٹماٹر250گرام،ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،ثابت لال مرچ دو سے تین عدد،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ،کٹا دھنیا ایک چائے کا چمچ،لمبی اور باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،سوپ سٹاک دس گرام،تیل1/4کپ،ہری مرچ دو عدد

ترکیب: بینگن کاٹیں اور دس منٹ کے لیے نمک والے پانی میں بھگو دیں۔اب تیل گرم کر کے بینگن تین سے چار منٹ نکال کر بھون لیں،پھر اُسی پین میں ادرک لہسن کا پیسٹ بھونیں۔اب کٹے ٹماٹر،ثابت لال مرچ،کُٹی لال مرچ،کٹا زیرہ اور کٹا دھنیا ملائیں،پھر سوپ سٹاک اور بھنے بینگن شامل کریں۔آخر میں ہری مرچ اور لمبی باریک کٹی ادرک ڈال کر پانچ منٹ دم دے لیں۔

شیپرڈ پائی

اجزاء: بیف500گرام،کٹی درمیانی پیاز ایک عدد،مشروم ایک کپ،کیچپ چار کھانے کے چمچ،کُٹی کالی مرچ1/8چائے کا چمچ،مٹر اور گاجر ایک کپ،دودھ2-1/2کپ،مکھن1/4کپ،اُبلے اور کچلے آلو

ترکیب: اوون کو 400ڈگری کے ٹمپریچر پر رکھیں،پھر گوشت اور پیاز کو درمیانی آنچ پر برائون ہونے تک پکائیں ۔کیچپ ،کالی مرچ ،مٹر اور گاجر کو گوشت کے مکسچر میں شامل کر کے اچھی طرح پکائیں۔اب ایک ساس پین میں دودھ کو گرم کر لیں اور پھر آنچ سے ہٹا کر دودھ کو آلو میں مکس کریں اور آلو کے مکسچر کو گوشت کے بنائے ہوئے مکسچر میں مکس کر لیں۔آخر میں پندرہ منٹ کے لیے بیک کر کے سرو کریں۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

 اٹالین پلائو   اجزاء: چاول ایک کلو،مٹر کے دانے دو پیالی،گھی یا کارن آئل آٹھ سے دس چمچ،انڈے چارعدد،نمک حسب ذائقہ، گاجر چار عدد،ہری پیاز تین عدد،سویا ساس دو درمیانے چمچ،اجینو موتو دو چھوٹے چمچ    

مزید پڑھیں

  کیک اجزاء: مارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے چھلکے برادہ دو چائے والے چمچ،آدھی چمچ میٹھا سوڈا،دودھ ایک کپ،دو کھانے والے چمچ لیمن جوس،بیکنگ پائوڈر دو چائے کے چمچ،پستہ،بادا م اور اخروٹ ہر ایک1/4کپ،باریک چینی2-1/2کپ،انڈے چھ عدد،میدہ تین کپ،(ٹوپنگ کے لیے اجزاء)چاولوں کی طرح کٹے بادام،اخروٹ،پستہ اور چینی ہر ایک1/4کپ

مزید پڑھیں