☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل سنڈے سپیشل خصوصی رپورٹ کھیل فیشن خواتین دین و دنیا کچن کی دنیا طنزومزاح ادب کیرئر پلاننگ
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

05-19-2019

 

دہی پھلکی رائتہ

اجزاء:دہی 1/2کلو،پیاز ایک عدد،ٹماٹر ایک عدد،اُبلا آلو ایک عدد،باریک کٹی ہری پیاز دو عدد،کھانے کا سوڈا ایک چٹکی،پھلکی کے لیے بیسن 1/2کپ،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک1/4چائے کا چمچ،زیرہ1/2چائے کا چمچ،پسی لال مرچ1/2چائے کا چمچ،بھنا زیرہ دو چائے کے چمچ،پودینے کی پتیاں د و کھانے کے چمچ،تیل تلنے کے لیے ترکیب:پہلے1/2کپ بیسن میں1/4چائے کا چمچ نمک ،1/2چائے کا چمچ زیرہ،1/2چائے کا چمچ پسی لال مرچ اور ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ڈال کر تھوڑے پانی کی مدد سے ملا کر گھول لیں،پھر تلنے کے لیے تیل گرم کر کے اس میں چھوٹی چھوٹی پھلکیاں بنا لیں۔اب1/2کلو دہی میں ایک کپ پانی شامل کر کے پھینٹ لیں۔اس کے بعد ایک عدد پیاز،ایک عدد ٹماٹر اور ایک عدد اُبلا آلو باریک کاٹ لیں،پھر دہی میں پھلکیاں،حسب ذائقہ نمک ،دو چائے کے چمچ بھنا زیرہ،دو عدد باریک کٹی ہری مرچ اور باریک کٹے آلو،پیاز اور ٹماٹر ڈال کر ڈش میں نکال لیں۔آخر میں اسے دو کھانے کے چمچ پودینے کی پتیوں سے گارنش کر کے افطاری میں کھائیں۔

 

چٹ پٹے بیف بالز

اجزاء:گائے یا بکری کا قیمہ1/2کلو،بارے کٹی پیاز دو عدد،ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد،انڈے کی سفیدی دو عدد،تازہ ثابت لال مرچ چار عدد،ہری مرچ آٹھ عدد،بریڈ کرمبز ایک پیکٹ،باریک کٹا ہرا دھنیا 1/2گٹھی،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،میدہ دو کھانے کے چمچ،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ،تیل حسب ضرورت،نمک حسب ذائقہ ترکیب:پہلے1/2کلو گائے یا بکری کا قیمہ اور دو عدد ڈبل روٹی کے سلائس ملا کر چوپر میں پیس لیں۔اب اس میں آٹھ عدد ہری مرچ،چار عدد تازہ ثابت لال مرچ،دو کھانے کے چمچ سویاساس،دو کھانے کے چمچ سفید سرکہ،دو عدد باریک کٹی پیاز،دو کھانے کے چمچ میدہ،ایک چائے کا چمچ کُٹی کالی مرچ،حسب ذائقہ نمک اور1/2گٹھی باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں،پھراس کے چھوٹے بالز بنا کرپہلے دو عدد انڈے کی سفیدی میں ڈِپ کر کے بریڈ کرمبز لگائیں۔اس کے بعد کڑاہی میں تیل گر م کر کے انہیں ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں۔جب گولڈن ہو جائیں تو ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ افطاری میں نوش فرمائیں۔

 

میلن موکٹیل

اجزاء:فریش میلن ایک سے دو عدد،کریم1/2کپ،شوگر سیرپ تین سے چار کھانے کے چمچ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،آئس کیوبز حسب ضرورت ترکیب:پہلے ایک سے دو عدد میلن کے کیوبز کاٹ لیں۔بلینڈر مین تین سے چار کھانے کے چمچ شوگگر سیرپ، فریش میلن کے کیوبز ، ایک کھانے کاچمچ لیموں کا رس اورحسب ضرورت آئس کیوبز ڈال کر بلینڈ کر لیں۔اب اسے سرونگ گلاس میں نکالیں اور اوپر سے 1/2کپ کریم سے گارنش کر کے افطاری یا سحری دونوں میں نوش فرمائیں۔

 

