☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) خصوصی رپورٹ(انجنیئررحمیٰ فیصل) دین و دنیا(طاہر منصور فاروقی) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) رپورٹ(سید وقاص انجم جعفری) کچن خواتین فیشن(طیبہ بخاری ) تاریخ(عذرا جبین) کیرئر پلاننگ(پرفیسر ضیا ء زرناب) ادب(الیکس ہیلی ترجمہ عمران الحق چوہان) متفرق(اسد اسلم شیخ)
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

04-28-2019

ٹومیٹو کورینڈ چکن اجزاء:

چکن1/2کلو،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،پسے ٹماٹر ایک کپ،کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،اوریگانو1/2چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ،لمبی کٹی پیاز دو عدد،چوپڈ لہسن د و چائے کے چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ،ٹومیٹو پیسٹ 1-1/2کپ ترکیب:پہلے چکن پر لیموں کا رس،اوریگانو،زیتون کا تیل،ہرا دھنیا اور کالی مرچ لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب تیل گرم کر کے اس میں لہسن فرائی کر لیں۔اس کے بعد پسے ٹماٹر،نمک،ٹومیٹو پیسٹ اور پسی لال مرچ ڈال کر اسے تیز آنچ پر بھونیں۔جب اچھی طر ح بھُن جائے تو چکن شامل کر کے دس منٹ پکائیں اور پیاز ڈال کر پانچ منٹ بعد چولہا بند کر دیں۔

چکن وِنگز اجزاء:

چکن وِنگز1/2کلو،کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،اوریگانو1/2چائے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،باربی کیو ساس دو کھانے کے چمچ،ہری پیاز چار کھانے کے چمچ،اُبلے چاول ایک کپ،تیل چار کھانے کے چمچ،کُٹا لہسن ایک چائے کا چمچ ترکیب: تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور چکن ونگز ڈال کر ڈھک دیں۔جب وہ گل جائیں تو ان میں باقی تمام اجزاء ڈال کو بھونیں۔اب انہیں ڈش میں نکال کر اوپر ہری پیازڈالیںا ور اُبلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

کالے چنوں کا پُلائو اجزاء:

چاول1/2کلو،اُبلے کالے چنے دو کپ،ٹماٹر ایک پائو،ہلدی1/2چائے کا چمچ،پیاز ایک عدد، اُبلے انڈے چھ عدد،تیز پتے دو عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک دو چائے کے چمچ،ثابت گول مرچ چھ عدد،ہری مرچیں چھ عدد،پودینہ ایک گٹھی،فرائی کیے ہوئے فرائز دو کپ ، تیل 1/2کپ ترکیب:تیل گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں۔اب اس میں ہلدی،زیرہ،کالی مرچ،ٹماٹر،تیز پتے اور ثابت گول مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔جب خوشبو آئے تو اُبلے چنے شامل کر دیں۔اب اس میں کالی مرچ،نمک،پانی اور چاول ڈالیں۔اس کے بعد جب دَم پر آنے لگے تو اس میں اُبلے انڈے ،فرائی کیے ہوئے فرائز،ہری مرچیں اور پودینہ ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔

ثابت مصالحہ مونگ دال اجزاء:

مونگ کی دال275گرام،پیاز ایک عدد،ٹماٹر دو عدد،سوکھی مرچیں چھ عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹا لہسن ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ دو چائے کے چمچ،باریک کٹی ادرک دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ 1/2چائے کا چمچ،املی کا رس دو کھانے کے چمچ،تیل حسبِ ضرورت ترکیب:پہلے مونگ کی دال میںپانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔جب دال اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔اب تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا سا فرائی کر لیں،پھر اس میں کُٹا لہسن، ٹماٹر، باریک کٹی ادرک،ہلدی،بھنا زیرہ،پسا گرم مصالحہ،پسی لال مرچ،نمک،زیرہ اور سوکھی مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔اب اس مصالحے کو دال میں شامل کر کے مکس کر لیں اور املی کا رس ڈال دیں۔ آخر میں چولہا بند کر کے دال کو ڈش میں نکالیں،پھر بھنے مصالحے اور بھنا زیرہ چھڑک کر سرو کریں۔ ثابت مصالحہ مونگ دال تیار ہے۔

لیمن مُرغ کڑاہی اجزاء:

چکن ایک کلو،ٹماٹر آدھا،لیموں سلائس چار عد،ہری مرچیں چھ عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،بھنا کُٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹی اجوائن 1/2چائے کا چمچ،کالا نمک 1/2چائے کا چمچ،تیل1/2کپ،کڑی پتے چھ عدد ترکیب:تیل گرم کر کے اس میں چکن کو اچھی طرح فرائی کر لیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر، ہلدی، بھنا،کٹا زیرہ،لا ل مرچ،نمک،کڑی پتے اور کٹی اجوائن ڈال کر ڈھک دیں۔پانی خشک ہونے کے بعد لیموں سلائس،کالا نمک،ہری مرچیں او ر پسا گرم مصالحہ ڈال کر چولہا بند کر دیں۔

بونگ پایا اَکنی اجزاء:

اُبلا پایا ایک عدد،بونگ1/2کلو،چاول ایک کلو،ہلدی دو چائے کے چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ، تیز پتے چار عدد،کالا زیرہ دوچائے کے چمچ،ثابت کالی مرچ دو چائے کے چمچ،چھوٹی ہری مرچ پچاس گرام،بڑی الائچی چار عدد،پیاز دو عدد،تیل1/2کپ،پائے کی یخنی چار کپ،نمک دو چائے کے چمچ،پودینہ حسبِ ضرورت ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے پیاز برائون کر لیں۔اب اس میں ادرک لہسن،تیز پتے،کالا زیرہ،ثابت کالی مرچ،چھوٹی ہری مرچ،ہلدی،بونگ اور اُبلا پایا ڈالکر پکائیں۔اب پائے کی یخنی ملا کر مزید آدھا گھنٹہ پکائیں۔اس کے بعد چاول شامل کر دیں۔جب یخنی خشک ہو جائے تو پودینہ ڈال کر بیس منٹ دَم پر رکھیں۔

بینگن کے کباباجزاء:

اُبلے بینگن1/2کلو،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،گارلک پائوڈر ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،بریڈ کرمبز دو کپ،پامزان چیز ایک کپ،ہری مرچیں دو عدد،تیل فرائی کرنے کے لیے انڈے حسبِ ضرورت ترکیب:بینگن چھیل کر اچھی طرح کُچل لیں۔اب اس میں نمک،کالی مرچ،گارلک پائوڈر،ہرا دھنیا، بریڈ کرمبز، پامزان چیز اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،پھر مکسچر کے کباب بنا کر پھینٹے ہوئے انڈے میں اچھی طرح ڈِپ کر لیں۔آخر میں گرم تیل میں فرائی کر کے سرو کریں۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

 اٹالین پلائو   اجزاء: چاول ایک کلو،مٹر کے دانے دو پیالی،گھی یا کارن آئل آٹھ سے دس چمچ،انڈے چارعدد،نمک حسب ذائقہ، گاجر چار عدد،ہری پیاز تین عدد،سویا ساس دو درمیانے چمچ،اجینو موتو دو چھوٹے چمچ    

مزید پڑھیں