☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل سنڈے سپیشل رپورٹ کھیل خواتین کچن کی دنیا سفر نامہ دین و دنیا فیشن متفرق کیرئر پلاننگ ادب
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

05-05-2019

انڈے اور آلو کے کٹلس

اجزاء: اُبلے ہوئے انڈے چار عدد،بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت،آلو آدھا کلو اُبلے اور میش کیے ہوئے،پیاز ایک عدد کٹا ہوا،انڈا ایک عدد پھینٹا ہوا،سرخ مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ،سبز دھنیا کٹاہوا،نمک حسبِ ضرورت،تیل تلنے کے لیے ترکیب:آلوئوں میں پیاز،سرخ مرچ،نمک اور دھنیا شامل کر دیں۔اب اُبلے ہوئے انڈے شامل کر کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں۔اب ان بالز کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر بریڈ کرمبز لگا کر تیل میں فرائی کر لیں۔گولڈن برائون ہو جانے پر ڈش میں نکال لیں اور دھنیا کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

پیچ اینڈ بنانا سمودی

اجزاء:کیلے دو عدد،آڑو تین سے چار عدد کٹے ہوئے،آڑو کا جوس ایک لیٹر،برف حسبِ ضرورت،پودینے کے پتے گارنش کے لیے ترکیب: تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں۔جگ میں ڈال کر فریزر میں ایک سے دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔پودینے کے پتوں کے ساتھ گارنش کریں۔

ایپل لیمونیڈ

اجزاء: سیب کا جوس دو کپ،لیموں کا جوس آدھا کپ،ٹھنڈا پانی تین کپ،چینی تین چوتھائی کپ،لیموں کٹے ہوئے گارنش کے لیے ترکیب: ایک پین کو ہلکا سا گرم کریں اور ایک کپ پانی اور چینی ڈال کر اتنا گرم کریں کہ چینی پگھل جائے۔اب چینی کے اس مکسچر کو ایک جگ میں اُنڈیل کر اس میں پانی ،لیموں او ر سیب کا جوس شامل کر دیں۔ٹھنڈا کر کے افطاری میں نوش کریں۔

چنا چاٹ

اجزاء: چنے250گرام،سوڈا ایک چائے کا چمچ،کٹی پیاز ایک عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/4چائے کا چمچ،کٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر دو عدد،ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،املی کا گاڑھا گودا1/2کپ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،(گارنش کے اجزاء)کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،ہری مرچ دوعدد،کٹا ٹماٹر ایک عدد،پیاز کے رنگز حسبِ ضرورت ترکیب: 250گرام چنوں کو ایک عدد کٹی پیاز،تیل،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،ایک چائے کا چمچ نمک،1/4چائے کا چمچ ہلدی،ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا دھنیا اور ایک چائے کا چمچ پسی لال مر چ کے ساتھ اُبالیں،یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائیں۔اب بلینڈر میں دو عدد ٹماٹر ،چار عدد ہری مرچ اور1/2گٹھی ہرا دھنیا بلینڈ کر لیں،پھر اس میں گلے ہوئے چنوں کے مکسچر کو1/2کپ املی کے گودے اور ایک چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ کے لیے پکائیں۔اب اسے ایک سرونگ بائول میں نکال لیں،پھر اسے دو کھانے کے چمچ کٹا ہرا دھنیا،دو عدد ہری مرچ،ایک عدد کٹا ٹماٹر اور حسبِ ضرورت پیاز کے رنگز سے گارنش کر کے پاپڑی کے ساتھ سرو کریں۔

خاص پکوڑے

اجزاء:بیسن ایک پائو،پالک آدھی گڈی صاف کر کے باریک کٹی ہوئی،پیاز ایک بڑے سائز کی چوپ کی ہوئی،ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا باریک چوپ کیا ہوا،ہلدی آدھا چائے کا چمچ،نمک،سرخ مرچ حسبِ ذائقہ،بیکنگ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ،ہری مرچ دو عدد درمیانے سائز کی باریک کاٹ لیں،ثابت دھنیا ایک مٹھی،زیرہ ایک کھانے کا چمچ صاف کیا ہوا،تمام اجزاء ملانے کے بعد ہلکا سا کوٹ کر سب سے آخر میں تلنے کے وقت ڈالیں،آئل تلنے کے لیے ترکیب:بیسن میں تمام اجزاء کو ملا لیں،تلنے سے کچھ دیر پہلے آئل کو ایک کڑاہی میں گرم کریں۔جب تیل گرم ہو جائے تو درمیانے درجے پر اس میں تیار کیا ہوا بیٹر کٹا زیرہ ملا کر ڈالنا شروع کر دیں۔برائون ہونے تک اُلٹتے پلٹتے رہیں،دونوں طرف سے تل جائیں تو بٹر پیپر پر نکال کر رکھ دیں۔

چائنیز سموسے

اجزاء:چکن بون لیس آدھا کلو،آلو چار عدد،انڈے پانچ عدد اُبال لیں،نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ، سموسے کی پٹیاں حسبِ ضرورت،تیل فرائی کرنے کے لیے ڈیڑھ کپ ترکیب:ایک دیگچی میں آلو او ر چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں،ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں اور دودھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ دودھ خشک ہو جائے،جبکہ آلو او ر چکن گل جائے۔اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملا لیں اور انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں ،اور اچھی طرح مکس کریں۔اب یہ آمیزہ سموسہ پٹی پر رکھیں اور سموسے بنا لیں۔ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور سموسے ڈال کر برائون ہونے تک تل لیں۔املی یا پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ افطاری میں پیش کریں۔

چیز کارن

بالز اجزاء:آلو سو گرام،چیز سو گرام،مکئی پچاس گرام(اُبلی ہوئی)،سبز مرچ چار سے پانچ عدد،کارن فلور ایک سے دو چمچ،آئل تلنے کے لیے ترکیب : ایک بائول میں مکئی،آلو اور چیز ڈال کر مکس کریں۔سبز مرچیں شامل کر کے بالز بنا لیں۔پین میں تیل گر م کریں اور ان بالز کو فرائی کر لیں یہاں تک کہ بالز گولڈن برائون ہو جائیں۔ڈش میں ٹشو پیپر بچھا کر نکالیں تا کہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔گرم گر م بالز پر چیز چھڑک دیں۔پودینے کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ افطاری میں نوش کریں۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

پنیری چکن

 

اجزاء:چکن بون لیس ایک کلو، کریم1/2کپ،پیاز دو عدد، ٹماٹر ...

مزید پڑھیں

بیف قورمہ

اجزاء: گائے کا گوشت ایک کلو،دہی ڈیڑھ پائو،تیل ایک کپ،فرائی پی ...

مزید پڑھیں