سپیشل پکوڑے

اجزاء:بیسن ایک پائو،پالک آدھی گڈی صاف کر کے باریک کٹی ہوئی،پیاز ایک بڑے سائز کی چاپ کی ہوئی،ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا باریک چاپ کیا ہوا،ہلدی آدھا چائے کا چمچ،سرخ مرچ حسب ذائقہ،بیکنگ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ،ہری مرچ دو عدد درمیانے سائز کی باریک کاٹ لیں،ثابت دھنیا ایک مٹھی،زیرہ ایک کھانے کا چمچ صاف کیا ہوا،تما م اجزاء ملانے کے بعد ہلکا سا کوٹ کر کے سب سے آخر میں تلنے کے وقت ڈالیں،آئل تلنے کے لیے ترکیب: بیسن میں تمام اجزاء کو ملا لیں ،تلنے سے کچھ دیر پہلے آئل کو ایک کڑاہی میں گرم کریں۔جب تیل درمیانے درجے پر گرم ہو جائے تو اس میں تیار کیا ہوا بٹر کٹا زیرہ ملا کر ڈالنا شروع کر دیں۔برائون ہونے تک الٹتے پلٹتے رہیں اور دونوں طرف سے تل جائیں تو بٹر پیپر پر نکال کر رکھ دیں۔

 

چکن وِد سبزی

اجزاء:چکن بریانی کٹ چھ عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،بھنا اور کٹا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچ کا پیسٹ چار چائے کے چمچ،سرکہ د و کھانے کے چمچ،تیل تلنے کے لیے،(سبزیوں کے اجزاء) مٹر ایک کپ،گاجر ایک کپ،آلو ایک کپ، پھول گوبھی ایک کپ،مکھن دو کھانے کے چمچ ترکیب:پہلے چھ عدد چکن بریانی کٹ میں ایک کھانے کا چمچ بھنا اور کٹا ہوا دھنیا،ایک کھانے کا چمچ بھنا زیرہ،چار چائے کے چمچ ہری مرچ کا پیسٹ ،ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،ایک چائے کا چمچ نمک اور دو کھانے کے چمچ سرکہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں۔جب پانی خشک ہو جائے تواس میں 1/2کپ تیل شامل کرے اور ایک کپ مٹر،ایک کپ گاجر،ایک کپ آلو،ایک کپ پھول گوبھی اور دو کھانے کے چمچ مکھن ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں۔

 

ویجی ٹیبل اینڈ چیز سموسہ

 

اجزاء:کٹی ہری پیاز دو عدد،کٹی گاجر ایک عدد،اُبلے مٹر1/2کپ،کٹی بند گوبھی 1/2کپ،اُبلے اور کٹے انڈے دو عدد،چیڈر چیز 1/2کپ،پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،کٹی ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ،چلی ساس ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،نمک حسب ضرورت،تیل ایک کھانے کا چمچ ترکیب:ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کر کے اس میں دو عدد کٹی ہری پیاز،ایک عدد کٹی گاجر،1/2کپ اُبلے مٹر،1/2کپ کٹی بند گوبھی،ایک چائے کا چمچ پسی کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،ایک کھانے کا چمچ کٹی ہری مرچ،ایک کھانے کا چمچ چلی ساس،ایک کھانے کا چمچ سویا ساس اور حسب ضرورت نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں،پھر اس فلنگ کو سموسے میں بھریں اور فرائی کر لیں۔

 

رگڑا چنا چاٹ

 

اجزاء:چنے250گرام،سوڈا ایک چائے کا چمچ،کٹی پیاز ایک عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/4چائے کا چمچ،کٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر دو عدد،ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،املی کا گاڑھا گودا1/2کپ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ، (گارنش کے اجزاء) کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،ہری مرچ دو عدد،کٹا ٹماٹر ایک عدد،پیاز کے رنگز حسب ضرورت ترکیب:250گرام چنوں کو ایک عدد کٹی پیاز ،تیل،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،ایک چائے کا چمچ نمک،1/4چائے کا چمچ ہلدی،ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا دھنیا اور ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ کے ساتھ اُبال لیں،یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائیں۔اب بلینڈر میں دو عدد ٹماٹر،چار عدد ہری مرچیں اور1/2گٹھی ہرادھنیا بلینڈ کر لیں،پھر اس میں گلے ہوئے چنوں کے مکسچر کو1/2کپ املی کے گودے اور ایک چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ کے لیے پکائیں۔اب اسے ایک سرونگ بائول میںنکا ل لیں۔اسے دو کھانے کے چمچ کٹا ہوا دھنیا،دو عدد ہری مرچ،ایک عدد کٹا ٹماٹر اور حسب ضرورت پیاز کے رنگز سے گارنش کر کے پاپڑی کے ساتھ افطار کریں۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

پنیری چکن

 

اجزاء:چکن بون لیس ایک کلو، کریم1/2کپ،پیاز دو عدد، ٹماٹر ...

مزید پڑھیں

بیف قورمہ

اجزاء: گائے کا گوشت ایک کلو،دہی ڈیڑھ پائو،تیل ایک کپ،فرائی پی ...

مزید پڑھیں